😙ايرانى ايجنٹ رافضى حوثى صماد كے قتل پر حماس كى تعزيت!😙
💥کیا یہی ایمان کی علامت ہے؟!💥
✍بقلم: ڈاكٹر اجمل منظور
يہ بات اب كسى سے ڈھكى چھپى نہيں ره گئى ہے كہ ايرانى ايجنٹوں اور رافضی ذاكروں كے ذريعہ تعز اور صعده كے زيدى يمنيوں كى برين واشنگ كركے انہيں سنيوں كا دشمن بنايا گيا اور نوجوانوں پر مشتمل انقلابى جماعت كى تشكيل دے كر اسے يمنى حكومت كے خلاف كهڑا كيا گيا يہاں تك كہ 2014 ميں مكمل ايرانى سپورٹ كے ساتھ بغاوت كے ذريعے حكومت كا تختہ پلٹ ديا گيا اور ديكهتے ہى ديكهتے يمن كے اكثر حصوں پر باغى حوثيوں كا قبضہ ہوگيا۔ يہ تو عربوں كى حكمت عملى تهى كہ سعودى عرب كى قيادت ميں عرب اتحاد كے ذريعے 2015 ميں يمنى حكومت كى درخواست پر باغيوں كے خلاف فوجى كارروائى شروع كى گئى جو كافى حد تك كامياب رہى ۔ چنانچہ اگر يہ كارروائى نہ كى گئى ہوتى تو آج يہ لڑائى صنعاء ، حديده ، تعز اور صعده ميں نہ ہوكر سعودى اور ديگر خليجى ممالك ميں ہو رہى ہوتى۔
💥ايرانى مرشدوں كے اشارے سے حوثيوں نے 2016 ميں پارليمانى نظام كو ختم كركے رافضى ايران كى سپريم كونسل كى طرح المجلس السياسي الاعلى كے نام سے سپريم كونسل كى تشكيل دى جسكا سربراه اعلى "صالح على الصماد" كو بنايا گيا جو ايرانى ايجنٹ ايك زيدى تها اور ايران كى چاپلوسى ميں ہميشہ سعودى عرب كے خلاف بيان ديتا رہتا تها اوراسكا يہ آخرى بيان تها كہ اب سعودى عرب كے تمام شہروں ميں روزآنہ ميزائل پھينكا جائے گا۔ يہ ايرانى ايجنٹ عرب اتحاد كى طرف سے جارى كرده چاليس مطلوبين ميں سے دوسرے نمبر كا دہشت گرد رافضى ايرانى ايجنٹ تها جسے 19/اپريل كو ايك حملے ميں ہلاك كيا گيا جس كى موت كا اعلان حوثيوں نے 23/اپريل كو كيا ہے۔ان ميں پہلے نمبر كا مطلوب عبد الملك الحوثى ہے جو چوہے كى طرح کہیں چھپا ہوا ہے۔
💥صماد حوثى كے مرنے كے بعد ايك دلچسپ خبر تحريكيوں كى طرف سے آئى كہ حماس كى طرف سے اس ظالم حوثى كى موت پر تعزيت پيش كيا گيا اورايران كى چاپلوسى ميں غزه سے اسے شہيد كا درجہ ديا ان تحريكى حماسيوں نے ۔ حالانكہ دنيا كو معلوم ہے كہ يہ حوثى اپنے زير تسلط علاقوں ميں سنى مسلمانوں پر كس قدر ظلم ڈھا رہے ہيں ، مدرسوں كے بچوں تك كو زبردستى فوج ميں بهرتى كر رہے ہيں، نصاب تعليم كو بدل كر اسےرافضيت اور شيعيت سے بهر رہےہيں۔ اسلامى تاريخ كو مليا ميٹ كر رہے ہيں۔
