السبت، 16 نوفمبر 2019

سعودی $£ ترکی سیاحت، حقائق اور پروپیگنڈہ

🌍🚝سعودی $£ ترکی سیاحت، حقائق اور پروپیگنڈہ 

🔮گزشتہ مہینے جب سے سعودی عرب نے سیاحتی ویزا جاری کیا ہے دشمنان سعودیہ مسلسل مختلف پیمانے پر سعودی کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے دکھائی دیتے ہیں،، بالخصوص ریاض سیزن کو لیکر،، 
کوئی یہ پرچار کرتا دکھ رہا ہے کہ سعودی اب پہلی بار کافروں کو حرم میں داخل کر رہا ہے جبکہ جس ویڈیو کا حوالہ دیا جا رہا ہے اس میں خود عربی میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ اسلام قبول کرکے زیارت کعبہ کیلئے آئے ہیں۔۔۔ 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2446095545503718&id=100003098884948

🔮اور جو لوگ ریاض سیزن کو لیکر بدنام کر رہے ہیں ان سے سوال یہ ہیکہ کیا وہ اس سے پہلے سعودی کو اچھا سمجھتے تھے ؟! دراصل انہیں سعودی سے محبت نہیں بلکہ صرف بدنام کرنا ہے ، سعودی کتنا ہی اچھا ہوجائے جب تک شرک وبدعت کے اڈے نہیں کھول دیتا یہ کبھی اسے اچھا نہیں سمجھیں گے،، 

🔮اور حکومتی پیمانے پر جو برائیاں ہو رہی ہیں ان پر وہاں کے علماء نقد کرتے ہیں لیکن برائے اصلاح،، اب حکومت پر ہے کہ وہ اصلاح کرے یا نہ کرے، علماء کہہ کر بری ہوجاتے ہیں،، لیکن جتنا بتایا جاتا ہے اتنی برائی زمین پر نہیں ہوتی ہے،، 

✔مثلا بتایا جاتا ہے کہ دیوالی منائی گئی رنگ کے ذریعے، ، حالانکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ رنگوں کا استعمال ہولی میں ہوتا ہے نہ کہ دیوالی میں،، اور ریاض سیزن کا افتناح رنگوں کے ذریعے ہوا ہے اور اسے موسم الالوان کا نام دیا گیا،، 

✔اسی طرح اس میں ایک لڑکی کو ڈانس کرتے دیکھا گیا،، لیکن جب سوشل میڈیا میں اس کی خبر مشہور ہوئی اور اس پر نکیر کیا گیا تو اس لڑکی کو گرفتار کیا گیا۔۔ کیونکہ تفریح کیلئے کچھ خاص شرطیں لگائی گئی ہیں۔ 

✔اسی طرح دیگر مرد وزن کا اختلاط اور بوس وکنار دکھایا گیا جوکہ انڈین اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگ تھے جنہوں نے پہلی بار موقع پاکر چوکا لگایا اور سعودی کیلئے بدنامی کا ذریعہ بنے،، کیونکہ حکومت نے انہیں موقع دیا۔ 

✔اسی طرح سیزن میں مجسمہ دیکھا گیا، جس کی شکایت کی گئی تو اسے فوری طور پر توڑنے اور ہٹانے کا حکم صادر ہوا۔۔ 

🔮میرا کہنے کا مطلب یہ ہیکہ جو برا ہو اسے برا کہا جائے ، لیکن برائی کی آڑ میں بغض و عناد نکالنا بالکل انسانی کام نہیں، ، ایسی ہی صورت میں مقابلے اور موازنے کی بات آتی ہے۔۔ اور سعودی کے مقابلے جن ملکوں کو ترجیح دی جاتی ہے اس کی بھی  جھلک دکھائی جاتی ہے۔۔ 

🔮چنانچہ آج ہی کی ایک رپورٹ کے مطابق مسلم دنیا میں سب سے زیادہ سیاحت پر پیسہ ترکی کماتا ہے،، کیونکہ اردگان نے اپنے دور حکومت میں نئے نئے نیوڈ پارک بنا دئیے ہیں سیاحوں کو لبھانے کیلئے۔  چنانچہ یورپ امریکہ کے ساتھ خلیجی ممالک کے بھی بہت سے لوگ ترکی کا سفر کرتے ہیں،، لیکن اب سعودی عرب نے چونکہ سیاحتی ویزا جاری کیا ہے، اور سعودی عرب میں بہت سے آثار قدیمہ اور مقدس مقامات پائے جاتے ہیں جسکی وجہ سے یہاں لوگ کثرت سے آتے ہیں مزید اب خلیجیوں نے بھی ترکی جانا چھوڑ دیا،، پلس سیاحتی ویزا کے ساتھ عمرہ کرنے کی بھی چھوٹ ہے، اسلئے بہت سے مسلمان اسی ویزے سے عمرہ بھی کر لیتے ہیں۔۔ 

🔮ایک رپورٹ کے مطابق صرف پچھلے 33/ دنوں میں 77/ ہزار سے زیاہ لوگ آچکے ہیں۔۔ اس سے ترکی کا بہت بڑا نقصان ہورہا ہے،، 

🏔اب سعودی کے خلاف حالیہ پروپیگنڈے کی حقیقت سمجھ میں آگئی ہوگی۔۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...