🏛🌋جزائری پٹرول اور فرانسیسی مکر
🌐جزائر میں جب بھی حکومت کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں، اس میں پٹرول اور گیس جیسی طبعی ایندھن ضرور ایشو بنتے ہیں،، اس کی وجہ یہ ہیکہ الجزائر کے اندر گیس اور پٹرول کے کنویں گرچہ بہت ہیں لیکن ملک کو اس سے خاطر خواہ کوئی فائدہ نہیں ہوتا،، بلکہ 1962 میں فرانسیسی استعمار سے آزادی کے وقت ایک معاہدے کے تحت گیس پٹرول نکالنے والی کمپنیوں پر آگے بھی فرانس ہی کی ملکیت بنی رہے گی ، اور آج تک اس پر عمل ہوتا رہا ہے،، چنانچہ فرانسیسی کمپنیاں جزائر سے ڈائریکٹ پائپ کے ذریعے ان طبعی ایدھنوں کو فرانس منتقل کرتی ہیں،، جن میں جزائر کو بہت ہی کم حصہ مل پاتا ہے،، جبکہ ملکی مصلحت میں ایک رپورٹ کے مطابق صرف ایک فیصد ہی استعمال ہو پاتا ہے، باقی سرکاری اہلکاروں کو چلا جاتا ہے،،
🔮معلوم رہے کہ سب سے پہلے تیل اور گیس کی کھوج جزائر ہی کے اندر فرانسیسی کمپنیوں نے کی تھی 1870 میں،، اور 1895 میں فرانس پچاس ہزار بیرل سالانہ اپنے ملک منتقل کرتا تھا۔۔۔
لیکن اس وقت حکومت ان سارے معاہدات کو بالائے طاق رکھ کر ساری کمپنیوں کو قومیا رہی ہے،، جس سے فرانس اور فرانسیسی نواز پریشان ہیں،، اور آئے دن احتجاج کرتے رہتے ہیں،،
✔حسین مالطی نے جزائری پٹرول کا پراسرار واقعہ کے نام سے کتاب لکھی ہے جس میں پوری تفصیل موجود ہے،، کتاب فرانسیسی زبان میں ہے لیکن اس کا خلاصہ عربی میں یہاں پڑھ سکتے ہیں:
https://www.algeriachannel.net/2011/10/16/%D9%83%D8%AA%D8%A7%D8%A8-%D8%AD%D8%B3%D9%8A%D9%86-%D9%85%D8%A7%D9%84%D8%B7%D9%8A-%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%B5%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D8%B3%D8%B1%D9%91%D9%8A%D8%A9-%D9%84%D9%84%D8%A8%D8%AA%D8%B1%D9%88%D9%84/
♨️نوٹ: جو فیصلہ ملک فیصل نے ستر کی دہائی میں کیا تھا آج وہی فیصلہ جزائر کر رہا ہے،، لیکن بہت دیر ہوچکی ہے۔۔ یورپین ممالک کی مالداری کا راز ایشیا اور افریقہ کی دولت رہی ہے،، چاہے اس کا تعلق خام مال سے ہو یا تجارت سے۔۔ اگر ایشیا اور افریقہ سے انہیں دونوں کو بند کردیا جائے تو یورپ دوباہ DARK ERA میں جاسکتا ہے،،
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق