الاثنين، 10 ديسمبر 2018

اردگان اور اخوانی

🎪اردگان اور اخوانی

☀️میں بہت پہلے سے کہتے چلا آیا ہوں کہ اردگان بہت بڑا منافق ہے۔۔ وہ جذباتی اخوانیوں کو اپنے مقصد کیلئے صرف استعمال کرتا ہے۔۔۔۔ 
کل انہیں بھی اسکی حقیقت کا اندازہ ہوگیا ۔۔۔۔ 

☀️ایک اخوانی نے کہا کہ اردگان تو نے ہمیں ذلیل کر کے رکھ دیا اپنے اس بیان سے۔۔۔ لگتا ہے تجھ کو کسی نے سعودی کے بیان کا ترکی میں ترجمہ کر کے تھما دیا تھا اور تو نے اسی کو پڑھ دیا۔۔

☀️سب سے بڑی بات یہ اخوانی سوچ رہے تھے کہ اردگان محمد بن سلمان کا ذکر ضرور لے گا۔۔۔۔ لیکن اس کے الٹا آج وہ خود بن سلمان کے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے پر بات کر رہا ہے ۔۔۔


شاہد مری تو بات ذرا غور سے سننا

🎪شاہد مری تو بات ذرا غور سے سننا 
📖خاشقجی اور سعودی دشمنی کے پس منظر میں اس مضمون کا جواب:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=245584189469954&id=153789951982712

🌋جس خاشقجی کے معاملے کو لیکر یہ اس قدر اچھل کود مچا رہے ہیں اور سعودی عرب کو بدنام کر رہے ہیں۔۔۔ اس طرح کتنے خاشقجی روز دنیا میں آنکھوں کے سامنے مارے جاتے ہیں۔۔۔ اور ان کا کچھ نہیں ہوتا۔۔۔ لیکن اس کا تعلق چونکہ تمام اعدائے اسلام اور سلفیت کے جانی دشمن سعودی عرب سے تھا اس لئے اس پر اس قدر شور مچایا گیا۔۔۔ سارے دشمنان مملکہ ہاتھ دھو کر پیچھے پڑے ہوئے تھے پر ذلت و رسوائی کے سوا ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا۔۔۔ 
اگر یہ کسی دوسرے ملک کا معاملہ ہوتا تو کب کا نسیا منسیا ہو جاتا اور وہ ملک بھی اسے طاق نسیاں میں رکھ دیتا۔۔۔ 

🌋لیکن یہ مملکت توحید تھا کہ اس نے اس کیس میں ملوث سارے افراد کو گرفتار کیا اور انہیں انکے انجام تک پہونچانے کا عہد کیا۔۔۔ سارے دشمنان مملکہ یہ دیکھ کر انگشت بدنداں رہ گئے۔۔۔ کہ کیسے اس نے ان ہائی لیول کے سعودی اہل کاروں کو گرفتار کر کے سب کو خاموش کر دیا۔۔۔ لیکن چونکہ دشمنان مملکہ کے نزدیک تو اصل ٹارگٹ مملکت سعودی عرب تھا اور اس کے حالیہ حکمران تھے ۔۔۔ اخوانیوں اور رافضیوں  کا حساب چکانے والا بن سلمان تھا۔۔۔ اس لئے وہ اس پر کیسے راضی ہو سکتے تھے۔۔۔ وہ تو چاہتے تھے کہ اس مسئلے کو لیکر عالمی رائے عامہ ہموار کیا جائے۔ بن سلمان کے خلاف احتجاج کروایا جائے اس سے چھٹی لیکر راحت کی سانس لی جائے ۔۔۔ لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ! 

🌋شاہد خان کا جذباتی اور قیاسی جملہ دیکھیں:
((ظاہر ہے کہ اتنا بڑا واقعہ بغیر حکام کی ایماء کے نہیں ہوسکتا تھا لیکن اب شہزادہ محمد بن سلمان کو بچانے کے لئے انھیں ہرکاروں کو بلی کا بکرا بنایا جائے گا۔۔ ))
✔آخر یہ کتنا بڑا واقعہ ہے۔۔ ایک صحافی کا قتل ہے۔۔۔ قطر ہندوستان یورپ امریکہ کے علاوہ سب سے زیادہ ایران اور ترکی میں اس طرح کے حادثے پیش آتے رہتے ہیں۔۔۔ لیکن یہی کیوں بڑا ہے ۔۔۔ بڑا نہیں اسے بڑا بنایا گیا گیا ہے۔۔ اور (ظاہر سی بات ہے) کہہ کر بغض و عناد کو بغیر ثبوت کے اپنے دشمن جانی بن سلمان کے خلاف نکالنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔۔۔ 

✔آخر اس بغض و عناد والی سوچ کو کیا کہا جائے کہ جن ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا انہیں بلی کا بکرا کہا جائے اور جو اس واقعے سے دور ہو اس کے بارے میں کہا جائے کہ اسے بچا لیا گیا ہے۔۔۔ 

✔آخر یہ کس شریعت اور کس قانون میں ہے کہ ملوث افراد کو چھوڑ کر دشمنوں کے الزام لگانے سے کسی ایسے فرد کو پکڑا جائے جو اس سے لا تعلقی کا اظہار کرے۔۔۔ یہ اسلامی شریعت میں بھی نہیں ہے ۔۔۔ آدمی جب تک اعتراف نہ کر لے یا اس کے خلاف گواہی نہ پیش کر دیا جائے ۔۔۔ گرچہ وہ جھوٹی گواہی ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔ اس وقت تک اسے مجرم نہیں بنایا جا سکتا۔۔۔ 

✔لیکن جو آدمی سعودی دشمنی میں پلا بڑھا ہو اس کے سامنے شریعت اور قانون کیا معنی رکھتا ہے۔۔ اسے تو صرف اپنا دشمن دکھائی دیتا ہے کہ اس کے ساتھ کچھ ہوا کہ نہیں ۔۔۔ وہ خوابوں اور خیالوں سے بھی کبھی اوجھل نہیں ہوتا۔۔۔ 

🌋((سعودی عرب کے تعلق سے ہندستان کے سلفی بھائیوں کا جو رد عمل سامنے آتا ہے وہ اتنا اندھا بہرا اور گونگا ہوتا ہے کہ افسوس کرنے کو جی چاہتا ہے۔))
✔ہائے ہائے کتنا افسوس کریں گے ؟! آخر یہ کیسا افسوس ہے۔۔۔ اگر اس جنس سے ہے تو اس پر آخری سلام: 
ساحل کے تماشائی ہر ڈوبنے والے پر 
افسوس تو کرتے ہیں امداد نہیں کرتے 
✔اگر وہ نہیں تو پھر اس کے علاوہ میں کوئی تیسرا نہیں سمجھتا: 
افسوس عمر کٹ گئی رنج و ملال میں
دیکھا نہ خواب میں بھی جو کچھ تھا خیال میں

✔اور افسوس کیوں نہیں ہوگا جب تم جیسے لوگوں کے الزامات اور پروپیگنڈوں کی قلعی کھول دی جاتی ہے۔۔ پھر آخر کف افسوس ملنے کے علاوہ چارہ کیا رہے گا؟! 

✔یہ دل میں بٹھا لیں اچھی طرح کہ سعودی عرب کے تعلق سے جب تم جیسے لوگوں کی طرف سے اندھا بہرا گونگا بن کر بلا دلیل وشاہد کے پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے اس پر بیجا الزام اور تہمتوں کی بارش کی جاتی ہے تو ہم جیسے غیور سلفی ان پروپیگنڈوں کا قلع قمع کرنے کیلئے میدان میں آجاتے ہیں۔۔۔ اور اندھا بہرا گونگا نہیں دلائل وشواہد کے اجالوں میں ان تحریکی پروپیگنڈوں کو ڈائنامیٹ کر دیتے ہیں۔۔۔ کہ جن کا جواب دینے سے کوئی بھی تحریکی قاصر رہ جاتا ہے۔۔۔ وہ جواب دیکھ کر صرف بلبلاتا ہے اور کبھی بلاک تو کبھی انفرینڈ کر دیتا ہے۔۔ 

✔خصوصا میرے اکثر مضامین انہیں ردود پر مشتمل ہیں۔۔۔۔ دل ناداں کو تسلی دینے کیلئے اس بلاگ پر جاکر شروع سے دیکھ سکتےہیں: 
http://ajmalmanzoor.blogspot.com

🌋((وہ سعودی حکمراں اور ان کی پالیسیوں کے خلاف ایک لفظ بھی سننے کو تیار نہیں ہیں۔))
✔یہ دشمنان سلفیت کی طرف سے سلفیوں پر نرا اتہام ہے اور وہ بھی ایک ایسے فرد کی طرف سے جو سلفی پلٹ تحریکی ہو۔۔۔ 

✔ارے میرے سلفی پلٹ تحریکی بھائی ملکی پالیسی کے بارے میں کچھ سمجھتے بھی ہیں یا تحریکی رو میں بہہ کر کسی بھی حادثے کو پالیسی کا نام دینا چاہتے ہیں۔۔؟! 
چلو یہی بتا دو کہ سعودی عرب کی خارجہ یا داخلہ پالیسی آخر آپ کے ممدوح شیخ حمد بن جاسم کے قطر یا اردگانی ترکی کے مقابلے میں یا بغیر کسی ملک کو سامنے لائے وہ کون سی پالیسی ہے جس کے خلاف ایک لفظ بھی سننا گوارا نہیں کرتے؟؟ 
شاید اندھا بہرا گونگا ثابت کرنے کیلئے اسی جملے کو دلیل بنایا ہے تم نے؟! 
واہ یار ! کیا دلیل ہے ؟! صورت مسئلہ بھی خود سے گڑھ لینا اور دلیل بھی تراش لینا خوب اچھی طرح سیکھا ہے اپنے استاذ بے دھڑک نیک نامی سلمان ندوی سے! 

🌋((وہ ہر معاملے کو ترکی اور قطر سے جوڑ کر دیکھتے ہیں۔))
✔حضرت یہی تو دل کے اندر کی چبھن ہے جو زبان پر آگئی ہے۔۔ اگر سلفیت پر باقی رہتے تو ایسا جملہ کہنے  کی جرات نہ کرتے۔۔۔ 

✔آخر جب قطر کی خیانتوں کو چھپا کر اسے مظلومیت کا پتلہ بنانے کی کوشش کی جائے گی اور الحادی کمالی ترکی کی پاسبانی کرنے والے اور یہودیوں سے ہر پیمانے پر دوستی کرکے ملت فروشی کرنے والے اردگان کو مسلمانوں کا مسیحا ثابت کیا جائے گا اور سعودی عرب کے تمام احسانات کو سپرد خاک کرکے اسے ظالم بتایا جائے گا اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے جیسا اسے ہی یہودیوں کا ایجنٹ بتایا جائے گا پھر آخر تم ہی انصاف کرو کہ اس بیچ میں قطر اور ترکی سے مسئلے کو جوڑا جائے گا یا نہیں؟؟؟ 

✔مت لاؤ سعودی کے مقابلے میں کسی ملک کو ۔۔۔ پھر کبھی کسی ملک سے جوڑ کر سعودی کو نہیں دیکھا جائے گا۔۔۔ 
قطر اور ترکی کے تعلق سے میں نے کئی مضامین اسی لئے لکھا ہے ۔۔۔ بلاگ پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔۔ سمجھ میں آجائے گا کہ امت اسلامیہ کے ساتھ ان دونوں ملکوں نے دور حاضر میں کیسا بھیانک رول ادا کیا ہے۔۔۔۔۔

🌋(ہر حال میں سعودی عرب کا دفاع اپنا فرض منصبی خیال کرتے ہیں اور حق و ناحق صحیح و غلط میں تمیز نہیں کرتے ۔))
✔پہلا جملہ برحق جبکہ دوسرا جملہ منافقت پر مبنی ہے۔۔ 
✔اس وقت سعودی عرب کا دفاع ہر وہ شخص کر رہا ہے جو توحید پرست ہے ۔۔ اور اس سے دشمنی ہر وہ شخص کر رہا ہے جس کے اندر کفر ہے یا شرک ہے یا بدعت ہے یا تقلید ہے یا حزبیت ہے یا رفض وتشیع ہے ۔۔۔ 

✔خلاصہ کلام اس وقت پوری دنیا مملکت توحید 
کا دشمن ہے سوائے سچے سلفیوں کے کیوں کہ یہ حکومت بھی ایک سلفی حکومت ہے جہاں کتاب وسنت کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔۔۔۔ اور دشمنی کرنے سے اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا سوائے اپنی عاقبت خراب کرنے کے۔۔

✔اور حق وناحق اور صحیح وغلط کی تمییز اس شخص کے اندر مفقود ہوتی ہے جو کتاب وسنت کے معیار سے ہٹ کر کسی شخص کو اپنا معیار بنا لیتا ہے۔۔۔۔ جو دلائل وشواہد سے عاری ہوتا ہے۔ جو اپنے افکار غلطاں کو کہانی بنا کر پیش کرتا ہے۔۔۔۔ جو تحزیبی وتحریکی رو میں بہہ کر اپنے باطل نظریات کو خوشنما بنا کر رکھتا ہے۔۔۔ 

✔میں نے اب تک جو بھی مضمون لکھا ہے بلا دلیل اور ثبوت کے نہیں لکھا ہے۔۔ آج تک کسی تحریکی کو ہمت نہیں ہوئی اس کا جواب دینے کی۔۔۔ اور جب جواب نہیں بن پاتا ہے اور قطبی شراب پینے کی وجہ سے حقائق کو قبول کرنے سے بھی محروم رہتے ہیں تو صرف ریال کا نعرہ لگا کر بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔۔۔  
تم لوگوں کے یہاں پروپیگنڈہ اور کہانی کے علاوہ ہے کیا آخر؟!  جو کتاب وسنت کے منہج کو چھوڑ کر صرف شخصیات اور انکے افکار منحرفہ کا دفاع کرنے میں زندگی گزار دیتے ہیں۔۔۔ 

🌋((وہ اپنے دفاع میں کسی معتبر اخبار یا تجزیہ نگاروں کا حوالہ دینے کے بجائے اجمل منظور مدنی نامی شخص کی پوسٹوں کا حوالہ دیتے ہیں))
✔دفاعی پوزیشن میں تو اس وقت سارے تحریکی اور اخوانی ہیں۔۔۔ان کی ساری چھپی ہوئی گندگیاں سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آ رہی ہیں۔۔ جس کی وجہ سے پریشان ہیں ۔۔ جواب تو دے نہیں سکتے صرف الزامات اور اتہامات سے کام چلاتے رہتے ہیں۔۔ یا کچھ کائیاں قسم کے تحریکی غیر تحریکی علماء کی طرف سے تعدیل وتوثیق کی باتیں ذکر کرتے ہیں اور یہ نہیں بتاتے کہ یہ باتیں اس وقت کی ہیں جب یہ علماء تحریکیت سے جڑے ہوئے تھے۔ ۔۔ لیکن اس کے خمینی افکار کو جاننے کے بعد اسے طلاق دیدیا اور اس جماعت غیر اسلامی کے خلاف کتابیں بھی لکھیں۔۔۔ اور سب سے زیادہ کتاب مودودی اور انکی جماعت کے خلاف تقلیدی علماء نے لکھی ہے۔۔۔ حتی کہ تقلیدیوں نے اس تحریکی جماعت کے گمراہ ہونے کا فتوی بھی صادر کیا ہے لیکن آج سعودی دشمنی میں سب ایک ہی حمام میں نظر آ رہے ہیں۔۔۔ 

✔افکار وعقائد کی تردید میں آخر کسی اخبار اور تجزیہ نگار کی کیا ضرورت ہے؟! یہ بھی شخصیت پرستی میں گم ہوجانے کا نتیجہ ہے۔۔ اور تحریکیت اور اخوانیت تو عقل بھی سلب کر لیتی ہے۔۔۔ 

✔ہاے ہائے ! کیا بات ہے۔۔۔ افکار و نظریات کے بطلان میں تحریکی اخبارات اور تجزیہ نگاروں کا سہارا لیتے ہیں۔۔۔ وہ بھی معتبر۔۔ اخبار اور وہ بھی معتبر۔۔۔  سلفیت اور تحریکیت کے جائزے کیلئے پھر تو موصوف کی نظر میں آر ایس ایس کی سرپرستی میں نکلنے والا اخبار انقلاب سب سے زیادہ معتبر ہوگا جہاں سے موصوف کا مضمون چھپتا رہتا ہے۔۔۔ اور جس کا کرتا دھرتا اور اس اخبار کا بڑا تجزیہ نگار بڑا رافضی سعودی دشمن شکیل شمسی ہے۔۔۔۔ بہت اچھے سے وہ تجزیہ کرے گا سلفی افکار اور تحریکی افکار کا اور وہ بھی دلائل کی روشنی میں۔۔۔ 

✔اور یہ کہ لوگ اگر میرے مضامین اور پوسٹوں کا حوالہ دیتے ہیں اس میں تمہیں پرشانی کس بات کی؟! اگر صحیح ہے تو مان لو غلط ہے تو نشان دہی کر دو یا رد لکھ دو اگر ہمت کچھ جٹا پاؤ۔۔۔ کہانی اور شعر سنا کر واہ واہی لینا الگ ہے اور دونوں طرف کی کتابوں کو پڑھ کر  دلائل اور حوالوں سے مزین کر کے مضمون لکھنا بڑے دل گردے کی بات ہے ۔۔ یہ  دقت طلب ہوتا اور فراغت وقت چاہتا ہے۔۔۔ یہ سب کے بس کا روگ نہیں ہے۔۔۔ کم سے کم اس نوکری پیشہ شخص کیلئے تو بالکل مشکل ہے جسے سائڈ میں شعر وشاعری کیلئے بھی وقت نکالنا پڑتا ہو۔۔۔ وہ محض کہانی سنا سکتا ہے یا کسی پر تہمت لگا کر اپنے دل کی بھڑاس نکال سکتا ہے۔۔۔ اور بس۔۔۔ 

🌋((جو جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاؤں میں استاذ ہے اور سعودی عقیدت میں اندھا ہوچکا ہے))
✔اندھے کو اندھیرے میں بہت دور کی سوجھی۔۔۔
یہ تو قرضاویت اور مودودیت کی عشق میں تمہارے اندھا ہونے کی واضح اور بین ثبوت ہے۔۔۔ سعودی عرب سے وہی شخص عقیدت و محبت رکھے گا جو حقیقت میں کتاب وسنت پر عمل کرنے والا مسلمان ہوگا۔۔۔ سعودی عرب سے نفرت ہر وہ شخص کرے گا جو منہجی اعتبار سے منحرف یا تقلید وبدعت کا شکار ہوگا ۔۔۔ خصوصا وہ اخوانی اور تحریکی جو اس حکومت کے خاتمے کے لیے دن ورات دعائیں کرتے ہیں۔۔ اور رافضیوں کی جھولی میں حرمین کو ڈالنے کی خواہش رکھتے ہیں۔۔ لیکن منافقت میں ڈوبے یہ تحریکی اوپر سے کہتے ہیں کہ آل سعود ختم ہوجائیں حرمین کی حفاظت کے لئے اللہ افراد مہیا کرے گا۔۔۔ اور دوسری طرف انکی نظر میں خطے کے اندر سعودی کے بعد ایران سے مضبوط کوئی ہے بھی نہیں۔۔۔ یعنی دل کی بات یہ منافق اپنی زبان پر نہیں لاتے ہیں۔۔ 

🌋((جو اپنے سوا سب کو ناصبی اور رافضی کہتا ہے))
✔یہ بھی نرا جھوٹ اور الزام ہے۔۔۔ جب آدمی دلیل اور ثبوت سے عاری ہوتا ہے تو تو تیل ختم ہونے کے وقت جیسے موٹر سائیکل بھڑبھڑاتی ہے کچڑا نکالنے کیلئے  ویسے انسان بھی اپنے بغض وحسد اور غم وافسوس کو نکالنے کیلئے صرف پھینکتا ہے بکتا ہے۔۔ کہ اسی سے کچھ غم ہلکا ہو جائے۔۔۔ 
✔پہلی بات میں نے آج تک کسی مسلمان کو ناصبی کہا ہی نہیں ہے۔۔ میرے سارے مضامین فیس بک اور بلاگ پر پڑے ہوئے ہیں کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔۔۔  
✔دوسری بات رافضی میں شیعوں کو کہتا ہوں ۔۔۔۔۔ اور یہ اصطلاح وہ اپنے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔۔۔ کبھی کبھی ان لوگوں کو بھی کہہ دیا ہے جو انکے ہم خیال ہیں۔۔۔ 
✔البتہ یہ الزام کہ اپنے سوا سب کو ناصبی اور رافضی کہتا ہوں تو واقعی اسے اکیسویں صدی کا سب سے بڑا جھوٹ کہا جائے گا۔۔ اور کہنے والے کو اس پر ایوارڈ بھی ملے گا۔۔۔ 
✔چلئے کوئی بات نہیں ہے ۔۔ تم جیسے سلفی پلٹ تحریکی مجھ پر الزام نہیں لگاؤ گے پھر کون لگائے گا؟! آخر مضمون میں پھر چاشنی کہاں سے آئے گی۔۔؟! سلمان ندوی کے ہی تو شاگرد ہو۔۔۔ جسکی تقریریں سن کر جانور بھی پناہ مانگتے ہوں گے۔۔۔ 

🌋((اسلئے ایسے لوگوں کو ہم قابل اعتناء سمجھتے ہی نہیں))
✔اسی بات کو ثابت کرنے کیلئے اوپر جھوٹ اور الزام کے پل بنائے تھے۔۔۔ ارے ۔۔ یہی بات بغیر الزام اور جھوٹ کے بھی کہہ سکتے تھے۔۔۔ لیکن کیسے کہتے ۔۔۔ اس دعوی کو ثابت کرنے کیلئے دلیل تو ہے نہیں ۔۔ ایسی صورت میں جھوٹ ہی کا سہارا لیا جاتا ہے۔۔ امریکہ کو عراق پر حملہ کرنا تھا ہر حال میں ۔۔ دلیل تھی نہیں۔۔۔ ایسی صورت میں اس نے جھوٹ کا سہارا لیا۔۔۔ 
✔دوسری بات یہ کہ مجھے ضرورت بھی نہیں ہے کہ مجھے کوئی تحریکی قابل اعتنا جانے۔۔۔ اور وہ تو اس وقت تک کسی کو بھی قابل اعتنا نہیں سمجھ سکتے جب تک کہ وہ مکمل قطبی بَنّائی اور مودودی تکفیری اور منحرف افکار و نظریات کو گھول کر پی نہ لے۔۔۔ ہاں نفاق تملق اور تالیف قلب کی بات الگ ہے۔۔۔ 
💪اور مجھ جیسوں سے تو کوئی تحریکی سوائے بغض ونفرت رکھنے کے  "قابل اعتنا" کیا سمجھے گا جن کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہے۔۔۔ 

🌋((تمام خلیجی ممالک کا دین ومذہب ایک ہے۔ ان کے درمیان جو اختلافات ہیں وہ عقائدی ومذہبی نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کے ہیں اسلئے اندھ بھکت اسے کفر واسلام کے نظریہ سے نہ دیکھیں))
✔میری سمجھ سے بالا تر ہے یہ بات کہ آخر تقریبا پندرہ بیس سالوں سے تمیمی قطر میں رہ کر کیا کر رہے ہیں موصوف؟! کیا نوکری اور شعر و شاعری کرنے کے علاوہ کچھ نہیں دکھتا ہے؟!!
✔آخر تمیم نے قطر میں گرجا گھر کس کیلئے بنوایا ہے؟! اتنے چھوٹے ملک میں وہ گرجا گھر نہیں دکھ رہا ہے؟! اگر تمام خلیجی ملکوں میں دین ومذہب ایک ہی ہے پھر اپنے باپ کو جبرا معزول کر کے ملک کا بادشاہ بننے والا تمیم اس گرجا گھر کو کیا میوزیم کے طور پر بنایا ہے؟! 
✔اور اگر ایک ہی دین ہے تو پھر امارات میں مندر کس لئے بنوایا ہے وہاں کے حاکم نے؟ 
اس سے ثابت ہوا وہاں ایک دین ماننے والے نہیں رہتے ہیں۔۔۔ 
✔اس پر یہ اعتراض کیا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ اجانب ہیں۔۔۔ چلئیے مان لیا ۔۔۔ لیکن کیا سارے خلیجی ممالک کے دین ومذہب ایک ہی ہیں جن کے عقائد میں کوئی اختلاف نہیں ہے؟! 
✔اس کا مطلب یمن کے حوثیوں، عمان کے اباضیوں (خارجیوں کا ایک فرقہ) اور خلیج میں بھرے پڑے رافضی شیعوں کے عقائد میں کوئی فرق نہیں ہے؟! 
✔ایران بحرین کو اپنا ایک رافضی صوبہ مانتا ہے جہاں شیعوں کی تعداد سنیوں سے زیادہ ہے۔۔ سعودی کے منطقہ شرقیہ کے قطیف اور عوامیہ وغیرہ کے علاقوں میں شیعہ اکثریت میں ہیں۔۔۔ 
✔کیا تم مصری اخوانی کمال ھلباوی کی طرح یہ مانتے ہو کہ شیعہ سنی کے عقائد میں کوئی فرق نہیں ہے؟ 
✔ویسے شیعوں یہ بالکل نہیں مانتے۔۔۔ بلکہ ہر اس شخص کو اپنا جانی دشمن تصور کرتے ہیں جو ابو بکر وعمر حفصہ وعائشہ رضوان اللہ اجمعین کو نعوذ باللہ گالی نہیں دیتے ہیں۔۔۔ اور وہ یہ بھی عقیدہ رکھتے ہیں کہ اہل بیت کے دشمنوں سے جزیرہ عرب کو پاک کر کے حرمین سمیت پورے جزیرہ عرب میں اہل بیت کی حکومت قائم کریں گے؟! 
✔کیا تم ان کے اس عزم وارادہ کی تائید کرو گے اور اہل بیت کی حکومت کے قیام میں ان کی مدد کرو گے۔۔۔؟ سارے تحریکی تو دعا کر رہے ہیں کہ آل سعود کی حکومت ختم ہو جائے اللہ کوئی نہ کوئی سبیل نکالے گا۔۔۔ بطور مثال دیکھ لو اس پوسٹ کو: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=948181022040205&id=100005449477359

✔جزیرہ عرب کے تعلق سے شیعوں کے عقائد اور عزائم جاننے کیلئے صرف دو ہی پوسٹ دیکھ لینا کافی ہے: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1813459265434019&id=100003098884948

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1742554569191156&id=100003098884948

✔ان دونوں پوسٹوں کو دیکھنے سے سمجھ میں آجائے گا کہ اندھ بھکت کون ہے۔یمن بحرین کویت قطر سعودی میں اتنے عرب شیعہ رہتے ہیں کہ وہ پوری ایک بڑی اقلیت مانے جاتے ہیں۔۔ اور عمان میں تو خارجی فرقے اباضیوں کی حکومت ہے جو سیاسی اعتبار سے پوری طرح ایران کے زیر تسلط ہے۔۔۔ 
✔اس طرح تمام خلیجی ممالک میں دین وعقیدہ کے اعتبار سے سب کو ایک کمال ہلباوی اخوانی طرح وہی مان سکتا ہے جو ان شیعوں کو اپنا دینی ساتھی اور دوست مانتا ہو۔۔ 
✔آخر میں یہی کہوں گا کہ کبھی نوکری اور شعر وشاعری سے فرصت ملے تو ایک بار جزیرہ عرب کا مطالعہ ضرور کر لو۔۔۔ تاکہ اخوانی اور تحریکی اندھ بھکتی میں مبتلا ہوکر کم سے کم اتنی واضح غلطی نہ ہونے پائے۔۔۔ 

🌋((اس بات کا اندازہ قطر کے سابق وزیر خارجہ شیخ حمد بن جاسم کے ۱۳ اکتوبر 2018 کے اس ٹویٹ سے بھی لگایا جاسکتا ہے وہ لکھتے ہیں: 
أتمنى، كما تمنيت سابقا، أن يعيد الأشقاء في المملكة النظر في كيفيه تعاطيهم مع الشأن الخارجي والداخلي بأسلوب تسوده الحكمة والمسؤولية. فدول الخليج تحتاج للمملكة وأتمنى أن لا يمس المملكة سوء لأن استقرار المملكة استقرار للمنطقة علماً انهم يتمنون عكس ذلك لبلدي.
میری خواہش ہے اور اس کا اظہار میں نے پہلے بھی کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب کے ہمارے بھائی خارجی وداخلی امور میں نظر ثانی کریں اور حکیمانہ اور ذمہ دارانہ اسلوب اپنائیں اس لئے کہ خلیجی ممالک مملکت سعودی عرب کے ضرورتمند ہیں اور میری آرزو ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کچھ بھی برا نہ ہو اس لئے کہ سعودی عرب کی سلامتی پورے خطہ کی سلامتی ہے حالانکہ ہمارے ملک کے تئیں ان کے خواہشات اس کے برعکس ہیں ۔))
✔حمد بن جاسم اور حمد بن خلیفہ کی قطری حکومت جو تنطیم الحمدین سے عربوں میں بدنام ہے دونوں نے ملکر پورے عرب خطے کے خلاف سازش رچی ہے۔۔۔ اور ٹیونس لیبیا یمن سے لیکر عراق اور شام میں دہشت گردوں کی سرپرستی کی ہے۔۔۔ حمد بن جاسم نے تو معمر قذافی کے ساتھ مل کر ملک عبد اللہ کو قتل کروانے کی سازش بھی رچی تھی۔۔ اور بن جاسم نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔۔۔ دیکھ لو اس کی ویڈیو کو: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1874563159323629&id=100003098884948
✔اور شیخ الفتنہ قرضاوی نے 2011 کے ابلیسی فسادیہ کی پوری ذمیداری کھلے لفظوں میں قطر کے اوپر فراخ دلی سے ڈالی ہے اور یہودی چینل الجزیرہ اور قطری حکام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1856886567757955&id=100003098884948

✔اور حمد بن جاسم کی یہ منافقت ہے کہ وہ سعودی کے ساتھ اچھا گمان رکھتا تھا۔۔۔ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ سعودی کے ساتھ انکی دشمنی شاہ فیصل ہی کے زمانے سے چلی آرہی ہے۔۔ کیونکہ یہ ملک خیانتوں والا ملک ہے۔۔۔ 
✔قطری منافقت کو تفصیل سے جاننے کیلئے یہ مضمون پڑھیں :
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1547029612076987&id=100003098884948

✔اور قطری خیانت کو جاننے کیلئے یہ دونوں پوسٹ پڑھیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1542436769202938&id=100003098884948

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1557199204393361&id=100003098884948

✔تنظیم الحمدین نے صیہونی ملک اسرائیل سے مل کر کیسے چال چلا ہے اس کی بھی ایک مثال دیکھ لو:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1863735417073070&id=100003098884948

✔حمد بن جاسم کی تعریف کرنے والے اس ویڈیو کو بھی دیکھ لو:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1866403446806267&id=100003098884948

✔قطر اور ایران مل کر کیسے سعودی کے خلاف میڈیائی پروپیگنڈہ کرتے ہیں اسے بھی دیکھیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1856149634498315&id=100003098884948

🌋((ہم سعودی عرب کے خلاف ہرگز نہیں ہیں لیکن شہزادہ محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے خلاف ضرور ہیں۔))
✔اس میں پہلا جملہ منافقت پر مبنی ہے۔۔۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ ہم قطر کے خلاف بالکل  نہیں ہیں لیکن تمیم کی غلامانہ پالیسیوں کے خلاف ضرور ہیں۔۔۔ 
✔اور اسی طرح کی بات آج کل بر صغیر میں چل رہی ہے ۔۔ ہر تحریکی یہی کہہ رہا ہے کہ ہم بن سلمان کو معزول کروانا چاہتے ہیں ۔۔ ہم سعودی کے خلاف نہیں ہیں۔۔ لیکن انہیں میں سے جب کوئی لکھتا ہے کہ آل سعود کا خاتمہ ضروری ہے۔۔۔ تو یہی شخص اس کی پیٹھ تھپتھپاتا ہے۔۔۔ 
✔بن سلمان کو ویسے بھی ہر اخوانی اور تحریکی نہیں پسند کرے گا کیونکہ اس نے قسم کھا رکھی ہے رافضیت اور اخوانیت کے زور کو ختم کرنے کی۔۔۔ یہی درد ہے تم جیسے لوگوں کو۔۔۔ باقی سب بہانہ ہے۔۔۔ 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1866824826764129&id=100003098884948

🌋((ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا اسوقت کا سعودی عرب وہی ہے جو ملک عبداللہ کے زمانے تک تھا ؟))
✔جی بالکل وہی ہے۔۔۔ اور ملک عبد اللہ جیسا چاہتے تھے ویسا ہی ہو رہا ہے۔۔۔ بن سلمان نے ملک عبد اللہ ہی کے دور حکومت میں وزارت حاصل کر لی تھی اور بن سلمان کی حلف برداری لینے کے بعد ملک عبد اللہ نے بن سلمان سے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے تم صرف وطن ہی کی نہیں پوری امت کی قیادت کرو گے۔۔۔۔۔ دیکھ لو اس ویڈیو کو :
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1856302854482993&id=100003098884948

✔ملک عبد اللہ کے دور ہی میں دوسرے چاچا، وزیر داخلہ، نباض اخوانیت نایف بن عبد العزیز سے بن سلمان نے بہت کچھ سیکھا تھا ۔۔ بن سلمان اپنے دونوں چاچا کے سپنوں کو ساکار کرے گا۔۔۔ اور کر رہا ہے۔۔۔

🌋((آپ محمد بن سلمان کے اس بیان کی کیا توجیہ کریں گے کہ سوویت یونین کو روکنے کے لئے ہم نے وہابیت کو بڑھاوا دیا تھا ؟))
✔پہلی بات اس وقت محمد بن سلمان تھا ہی نہیں وہ کیا بڑھاوا دے گا۔۔۔ دوسری بات یہ کہ اس کی بات کو اخوانی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا تھا۔۔۔ آگے یہ بھی تو کہا تھا کہ اب ہم اس کا خاتمہ کر دیں گے۔۔۔ 
اور یہ سب جانتے ہیں کہ بن سلمان کس فکر کا خاتمہ کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔۔۔ اور کر رہا ہے۔۔۔ 
قطری آزاد صحافت سے باہر نکلو گے تب دنیا سمجھ آئے گی۔۔۔ 
اس جھوٹ اور اخوانی پروپیگنڈے کا پردہ میں نے اسی وقت فاش کردیا تھا دیکھ لو اس مضمون کو:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1615042328609048&id=100003098884948

🌋((اسوقت بڑے بڑے جلیل القدر سعودی علماء جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں آپ کے پاس اس کا کیا جواب ہے ؟))
✔ملک کے خلاف سازش کرنے والا، بغاوت کرنے والا، حکومت کے خلاف مظاہرہ کر کے عوام کو اکسانے والا کیا وہ جلیل القدر عالم ہو سکتا ہے؟! 
✔امریکی فوجیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے وہ اخوانی علماء کیوں بل میں گھس گئے اور زبان پر تالا لگا لی جب سعودی سے 2003 میں نکل کر انہیں  سارے امریکی فوجیوں نے قطر میں جاکر ڈیرا ڈال دیا۔۔۔ کیا قطر جزیرہ عرب میں نہیں ہے؟؟؟ 
کبھی لکھا ان کے خلاف کسی تحریکی اور اخوانی نے؟؟؟ آخر یہ دوغلاپنی کیوں؟؟؟ ایسے دوغلاپن علماء کے بارے میں پڑھ لو اطمینان ہو جائے گا:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1817519311694681&id=100003098884948

✔جلیل القدر علماء کی جتنی قدر سعودی میں ہے دنیا میں کہیں نہیں ہے۔۔۔ دیکھ لو اس کی مثال:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1837933736319905&id=100003098884948

🌋((ستر سالوں کے بعد  پہلی بار ائر انڈیا کی پروازوں کو اسرائیل جانے کے لئے سعودی عرب نے اپنے فضائی راستے کھول دئے آپ کے پاس اس کا کیا جواب ہے ؟))
✔اس جملے سے ایسا لگ رہا ہے کہ انڈیا کی پروازیں اب سعودی ہوکر اسرائیل جاتی ہیں۔۔ حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔۔۔ ایک بار ائیر انڈیا سعودی فضا سے ہوکر گئی ہے ایسی خبر آئی تھی لیکن سعودی حکومت کی طرف سے اس کے بارے میں کوئی صراحت یا بیان نہیں موجود ہے کہ آخر ایسا کیوں ہوا؟؟؟ 
اس کے بعد پھر ایسا نہیں ہوا ہے۔۔۔ اس لئے جملے کی تصحیح ضروری ہے۔۔۔ 
✔لیکن قطر میں بیٹھ کر ان خائنین ملک وملت کے بارے میں تمہارے پاس کیا جواب ہے : 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1863735417073070&id=100003098884948

🌋((قطر کے ناجائز محاصرے کا کیا اخلاقی جواز ہے ؟))
✔اسے سیاست میں محاصرہ نہیں تعلقات توڑنا کہہ سکتے ہیں ۔ ایران سے بھی تعلقات نہیں ہیں تو کیا اس کا محاصرہ کر رکھا ہے ؟؟ 
✔کیا چاہتے ہیں تعلقات بھی توڑ لیں اور ملک میں آنے کیلئے راستہ بھی دیدیں۔۔۔ اس طرح کی پالیسی کوئی اخوانیوں سے سیکھے۔۔۔ ویسے تمہاری زبان میں اس ناجائز محاصرے کا تفصیلی جواب بھی موجود ہے۔۔۔ فرصت میں پڑھنا اسے جواب بھی مل جائے گا مزہ بھی آئے گا: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1547029612076987&id=100003098884948

🌋((حماس اور اخوان المسلمون جیسی جماعتوں کو دہشت گرد قرار دینا کہاں کا انصاف ہے ؟))
✔آخر سیمی پر ہندوستان کے اندر۔ جماعت الدعوہ پر پاکستان کے اندر اور جماعت اسلامی پر بنگلادیش کے اندر پابندی کیوں ہے؟؟؟ 
✔جو ملک جسے جس تنظیم وجماعت کو اپنے لئے خطرہ سمجھتی ہے اس پر دہشت گرد یا متشدد یا کٹرپن ہونے کی وجہ سے پابندی لگا دیتی ہے ۔۔۔ ۔
حماس اور اخوان المسلمین پر پابندی تو مصر بحرین اور امارات میں بھی ہے۔۔۔ صرف سعودی ہی کا نام کیوں لیا جاتا ہے؟؟؟ 
✔2011 کے ابلیسی فسادیہ کو بھڑکانے والے اور ٹیونس لیبیا سے لیکر مصر وشام اور یمن کو خاک وخون میں نہلانے والوں کو دہشت گرد نہیں کہیں گے پھر کیا کہیں گے؟! 
✔بالخصوص سعودی میں 2016 میں پابندی لگانے سے پہلے کہیں نہ کہیں ملک کے اندر دھماکے ہوتے رہتے تھے لیکن جب سے پابندی لگادی ہے اخوانیوں پر اور سختی کی گئی ہے اس وقت سے آج تک ایک بھی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔۔ 
✔اور ایرانی پاسداران شیطانی انقلاب سے ٹریننگ لینے والی حماس بھی اخوانیوں کی ہی ایک شاخ ہے۔۔۔ دونوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔۔ 

🌋((سعودی عرب جسے مملکت توحید کہا جاتا ہے جہاں پردہ کا انتہائی درجہ اہتمام اور نمازوں کے لئے دکانوں کو بند کردیا جاتا ہے وہاں سیاحت کے نام پر جوا خانہ سینما گھر اور کھلے عام ساحل سمندر پر بِکنی پہننے کی اجازت دینا ، جب کہ سعودی معاشرہ اسے بالکل پسند نہیں کرتا ، اس پر آپ کا کیا ردعمل ہے ؟ ))
✔اس میں آدھا جھوٹ آدھا سچ ہے۔۔۔ 
پہلی بات کیا موحد گناہ نہیں کر سکتا؟ گرچہ وہ کبیرہ ہی کیوں نہ ہو؟؟! 
کیا توحید گناہ صغیرہ یا کبیرہ (جس کا تذکرہ کیا گیا) کے خلاف ہے؟ یا یہ کہ توحید شرک کے خلاف ہے؟ 
اگر شرک کے خلاف ہے اور واقعی میں ایسے ہی ہے پھر آخر سعودی میں کہیں شرک کا اڈہ پایا جاتا ہے؟؟  
اگر نہیں اور ہرگز نہیں پھر اسے بلاد التوحید کیوں نہیں کہہ سکتے ہیں؟!

✔دوسری بات کیا جوا خانے کو حکومت نے کھولا تھا ؟ اور کیا جوا خانہ جس کی تشہیر کی گئی وہ پہلے نہیں ہوتا تھا ۔۔ بن سلمان نے آکر چھوٹ دیدی ؟؟ ایسا بالکل نہیں ہے۔۔ اس طرح زمانے سے کبھی کبھی تفریح کے طور پر ہوتا آیا ہے۔۔۔ اگر آج غلط ہے تو پہلے بھی غلط تھا لیکن خاشقجی کی طرح اسے اسی سال کیوں پرچار کیا گیا؟؟ اس کا مطلب جوا خانہ نہیں ٹارگٹ بن سلمان تھا۔۔ خاشقجی کی طرح۔۔ 
✔تیسری بات سیبما خانہ جس پر پابندی تھی اسے ہٹا دیا گیا ۔۔۔ یقینا یہ غلط فیصلہ تھا ۔۔۔ اس کے خلاف سعودی علماء نے اعتراض کیا اور اس فیصلے کے خلاف لکھا بھی ۔۔ سابق مدیر الجامعہ شیخ عبد المحسن العباد کی تحریر میں نے خود پڑھی تھی۔۔۔ 
دوسری بات یہ کہ ان سنیما گھروں کی کیا حیثیت ہے سعودی باشندوں کی نگاہ میں؟ مجھے جہاں تک پتہ چلا ہے کہ اس وقت وہ سارے سینما گھر جو کھولے گئے ہیں ویسے خالی پڑے رہتے ہیں۔ چند افراد کے علاوہ کوئی نہیں جاتا۔۔ کوئی بھی معلوم کر سکتا ہے کہ ان سینما گھروں کی کیا وقعت ہے؟! 
یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ ایسا کرکے حکومت نے سانپ بھی مار دی اور لاٹھی بھی بچ گئی۔۔۔ گرچہ بدنامی ہوئی۔۔۔ 
✔ویسے اخوانیوں کو تو اس پر کچھ اعتراض کرنے کا حق نہیں ہے کیونکہ اخوانیوں کے بڑے بڑے پیر ومرشد کے یہاں میوزک ڈانس اور گانا سب جائز ہے۔۔ اور فلموں میں یہی سب ہوتا ہے۔۔۔ 
شاہد کی جمع شواہد دے دی جائے گی مانگنے پر۔۔۔ 
✔رہی بات یہ کہ عام ساحل سمندر پر بِکنی پہننے کی اجازت دی گئی ہے تو یہ نرا الزام ہے۔۔۔ اخوانیوں اور رافضیوں کا پروپیگنڈہ ہے۔۔۔ 
اصل میں جب تک پورے طور پر بغض نہ نکل جائے چین نہیں آتا۔۔۔ کیا کیا جائے اس دل نادان کو۔۔۔ 

🌋((کیا اسے مرد بیمار نہیں بنایا جارہا ہے ؟))
✔مرد بیمار صرف ایک ملک ایک مرتبہ بن چکا ۔۔۔ وہی مرد ہے اور رہے گا۔۔ پروپیگنڈوں سے اس کی حیثیت بڑھ نہیں جائے گی۔۔  یا وہ بھی بن سکتا ہے جو محاصرے کی شدت برداشت نہ کر پا رہا ہو۔۔۔ 
✔بن سلمان نے تو سعودی کو عسکری قوت سیاسی اثر ورسوخ  اور اقتصادی مضبوطی کی بلندی پر پہونچا دیا ہے۔۔۔ ریاض اقتصادی کانفرنس میں بن سلمان ہی کا بول بالا تھا۔۔
✔سعودی کو مرد بیمار صرف بیمار ذہنیت کا حامل شخص ہی کہہ سکتا ہے۔۔۔ آج جس پوزیشن میں سعودی عرب ہے اس پوزیشن میں عالم اسلام کے اندر کوئی بھی ملک نہیں ہے۔۔۔ 
2030 کے ویزن کے بعد دیکھنا سعودی کی کیا پوزیشن بنے گی۔۔۔ 

🌋((شیخ ولید بن طلال اور دوسرے سعودی شہزادوں کو ریاض کے ہوٹل ریٹز کارلٹون میں نظر بند کئے جانے اوران سے اپنی دولت کے کچھ حصوں سے دستبردار ی کے مطالبہ پر آپ کیا کہیں گے ؟))
✔ویسے چاہے ولید بن طلال ہو یا کوئی دوسرا شہزادہ اخوانیوں کو آل سعود کے کسی بھی فرد سے کوئی محبت نہیں ہے۔۔۔ 
✔دوسری بات اس پر کسی دوسرے ملک کے باشندے کو کیا حق بنتا ہے اعتراض کرنے کا؟؟؟ اگر ہمیں نہیں معلوم کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا تھا تو پہلے معلوم کرنا چاہیئے۔۔۔ 
✔یہ تو ملک سلمان کی بہادری اور ان کی انصاف پسندی پر دلالت کرتا ہے کہ ملک عبد اللہ نے اپنے دور حکومت میں جس انٹی کرپشن کمیٹی کی تشکیل دی تھی اور کہا تھا کہ کوئی بھی  اگر کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔۔ محمد بن سلمان اس کمیٹی کا سربراہ بن کر اپنے چاچا کے سپنوں کو ساکار کیا اس میں برائی کیا ہے سوائے انصاف اور بہادری کے؟! جس میں کل شاید 72 لوگ گرفتار کئے گئے تھے جن میں دسیوں شہزادے بھی تھے۔۔۔ 
✔ارے  تحریکیوں کو تو اعتراض اس وقت کرنا چاہیئے تھا جب صرف عام شہریوں کو گرفتار کیا جاتا اور کرپٹ شہزادوں کو چھوڑ دیا جاتا۔۔۔ لیکن۔۔ انہیں تو صرف ہر بات میں بلا بوجھے اعتراض کرنا ہے۔۔ 
✔تفصیلی جواب کیلئے یہ اس مضمون پر نظر ڈال لو پھر دوبارہ ایسا سوال نہیں کرو گے:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1480964688683480&id=100003098884948

🌋((حقوق انسانی کے تئیں ایک بیان پر کینڈا سے یکسر تمام تعلقات منقطع کرلینے اورسعودی عرب میں ان کے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا کیا اخلاقی جواز ہے ؟))
✔تحریکی یہاں تک گر جائیں گے کبھی سوچا تک نہیں تھا کہ ایک مسلم ملک کے مقابلے کافر ملک کا دفاع کرنے لگیں گے!!
✔کسی نے سچ ہی کہا تھا کہ اگر سعودی اور اسرائیل میں جنگ ہوجائے تو سارے اخوانی اور تحریکی اس وقت اسرائیل کا ساتھ دیں گے۔۔۔ 
✔دوسری بات (ایک بیان) کہہ کر کینڈا کو معصوم ثابت کرنا چاہتے ہیں محض اس لئے کہ اس میں پورے طور پر اخوانیوں نے کھیل کھیلا تھا اور بعد میں کینڈا نے معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ ہمیں پھنسایا گیا تھا اس مسئلے میں۔۔۔ 
اور ظاہر سی بات ہے مملکہ نے کئی موقعوں اس طرح کا سخت موقف ہر اس ملک کے خلاف اختیار کیا ہے جس نے بھی اس کے داخلی معاملات میں ٹانگ اڑانے کی کوشش کی ہے ۔۔۔ چنانچہ: 
1980 میں برطانیہ کے سفیر کو بھگایا۔ 
1988 میں امریکا کے سفیر کو بھگایا۔ 
2014 میں قطر کے سفیر کو بھگایا۔ 
2015 میں سویڈن کے سفیر کو بھگایا۔ 
2016 میں ایران کے سفیر کو بھگایا۔
2018 میں کناڈا کے سفیر کو بھگایا۔

🌋((سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامہ اور دوسری سہولیات کے نام پر بے تحاشہ فیس کے اضافہ جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ وطن واپسی پر مجبور ہوئے آخر ان اقتصادی اصلاحات کو دانشمندی کا کونسا سرٹیفکٹ دیا جائے گا  کیا یہ امر واقعہ نہیں کہ اس کے بعد سعودی اقتصاد اور متاثر ہوا ہے ؟)) 
✔یہ تو سعودی کی اپنی داخلہ پالیسی ہے وہ ترقی کے لئے دوسرے ملکوں کی طرح کوئی بھی پالیسی بنا سکتا ہے۔۔۔ اور اس وقت اخوانیوں اور تحریکیوں کو چھوڑ کر ساری دنیا بن سلمان کو دانشمندی کا سرٹیفکیٹ دے رہی ہے۔۔۔ اور ملک کو بن سلمان ترقی کی طرف لے جا رہا ہے۔۔۔ 
✔ویسے یہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ یہ سوال آخر ایک تحریکی کس مقصد سے کرے گا؟! اسے آخر سعودی کی ترقی سے کیا لینا۔۔ وہ تو چاہے گا کہ سعودی تنزلی کی طرف جائے تاکہ اسی بہانے ایک بار پھر بن سلمان کے خلاف عالمی ماحول بنایا جائے اور اسے بدنام کرکے اس کے خلاف رائے عامہ ہموار کیا جائے۔۔ 

🌋((یہ بھی ایک سچائی ہے کہ اگر محمد بن سلمان اسی طرح نادانیاں کرتے رہے اور ظلم و استبداد کا مظاہرہ کرتے رہے تو سعودی عرب کو ناقابل تلافی نقصانات پہونچے گا۔))
✔یہ کوئی سچائی نہیں بلکہ سلمان ندوی کی بڑ ہے اور نہ ہی کوئی سعودی کے ساتھ خیر خواہی ہے۔۔ بلکہ بن سلمان کے خلاف اپنے بغض وحسد کو میٹھے انداز میں نکالنا ہے۔۔۔  کیونکہ وہ نادان نہیں جہاں دیدہ ہے، 2030 ویزن کا خالق ہے۔۔  مشرق وسطی میں عربوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے ایران جیسے رافضی ملک کو آج بیک فوٹ پر کرنے والا اور اسے خود اپنے ہی ملک میں الجھا دینے والا یہی بن سلمان ہے جس پر سارے عرب فخر کر رہے ہیں۔۔۔ 
✔اور وہ نہ ہی کوئی ظلم واستبداد کا مظاہرہ کر رہا ہے۔۔ سعودی نوجون اسے اپنے سینے میں بسا کر چلتے ہیں۔۔ اور اسے صقر الجزیرہ کہتے ہیں۔۔۔ وہ سخت ہے صرف ملک دشمن عناصر پر۔۔۔ ان پر اسرار تنظیموں کیلئے ظالم ہے جو سعودی نظام کے دشمن ہیں۔۔۔ 
✔وہ تو اسے ہمیشہ ظالم کہتے رہیں گے۔۔۔۔ 

👈نوٹ: 
شاہد خان ایک جذباتی شاعر کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔۔ اپنی بات کو تحریکیوں کے انداز میں بغیر کسی دلیل و ثبوت کے اور کہانیوں کے انداز میں لکھتا ہے۔۔۔ پیدائش تو سلفی گھرانے کی ہے اور اکثر تعلیم بھی سلفی مدارس ہی میں حاصل کی ہے پر بدنام زمانہ سلمان ندوی کی شاگردی حاصل کرنے اور پھر قطر میں پندرہ بیس سال سے نوکری کرنے کیوجہ سے اخوانیوں کے چنگل میں بری طرح پھنس چکا ہے۔۔۔ بن سلمان سے اسے سخت نفرت ہے۔۔۔ لیکن اگر یہ نفرت نظریاتی ہے تو وہ کبھی ختم ہونے والی نہیں البتہ اگر یہ نفرت غلط فہمی کی بنیاد پر ہے تو اسے یہ مضمون ضرور پڑھ لینا چاہیئے:   
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1484893751623907&id=100003098884948
✔اور آخر میں یہ مشورہ ضرور دوں گا کہ تحریکیت اور اخوانیت کے فتنے سے نکل کر گھر واپسی کر لو اسی میں عافیت ہے۔۔۔ 

📖شاہد مری تو بات ذرا غور سے سننا 
📖شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات


جمال خاشقجی اور بیچارے تحریکی

🎪جمال خاشقجی اور بیچارے تحریکی!!!

[[درج ذیل مضمون عزیر احمد جے این یو نے لکھا ہے۔۔۔ اچھا گھما گھما کے پٹخنی دی ہے اوپر سے نیچے کسی کو نہیں چھوڑا ۔۔۔۔ سعودی کے خلاف سارے تحریکیوں اخوانیوں  نے مل کر میڈیائی محاذ کھول رکھا تھا آخر میں ذلیل ورسوا ہوئے کچھ ہاتھ نہیں آیا۔۔۔]]

☀️مجھے بعض تحریکیوں پر بہت رحم آتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ بیچارے فطرتا ثورہ پسند ہونے کی بنیاد پر ہر اس شخص سے محبت کر بیٹھتے ہیں جو انہیں سعودی اسٹیبلشمنٹ کا مخالف نظر آتا ہے، یا پھر اگر سعودی اسٹیبلشمنٹ کسی سے نالاں ہے تو انہیں لگتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا اسلامسٹ اور محترم اس شخص کے سوا کوئی اور ہو نہیں سکتا، مجھے یاد ہے کہ جب محمد بن نایف کو ولیعہدی سے برخاست کیا گیا جو کہ یقینی طور پر میری نظر میں شاہ سلمان کا غلط فیصلہ تھا تو ہمارے کچھ تحریکی بھائیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا تھا، ایک تحریکی نے لکھا تھا کہ چونکہ محمد بن نائف آل سعود میں سب سے اچھے، غیور اور اسلامسٹ تھے، نیز وہ امریکہ کے سب سے بڑے مخالف تھے، اس لئے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے، خیر اس کے اس بھولے پن پر میں تو صرف ہنس سکتا تھا کیونکہ محمد بن نایف اور ان کے والد امیر نایف بن عبد العزیز سے عرب اخوانی زیادہ واقف تھے، برصغیری کے تحریکی کیا جانیں، انہیں تو ہر اسٹیبلشمنٹ مخالف میں اپنا ملجأ و مأوی نظر آتا ہے.

☀️اچھا اس سے بڑا لطیفہ تو اس وقت سامنے آیا جب ولید بن طلال کے ساتھ کئی کرپٹ امراء پر محمد بن سلمان نے کریک ڈاؤن کیا تو بعینہ وہی تحریکی صاحب لکھ رہے تھے، مجھے ان کا جملہ بھی ابھی تک یاد ہے، کہ اصل میں ولید بن طلال آل سعود میں سب سے زیادہ اسلامی ذہنیت کے حامل شخص تھے، اسی وجہ سے ان کو گرفتار کیا گیا، خیر اس پر بھی ہم ہنس کر آگے بڑھ گئے.

☀️اسی طرح جب قطر اور سعودی عرب کا معاملہ سامنے آیا تھا، تو اس وقت بھی قطر تحریکیوں کے نزدیک سب سے بہتر ملک قرار پایا، ان کی ملوکیت شریعت کے مطابق پائی گئی، ان کی حکمرانی عدل و انصاف اور اسلامی غیرت و حمیت کا بہترین مظہر قرار پائی، اب اس کی وجہ کیا ہے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں.

☀️ابھی جو اس وقت میڈیا میں چل رہا ہے، یعنی جمال خاشقجی کا معاملہ، میں نے چاہا کہ اس معاملے پر زبان نہ کھولی جائے تو زیادہ بہتر ہے، لیکن جب سے جمال خاشقجی کا معاملہ پیش آیا ہے، تحریکیوں کے پاس اس کے سوا کوئی اور موضوع ہی نہیں ہے، پوری دنیا کے تحریکی ہاتھ منہ دھو کر سعودیہ کے پیچھے پڑ گئے ہیں، شاید انہوں نے عزم کرلیا ہے کہ اس بار ٹویٹر اور فیسبوک کے ذریعہ حکومت گرا کر ہی دم لیں گے، یہ پہلا موقع ہے جب سعودیہ کے خلاف ایک ہی صف میں سب کھڑے ہوگئے ہوں، کیا اخوانی کیا صوفی، کیا رافضی کیا ایرانی، کیا ڈیموکریٹ کیا ریپبلکن، کیا امریکہ کیا جرمنی، غرضیکہ ہر کوئی خواہ لبرل ہو، اسلامسٹ ہو، ملحد ہو، کمیونسٹ ہو، پوری دنیا سراپا احتجاج بن گئی ہے، اخوانیوں کے سب سے بڑے چینل "الجزیرہ" کے پاس اس کے سوا کوئی موضوع ہی نہیں ہے، ہر منٹ پر ٹوئیٹ، ہر ڈیبیٹ میں سعودیہ، ہر خبر میں محمد بن سلمان، پورا فوکس دنیا کے دیگر مسائل سے اٹھ کر سعودیہ پر آٹکا ہے، یوں لگ رہا ہے کہ جیسے ایک صحافی کا قتل نہ ہوا ہو بلکہ دنیا میں ورلڈ وار ہوگیا ہو، منٹ منٹ پر جس کی رپورٹنگ ضروری ہو.

☀️حالانکہ اس سے پہلے بھی لوگ مارے جاتے رہے ہیں، خود ترکی میں کس طرح میڈیا کے سامنے "روس" کے سفیر کو قتل کردیا گیا تھا، ہر کسی نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا، کل کشمیر میرا ہی ہم نام "عزیر احمد" سمیت کئی لوگ بم بلاسٹ میں مارے گئے ہیں، لیکن اس کا تذکرہ نہ اردو میڈیا میں ہوتا ہے، نہ دنیا اس پر دھیان دیتی ہے، ہاں جمال خاشقجی موضوع بحث ضرور ہیں کیونکہ یہاں سعودیہ کو مطعون کرنے کا ایک سرا ہاتھ میں آگیا ہے.

☀️مجھے جمال خاشقجی کی موت پر بہت افسوس ہے، مجھے شاک بھی لگا ہے کیونکہ اس قسم کے حماقت کی توقع مجھے سعودیہ جیسے میچیور ملک سے ہرگز نہ تھی، مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ جمال خاشقجی کی موت کے ذمہ داران کیفر کردار تک ضرور پہونچیں گے، لیکن جمال خاشقجی رحمہ اللہ کو لے کر سوشل میڈیا پر جو تحریکی اور اخوانی میڈیا کے زیر اثر ہائپ کریٹ ہوا ہے، اور چند دو ٹکے کے اردو صحافی اسے لے کر اپنی روٹی سینک رہے ہیں وہ اور زیادہ حیرت انگیز ہے، حالانکہ مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ جمال خاشقجی کو کبھی جانتے نہیں رہے ہوں گے، اور نہ ہی انہوں نے کبھی ان کا ایک جملہ بھی نہیں پڑھا ہوگا، آرٹیکل کی بات ہی چھوڑ دیجئے کہ انہیں معلوم ہوسکے کہ "خاشقجی" کی مخالفت "بن سلمان" سے کس طرح کی تھی.

☀️ایک بہت بڑے تحریکی لکھ رہے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کے مسلمان سعودیہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور حرمین کو ان ظالمین کے تسلط سے آزاد کرائیں، میں بھی پڑھ کر سوچ رہا تھا کہ بیچارے ہندوستانی مسلمان بزدل اس قدر واقع ہوئے ہیں کہ شدت پسند ہندو تنظیموں کے ہاتھوں جان دے دیتے ہیں، سینٹرل یونیورسٹی سے بچے غائب کردئیے جاتے ہیں، اور وہ اف تک نہیں کرتے، اور وہ صاحب چلے ہیں طرم خان بننے، ارے بھئی لائک، کمینٹس اور شئیر کے لئے جذباتی باتیں لکھ دینا بہت آسان ہے، یہ بھی دیکھو کہ جس ملک میں بیٹھ کر یہ سب باتیں لکھ رہے ہو خود اس ملک میں تمہاری حیثیت تو ردی کے بھاؤ کے برابر بھی نہیں، سیاسی طور پر غلام ہیں اور باتیں اتنی بڑی کہ ہٹلر بھی سن لے تو شرماجائے، بہرحال میں تو انتظار کر رہا ہوں کہ کب "سلمان الحسنی الندوی" کی قیادت میں یہ ہندوستانی امت نفیر عام کا اعلان کرتی ہے یا چپ چاپ یوں ہی تحریکیوں کے بقول آل سعود کے ذریعہ حرمین کو یہودیوں کے ہاتھ جاتے ہوئے تماشا دیکھتی ہے یا پھر شاید وہ لوگ بھی انتظار کریں گے کہ پردہ خفا سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟

☀️جمال خاشقجی کا معاملہ یہ ہے کہ ان کا سارا معاملہ محمد بن سلمان کے ساتھ تھا، وہ انہیں آٹوکریٹک اتھاریٹیرین حاکم کے طور پر دیکھ رہے تھے، انہیں ان کے Aggressive Nature سے پریشانی تھی، ورنہ کسی دور میں وہ دیگر شاہان مملکت کے دست و بازو بھی رہ چکے ہیں، لیکن محمد بن سلمان کے ولیعہد بننے کے بعد سے جتنی تیزی سے دیگر معاملات میں ڈویلپمنٹ ہوا، اس کے تئیں وہ کافی مخالف تھے، انہیں سیاسی اسلام میں دلچسپی تھی، مگر وہ اسلام میں اصلاحات کے بھی خواہاں تھے، ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان ترقی اور ڈویپلمنٹ کے پھل کو کھانا تو چاہتے ہیں مگر وہ حکومت اسی طرز پر کرنا چاہتے ہیں جس طرز پر ان کے دادا عبد العزیز نے کی تھی، انہیں اخوان المسلمین پر پابندی لگایا جانا پسند نہیں تھا، مگر وہ اخوان المسلمین کے سری کوششوں کو بھی ناپسند کرتے تھے، مزید یہ کہ جب امریکہ میں رہائش اختیار کی تو وہ حریت فکر کے داعی بن گئے، انہیں جمہوریت پسند آگئی، ابھی یہ باتیں بھی سامنے آرہی ہیں کہ انہوں نے مڈل ایسٹ میں جمہوریت کے قیام کے لئے ایک تنظیم بھی بنائی تھی جس کی مغربی ممالک سے اچھی خاصی فنڈنگ بھی ہورہی تھی، اچھا سوچئے ذرا کہ ایک طرف تحریکی حضرات ہی کہتے ہیں کہ امریکا اور اس کے ہمنوا مغربی ممالک اپنے مفاد کے لئے لوگوں کو استعمال کرتے ہیں، انہوں نے ملالہ یوسفزئی کا اس قدر سپورٹ پاکستان کو نیچا دکھانے کے لئے کیا تھا، سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین جیسے لوگ جب اسلام کے خلاف لکھتے ہیں تو مغربی ممالک انہیں اپنے یہاں پناہ دینے، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے، اور عالمی سطح پر ان کو ہائی لائٹ کرنے میں ان کی بھرپور مدد کرتے ہیں، لیکن یہی معاملہ جب خاشقجی کے ساتھ پیش آتا ہے تو ان تحریکیوں کو مغرب میں سب سے بڑی انسانیت نوازی نظر آتی ہے، اب بھلا کوئی ان سے کیسے پوچھے کہ ایک وہ بندہ جو کسی زمانے میں القاعدہ کا حمایتی رہ چکا ہے، جو اسامہ بن لادن کے مرشد "عبد اللہ العزام" کی تعریفیں کر چکا ہے، جو خود امریکہ اور اس کے ہمنواؤں کے ذریعہ منظور شدہ دہشت گرد تنظیم اخوان کا حمایتی ہے، اور سعودیہ جسے ہمارے تحریکی حضرات امریکہ کے ذریعہ حکومت کئے جانے والا ملک گردانتے ہیں اس کے خلاف وہ لکھتا ہے، ان تمام کے باوجود وہ بندہ واشنگٹن پوسٹ تک پہونچنے اور امریکہ میں رہائش اختیار کرنے میں کامیاب کیسے ہوا، آخر سعودیہ اور امریکا میں اس قدر گہرے روابط ہیں پھر بھی امریکی ایجنسیوں نے انہیں سعودیہ کے خلاف لکھنے کی اجازت کیسے دی؟ امریکی اسٹیبلشمنٹ کو وارن کیوں نہیں کیا کہ اس سے ہمارے دو طرفہ تعلقات پر اثر پڑسکتا ہے؟ انہیں اس قدر ہائی لائٹ کیوں کیا گیا؟ ممکن ہے کہ آپ کہیں کہ آزادی اظہار رائے کی وجہ سے، تو پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ آزادئ اظہار رائے کی بنیاد پر امریکہ القاعدہ، طالبان اور اخوان کے رہنماؤں کو اجازت کیوں نہیں دیتا ہے کہ ان کے بھی مضامین بڑے اخبارات میں شائع کئے جائیں تاکہ لوگوں تک دوسرا نقطہ نظر بھی پہونچ سکے، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے.

☀️یقینا اگر وہی جمال خاشقجی سعودی حکومت کی تعریفیں کر رہے ہوتے تو آپ دیکھتے کہ آج یہی تحریکی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلا رہے ہوتے، ان کی تکفیر کر رہے ہوتے اور ان کے خلاف چھوٹی چھوٹی چیزیں ڈھونڈ کر لارہے ہوتے جیسا کہ ابھی عبد الرحمان السدیس کے ساتھ کر رہے ہیں، حالانکہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ عبد الرحمان السدیس نے غلطی کی ہے، انہیں منبر کعبہ کا استعمال سعودی سیاست کے لئے نہیں کرنا چاہئے تھا، کیونکہ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ سعودی سیاست روئے زمین پر بسنے والے بہت سارے مسلمانوں کو پسند نہیں، خصوصا برصغیر کے تحریکی حضرات کو تو بالکل بھی نہیں، سدیس صاحب کو مذہب اور سیاست دونوں کو مکس نہیں کرنا چاہئے تھا، انہوں نے محمد بن سلمان کی تعریف میں یقینی طور پر مبالغہ سے کام لیا ہے،  لیکن جس طریقے سے عبد الرحمان السدیس کے خلاف تحریکی الیکٹرانک وار کھولے ہوئے ہیں، غلطی کو تکفیر تک پہونچا رہے ہیں، ایک بہت بڑے تحریکی آدمی ہیں انہوں نے تو باقاعدہ مضمون لکھ کر تکفیر کی ہے، ایسے لوگوں کو جب جواب دیا جاتا ہے تو قدرے معصومیت کے ساتھ الٹا دوسروں پر الزام رکھ دیتے ہیں کہ وہ تکفیری ہیں، حالانکہ میں نے تکفیر کے معاملے میں تحریکیوں سے بڑھ کر کسی اور کو جری نہیں پایا.

☀️بہرحال جمال خاشقجی کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ نہایت ہی افسوسناک ہے، اور مجھے اللہ رب العالمین کی ذات باری تعالی سے قوی امید ہے کہ ان کے اہل خانہ کو انصاف مل کر رہے گا، لیکن اس سے زیادہ افسوسناک امر ان لوگوں کا ہے جو اس معاملے کو سعودی حکومت کو نیچا دکھانے اور اسے مطعون کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں، ارے بھئی سعودی حکومت خود اقرار کر رہی ہے کہ "جمال خاشقجی" کا قتل ایک بہت بڑی غلطی ہے، پھر آپ کاہے باچھیں پھیلا کر دن رات ایک کئے جارہے ہو، ارے نہیں، یہ تو آپ لوگوں کا فریضہ ہے، آپ لوگ تو کروگے ہی، کیونکہ ثورائیت تو آپ کے خمیر میں ہے، حالانکہ آپ وہی لوگ ہو کہ ثورہ اور انقلاب کے چکر میں لوگوں کو بھڑکاتے ہو، پھر جب معاملہ الٹا گلے پڑجاتا ہے تو اس طرح اس سے انجان بن جاتے ہو گویا کہ کبھی اس سے واقفیت ہی نہیں تھی، لیبیا میں آپ حضرات نے جو کیا ہے وہ سب تاریخ کا حصہ ہے، فتاؤوں کے ویڈیو آج بھی موجود ہیں، سیریا میں کیا کارنامہ انجام دیا ہے، اس سے بھی سب بخوبی واقف ہیں، آپ لوگوں کی وجہ سے عرب بہاریہ کتنے گھروں میں خزاں کا موسم لے کر آئی اس سے بھی سب واقف ہیں، لیکن پھر بھی ابھی تک آپ لوگوں کی وہی دھن ہے کہ کھونٹا گڑے گا تو یہیں پر، یقینی طور پر جان لیجئے کہ جب سعودیہ آپ لوگوں کی سازشوں کی وجہ سے طوائف الملوکیت کا شکار ہوجائے گا، سویلین اور حکومت کے درمیان ناچاقی پیدا ہوجائے گی، تب جاکر شاید آپ لوگوں کو سمجھ میں آئے کہ کسی ملک کو بننے کے لئے سینکڑوں سال درکار ہوتے ہیں، مگر تباہ ہونے کے لئے محض چند لمحے. 

====================
عزیر احمد
جواہر لال نہرو یونیورسٹی

تسریبات ابن جبر ۔۔۔ سعودی کے خلاف قطر کی سازش

🎪قطری حکام کا سعودی کے خلاف سازش
🌋سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم بن جبر اسکا ماسٹر مائنڈ

☀️تسجیلات بن جبر سے مشہور وہ انٹرویو جو قطر کے سابق وزیر خارجہ حمد بن جاسم بن جبر نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو دیا تھا اس میں اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے جو سازشیں قطر نے قذافی کے ساتھ مل کر سعودی کے خلاف کی تھیں۔ کہ آخر کیسے امریکی اور دیگر صہیونی وصلیبی ریارستوں نے انہیں سعودی کو توڑنے کی ذمہ داری دے رکھی تھی۔۔ یہاں تک کہ اگر ملک عبد اللہ کو قتل کرنے کی بھی نوبت آجائے تو اس سے بھی نہیں چوکنا ہے۔۔ ساری باتوں پر قذافی تیار تھا سوائے قتل کے۔۔ اور یہیں سے قذافی کا اختلاف قطر اور اخوانیوں سے شروع ہوگیا۔۔ حالانکہ پہلے یہ بھی دشمنان مملکہ کا ایک حصہ تھا۔۔ اور سارے اخوانی لیبیا میں جا کر قذافی کی جوتی سیدھی کرتے تھے۔۔ لیکن جب اسے ان کی خیانتوں اور امت مسلمہ کے ساتھ غداریوں کا احساس اور دشمنان اسلام سے ان کے روابط کا یقین ہوگیا تو اس نے ان منافقین امت سے اپنا پلو جھاڑ لیا اور دھیرے دھیرے مملکہ سے قربت بڑھانے لگا۔۔ 
ان ساری چیزوں کا تذکرہ سیف الاسلام قذافی نے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر کیا ہے۔۔۔ 

اب وہی اخوانی خصوصا سلمان عودہ اور قرضاوی لیبیا کی برائی کرنے لگے حتی کہ قرضاوی نے قذافی کے قتل کا فتوی بھی جاری کر دیا۔۔ 
اخوانیوں کو بھی احساس ہوگیا کہ یہ قذافی ہماری تمام سازشوں کا پردہ فاش کر دے گا اور سارے ریکارڈس سعودی کے حوالے کر دے گا۔ اور قذافی اگر کچھ دنوں کا مزید موقع پاتا تو کر بھی سکتا تھا لیکن اخوانیوں نے صلیبی صہیونیوں سے مل کر اس سے پہلے ہی اس کے خلاف بغاوت رچ کر اس کے محل ہی میں کتے کی طرح اس کا کام تمام کر دیا۔۔ 
دیکھیں اس ویڈیو کو خاص کر 9:45 کے بعد: 
https://youtu.be/wT3AkHKfTyY

👈ملک عبد اللہ کو قتل کرنے کی سازش سے پردہ اٹھاتے ہوئے: 
https://youtu.be/s7I5CQ7HsFk
✔اس میں ان دشمنان مملکہ نے سعودی اخوانیوں کا استعمال کیا تھا جن میں سعد الفقیہ کا بھی نام آتا ہے جو اسی وقت سے لندن میں سیاسی پناہ لئے ہوئے ہے۔۔۔

اخوانیوں اور تحریکیوں کا بہادر اردگان اور خاشقجی کیس کا خلاصہ

😈اخوانیوں اور تحریکیوں کا بہادر اردگان
🎪اور خاشقجی کیس کا خلاصہ

☀️خاشقجی کیس کے بارے میں ایک ہفتے سے سارے اخوانی اور تحریکی آج کے دن کا انتطار کر رہے تھے کیوں کہ ترک تفتیش کاروں نے پوری تفصیل اردگان کو سونپ دی تھی اور آج کا وعدہ تھا کہ پارٹی مینٹگ میں پوری دنیا کے سامنے خاشقجی کے بارے میں ہوشربا انکسافات کر کے اردگان دنیا کو حیران کر دے گا۔۔۔ 

☀️وہ سارے آڈیو وڈیو اور آری چھری پیش کرے گا جو ترک تفتیش کاروں نے اردگان کو سونپ رکھا ہے۔۔ الجزیرہ ٹی وی چینل دیکھنے والے بڑی بے صبری سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے۔۔۔ 

☀️آخر یہ دن آ ہی گیا اور اردگان نے انکشاف کرنا بھی شروع کر دیا۔۔۔ چنانچہ سنیئے اہم باتیں کیا کہی ہے اردگان نے سعودی کے تعلق سے:
✔ہمیں ملک سلمان کی نیت پر پورا یقین ہے۔  
✔سعودی عرب نے مجرموں کے تعلق سے جو بھی فیصلہ کیا وہ بہت اہم ہے۔۔ 
✔ہم سعودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں جو بھی افراد ملوث پائے گئے ہیں سب کو سزا ملنی چاہیئے۔ 
✔ہم یہ بھی مطالبہ کریں گے کہ جن 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر مقدمہ استنبول کے اندر چلایا جائے۔۔۔ 
✔اردگان نے کسی آری چھری یا اوزار کا کوئی ذکر نہیں کیا۔۔۔ 

😆یہ ساری باتیں کہہ ہی رہا تھا کہ درمیان ہی میں الجزیرہ نے لائو کاسٹ کاٹ دی۔۔ جبکہ اس پر دیکھنے والوں کی تعداد 68 ہزار بتا رہا تھا اور العربیہ ٹی وی چینل پر دیکھنے والوں کی تعداد صرف 1700 بتا رہا ہے۔۔۔ العربیہ والا لائیو دکھا رہا ہے۔۔۔ 

🎪یہ تھا اخوانیوں کا سلطان العجم والعرب اردگان جو بار بار ملک سلمان ملک سلمان کر رہا تھا جس کی وجہ سے الجزیرہ والوں کو بوریت ہو رہی تھی۔۔ 

🎪دوسری طرف: 
✔اوبیر کمپنی کے مینیجر نے سعودی کے خلاف بیان دیدیا تھا جسکی وجہ سے اسے کمپنی سے نکال دیا گیا۔۔۔ 

✔اردگان نے آج ایک بار پھر امریکہ سے درخواست کی ہے کہ ترکی پر پابندی کو ہٹا دیا جائے ۔۔۔ لیکن اب تک امریکہ کا اس پر کوئی جواب نہیں آیا ہے۔۔۔ 

✔ریاض میں اقتصادی کانفرنس کی وجہ سے آج ترکی لیرہ میں کافی گراوٹ دیکھی گئی۔۔


اخوانی اور حوثی عقلوں کا معیار

🎪اخوانی اور حوثی عقلوں کا معیار

☀️اخوانی تو جذباتی اور عقل سے پیدل ہوتے ہی ہیں انکے پھپھیرے بھائی حوثی بالکل ماوؤف الذہن ہوتے ہیں۔۔ اور اپنی عوام کو ریوڑ کی طرح ہانکتے ہیں۔۔۔ 

🌋اخوانی عقل کی مثال: 
✔خاشقجی پہلا انسان ہے جسے قتل کر کے مارا گیا۔۔
✔ترک تفتیش کاروں پر جادو کرنے کیلئے سعودی نے افریقی ملک گھانا کے جادو گروں اور بازیگروں کا استعمال کیا۔۔۔ 
✔قطر کے سیلابی پانی کو امارات نے بھیجا ہے۔۔۔ 

🌋حوثی عقل کی مثال: 
✔امام علی کا قاتل سعودی تھا۔۔ 
✔خاشقجی کو ترکی میں گم کردیا جائے گا اس کی پیشین گوئی ہماری کتابوں میں ہزار سال پہلے کر دی گئی تھی۔۔  چنانچہ حوثیوں کا بد عقل سرغنہ عبد الملک الحوثی نے نقص الحنان فی آخر الزمان نامی کتاب کے ص نمبر 1476 کا حوالہ دیکر خاشقجی کے بارے میں یہ عبارت لکھی ہے: 
((وفي آخر الزمان، في اقصى مكان، يظهر منشاران، ويختفى خاشقجان،  في أرض التركمان، يحكمها اردوغان، من نسل بني عثمان ))۔ 
ترجمہ:
آخری زمانے میں، دور دراز علاقے میں، دو کاٹنے والی آریاں ظاہر ہوں گی، خاشقجان گم ہوجائے گا، ترکوں کی سر زمین میں، جہاں اردگان حکومت کر رہا ہوگا، جو عثمانیوں کے نسل سے ہوگا۔ 
https://twitter.com/wxmaA1pPPRF17nW/status/1053784113407291392?s=19

🌋پڑھیئے اور انکی عقلون پر ماتم کیجئے۔۔ ا
اور اس کتاب سے اگر کسی کا سابقہ پڑا ہو تو ضرور مطلع کرے۔۔۔👈نقص الحنان في آخر الزمان


ریاض میں اقتصادی کانفرنس کے بعد منعقد ہوگی سلفی کانفرنس

🎪ریاض میں اقتصادی کانفرنس کے بعد منعقد ہوگی سلفی کانفرنس 

☀️ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ کی  اجازت اور رعایت ونگرانی میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر شعبہ کے تحت #منہج #سلف #صالح کے عنوان سے اگلے مہینے 5/ نومبر کو عظیم الشان سلفی کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے مملکت توحید کے اسی راجدھانی ریاض میں جہاں آج عالمی اقتصادی کانفرنس چل رہی ہے۔۔۔ 

📖اللہ تعالی اس حکومت کو سلفی منہج پر قائم ودائم رکھے۔۔ آمین۔

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...