🌋کرد مسلمانوں کے خلاف غزوہ اردگانی کے بھیانک نتائج
🎴کردوں کے خلاف مسلسل ہونے والی 120/ گھنٹے اردگانی بمباری تو روک دی گئی جس میں کمیائی ہتھیاروں تک استعمال کیا گیا آخر اس کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟
✔1- داعش جیسی خطرناک تنظیم جو خود کش بمباری کے ذریعے جنت میں جانے کا عقیدہ رکھتے ہیں اپنے مرشدوں کے فتوے کی روشنی میں اس خطرناک تنظیم کا احیاء کہ کئی کرد جیلوں سے داعشی مجرمین اور انکے اہل خانہ اردگانی بمباری کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلے۔۔
✔2- شامی کردوں کے زمینی تسلط کی کمزوری: شمالی شام ہی واحد علاقہ بشاری اور ایرانی فوج کے تسلط سے آزاد تھا، لیکن اردگانی بمباری کی وجہ سے کردوں کو بشاری حکومت سے مجبور ہوکر مفاہمت کرنا پڑی، اور کل ہی سے بشاری ایرانی فوج اہل سنت کے اس بچے ہوئے علاقے پر بھی قابض ہوگئی۔۔
✔3- بشاری حکومت کے سامنے کرد علاحدگی پسند جماعتیں ہی اس وقت مضبوط مخالف جماعت سمجھی جاتی تھی لیکن اب بشاری ایرانی روافض کے سامنے یہ بھی کمزور ہوگئے۔۔۔
✔4- اخلاقی پیمانے پر اردگان کی پوری دنیا میں تھو تھو ہوئی۔۔ اس جنگ کا ساتھ سوائے غلام ملک قطر کے اور کسی نے نہیں دیا، ایران جس کی حفاظت کیلئے اردگان نے مرنے کی قسم کھائی تھی وہ بھی ساتھ چھوڑ بیٹھا بلکہ کھل کر اس حملے کی مذمت کی اور ایرانی میڈیا نے اس حملے کے خلاف خوب پروپیگنڈہ کیا۔۔
✔5- ترکی کے اندر کرد اور ترک نسلی منافرت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے،، بلکہ یہ منافرت اس ہفتے کے اندر ترک پارلیمنٹ سے لیکر سوشل میڈیا اور سڑک تک دیکھی گئی۔۔
✔6- کرد مہاجرین کی تعداد جو اردگانی بمباری سے گھر بار چھوڑ کر بھاگے ہیں 3/ لاکھ کے قریب ہوچکی ہے۔۔ یہ ایک انسانی بحران ہے جس کا سبب صرف ایک احمق اور بزدل لیڈر ہے۔۔
✔7- تین سو سے زیادہ کرد عوام کی جان گئی ہے جبکہ سو سے زیادہ ترک فوجی مارے گئے ہیں۔۔ اور دونوں طرف سے ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔
✔8- مالی اور معاشی نقصان کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔۔
خود اس جنگ کی وجہ سے ترکی کی معیشت پر اربوں ڈالر کا بوجھ پڑے گا،، حالانکہ ترکی پہلے سے ہی تقریبا 500/ارب ڈالر بیرونی قرض ہے۔۔
ترک کرنسی لیرہ کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔۔
✔9- عالمی سیاست کی کمزوری: چنانچہ امریکہ نے اس بمباری کی وجہ سے چند ترک نمایاں لیڈروں پر معاشی پابندی لگادی ہے۔۔ جس میں اردگان کا لڑکا بلال اردگان بھی شامل ہے۔
✔10- اسلحہ بیچنے والے ملکوں میں 12/ ممالک میں کسی نے پورے طور پر کسی نے وقتی طور پر ترکی کو اسلحہ بیچنے سے منع کردیا ہے۔۔
✔11- عبد اللہ اوجلان کی کرد جماعت پی کے کے اب مزید خونخوار بن کر ترکی کی مصلحتوں کو نقصان پہونچائے گی۔۔ کرد گرچہ کمزور ہوگئے ہیں لیکن یہ جماعت ترکی کیلئے مزید خونخوار ثابت ہوگی۔
✔12- اخلاقی نقصان: ذلت ورسوائی جتنی ہوئی ہے شاید کہ اس طرح کسی عالمی لیڈر کی ہوئی ہو، اور یہ ریکارڈ ہے کہ کسی دیش کے صدر کو کسی دیش کے صدر نے احمق اور شیطان کہا ہو۔۔
گنییز بک میں نام لکھ لیا جائے گا۔
اب ایسی صورت میں اگر کوئی شیطان اور احمق کہے تو بجا ہے، بلکہ ٹرمپ نے تو یہاں تک کہا کہ ہمارے اسی طرح کے برتاؤ کا اثر ہے کہ اردگان جنگ بندی پر مجبور ہوئے ہیں،،،
👩🏿💻پس منظر:
ترکی کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اردگان نے یہ حملہ عجلت میں کیا ہے تاکہ بدعنوانی اور اردگانی خاندان کے خلاف چل رہی مالی خرد برد کا مقدمہ پس منظر میں چلا جائے۔۔ اور معاشی بحران بے روزگاری بڑھتی قیمتوں اور گرتی کرنسی کی وجہ سے پارٹی قیادت کی جو شبیہ بگڑتی جا رہی تھی اور جس کی وجہ سے انقرہ اور استنبول سمیت کئی شہروں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا اسے کسی طرح بحال کیا جائے۔ اور بندے نے اپنے سیاسی کیرئیر اور بگڑتی شنیہ کو بہتر بنانے کیلئے مسلمانوں کے خون سے کھیلنا ہی مناسب حل تلاش کیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2438044586308814&id=100003098884948
اردگانی فوج نے سورہ فتح کی تلاوت سنتے ہوئے شمالی شام کے اندر دراندازی کی تھی۔
اب سورہ توبہ کی تلاوت سنتے ہوئے واپس آرہی ہے۔۔ 🤭
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2438108196302453&id=100003098884948
اردگانی فوج نے جیش محمدی کے نام پر کردوں کا نسلی صفایا کیا ہے شمالی شام کے اندر،، گھروں پر اندھا دھند بمباری کی ہے، بہت سی لاشیں نکالی جارہی ہیں، مسجدوں تک کو نہیں بخشا گیا ہے،،
https://hawarnews.com/ar/mobile/?page=haber&ID=25451
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2443394445773828&id=100003098884948
اردگانی فوج نے سورہ فتح کی تلاوت سنتے ہوئے شمالی شام کے اندر دراندازی کی تھی۔
اب سورہ توبہ کی تلاوت سنتے ہوئے واپس آرہی ہے۔۔ 🤭
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2438108196302453&id=100003098884948
اردگانی فوج نے جیش محمدی کے نام پر کردوں کا نسلی صفایا کیا ہے شمالی شام کے اندر،، گھروں پر اندھا دھند بمباری کی ہے، بہت سی لاشیں نکالی جارہی ہیں، مسجدوں تک کو نہیں بخشا گیا ہے،،
https://hawarnews.com/ar/mobile/?page=haber&ID=25451
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2443394445773828&id=100003098884948
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق