السبت، 16 نوفمبر 2019

نھضہ ڈیم اور احمد آبی کا کردار

🚝🎢نھضہ ڈیم اور احمد آبی کا کردار 
#GRAND_RENAISSANCE_DAM

🔮ایتھوپیا میں دنیا کے سب سے طویل نہر نیل پر 2011 سے دنیا کا سب سے اونچا ڈیم بنانا شروع کردیا گیا مکمل طور پر اسرائیل کی ٹکنالوجی اور سرمایہ کاری سے،، تاریخ بہت اہم ہے،، اسی سال اخوانیوں نے عرب ملکوں میں فساد شروع کیا تھا،، جو اب بن کر مکمل ہوچکا ہے،، اور خطے کے  مصر اور سوڈان جیسے اہم ترین ممالک کیلئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے،، 

🔮آبی احمد ایتھیوپیا کا وزیر اعظم ہے،  اسرائیل کا بہت ہی قریبی ہے، دیوار گریہ پر جاکر یہودی ٹوپی پہن کر رویا ہے،، اس ملک میں اسرائیل کا عمل دخل بہت ہے، اقتصاد سے لیکر فوج اور سیکورٹی تک میں اس کی رسائی ہے، اسے نوبل انعام دلانے میں بھی اسرائیل ہی کا ہاتھ ہے، بلکہ اسرائیل مخالف یہ انعام پا ہی نہیں سکتا۔۔ 

🔮نہضہ ڈیم کی تعمیر سے سوڈان اور مصر جیسے ممالک قحط سالی کا شکار ہوں گے، جسے اسرائیل کی تعاون اور ٹیکنالوجی سے 1800 مربع کلومیٹر رقبے میں تقریبا دو  ہزار فٹ بلند بنایا گیا ہے،، جس میں مسلسل 8500 / مزدوروں نے کام کیا ہے،، 

🔮اس کی تباہ کاریاں ایسی ہیں کہ اگر اس کا پانی چوپٹ کھول دیا جائے تو مذکورہ دونوں ممالک ڈوب جائیں اگر روک لیا جائے تو سوکھ جائیں۔۔ 

🔮آبی احمد نے مصر اور اسکے حلیف ممالک کے خلاف بیان دیا کہ نہضہ ڈیم کے سامنے جو آئے گا وہ چور چور ہوجائے گا، ہمارے پاس دسیوں لاکھ عوام موجود ہیں لڑائی کیلئے ۔۔۔ 
لیکن اسی کے بعد ہوتا ہیکہ ایتھیوپیا میں آبی احمد کے خلاف مظاہرے شروع ہوجاتے ہیں،، اور اس کی حکومت گرانے کا مطالبہ ہونے لگتا ہے،، ایتھیوپین فوج ہزاروں کو زخمی اور ستر کے قریب لوگوں کو مار دیتی ہے،،، 
پھر احمد آبی بھول جاتا ہے اپنا پرانا بیان اور مصری صدر عبد الفتاح سیسی سے ملکر کہتا ہے کہ ہمارا مقصد صرف اپنے ملک کو فائدہ پہونچانا ہے کسی کو نقصان نہیں۔۔۔ ھھھھھھ 

🔮سوچنے کی بات ہے کہ اسرائیل حمایت یافتہ مسلم دشمن ملک ایتھیوپیا میں آبی احمد وزیر اعظم کیسے بن گیا،،،، یہ یہودی مکاری ہے،، تاکہ اسے اپنا تدمیری  ایجنڈا نافذ کرنے میں آسانی ہو،، آبی احمد کی ماں عیسائی ، بیوی عیسائی، ، خود اسرائیل کا دلدادہ یہود نواز،، 

🌍اسے مشہور کرنے میں جزیرہ جیسے اخوانی صہیونی چینلوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،، اس کی کوششوں سے اریٹیریا اور ایتھیوپیا میں چل رہی پندرہ سالہ جنگ ضرور رکی ہے،، کچھ قیدی اپوزیشن لیڈروں کو معاف کیا،، اور کرپشن کو ختم کرنے کی کوشش کی،، 

🌍انہیں دو ایک کارناموں کو بنیاد بنا کر اسے نوبل پرائز دیا گیا ہے،، اس طرح کے کارنامے گنائے جائیں تو کئی ایک مسلم رہنما اس فہرست میں آجائیں گے،، خود افریقہ ہی کے اندر۔۔ لیکن سب کو چھوڑ کر اسی کو کیوں دیا گیا،، اسی طرح یمن کی اخوانی صحافیہ توکل کرمان کے آخر کیا کارنامے تھے جسے نوبل پرائز دیا گیا تھا،، سوائے عرب دنیا کی تباہی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے،، حالانکہ اس کے باپ نے اسے عاق کردیا ہے،  اس کا بھائی طارق کرمان اسے سرعام برا بھلا کہہ چکا ہے،، کیونکہ یہ اپنے وطن کو چھوڑ کر ترکی میں چلی گئی ہے،،  اسی پر قیاس کیا جا سکتا ہے،، 

🌍اور کرپشن تو صرف ہوا ہے،، ورنہ عوام اسکی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن کر قربان نہ ہوتی۔۔ نیز بڑے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرکے عوام کو دکھانا پڑتا ہے،،،  

✔نوٹ: یہ ایک تمہید ہے نہضہ ڈیم پر باقی تفصیل بعد میں ۔۔۔ 
دراصل اسرائیلی حمایت یافتہ احمد آبی کی تعریف میں ایک اردو پورٹل پر ایک لمبا چوڑا مضمون پڑھا تو یہ لکھ بیٹھا ۔۔۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...