يہ حماس جس كى تعريف كرتے تحريكى نہيں تهكتے ہيں وہى تنظيم ہے جس نے فلسطينى كاز كو دو حصوں ميں بانٹ كے ركھ ديا ہے اور جو صرف اشتعال انگيزى كر كے صرف فلسطينيوں كا قتل كروا رہے ہيں۔ اس مضمون كے اندر در اصل صماد حوثى كے قتل پر تعزيت كى اصلى وجہ جاننے كى كوشش كى گئى ہے كہ آخر كيا وجہ ہے كہ يہ تنظيم مكمل ايرانى رافضيوں كے گود ميں كهيل رہى ہے؟
💥اول: آئيے حماس كے رہنماؤں ہى كے اقوال كى روشنى ميں جاننے كى كوشش كرتے ہيں كہ يہ تنظيم سنى مسلمانوں كى ہے يا رافضى حزب اللات كى ايك ذيلى شاخ ہے :
1- حماس كے بانى شيخ احمد ياسين فرماتے ہيں:
( أريد دولة ديمقراطية متعددة الأحزاب ... والسلطة فيها لمن يفوز بالإنتخابات ... وحتى لو فاز شيوعى سأحترم رغبة الشعب الفلسطينى ... وإذا رفض الشعب الفلسطينى الدولة الإسلامية فأنا أحترم وأقدس رغبته وإرادته ) ويقول أيضا: (نحن نحب كل أهل الأديان ...وأنا لا أقاتل أمريكا ولا بريطانيا ولا دولا أخرى ... أنا كل الناس معهم السلام ... وأحب كل الناس ... وأحب الخير لليهود ... نحن لا نكره اليهود ... ولكن نقول لليهود أعطونا حقنا ...)
المصدر (كتاب الظاهرة المعجزة وأسطورة التحدى)ط دار الفرقان ص 116وص118
ترجمہ: ہم ايسى حكومت چاہتے ہيں جہاں جمہوريت ہو، متعدد سياسى پارٹياں ہوں اور وہاں انتخابات جيتنے والى پارٹى حكومت كرے۔ حتى كہ اگر كمنسٹ پارٹى بهى جيت جائے تب بهى ميں فلسطينى قوم كى خواہش كا احترام كروں گا۔ اور اگر فلسطيني قوم اسلامى حكومت نہ چاہے تو بهى ميں ان كى اس رغبت اور خواہشات كى قدر كروں گا۔ مزيد كہا: ہم تمام دهرم والوں سے محبت كرتے ہيں۔ ميں نہ تو امريكہ سے لڑنا چاہتا ہوں نہ ہى برطانيہ سے اور نہ ہى كسى دوسرے ملك سے ... ميں سب كے ساتھ امن چاہتا ہوں اور سب سے محبت كرتا ہوں۔ ہم يہوديوں كيلئے ہر بهلائى چاہتے ہیں ... يہوديوں سے ہم بالكل نفرت نہيں كرتے... ہم تو صرف ان سے يہى كہہ رہے ہيں كہ آپ ہمارا حق دے ديں۔
2- حماس كے حاليہ رہنما خالد مشعل كہتے ہيں:
(ما يجمعنا بإيران وقادتها ليس مصالح مشتركة فقط بل هى علاقة أخوة وصداقة وإيمان ...وأغلب قادة كتائب القسام تتلمذوا على يد الحرس الثورى الإيرانى ...)
المصدر (تغريدات له) ...
ترجمہ: ايران اور اسكے رہنماؤں سے ہمارا اتحاد كسى مشترك مصلحت كى بنياد پر نہيں ہے بلكہ يہ اخوت، دوستى اور ايمان كا تعلق ہے... ہمارى عسكرى تنظيم (كتائب القسام) كے اكثر رہنما ايران كے پاسداران انقلاب كے رہنماؤں كے شاگرد ره چكے ہيں۔
3-حماس كے ايك دوسرے مشہور رہنما اسماعيل هنيه كہتے ہيں:
(لدينا بغزة 25 ألف جندى ... و5 آلاف إنتحارى... وقادرين على إحتلال مصر وكسر الجيش والشرطة المصرية وتدميرهم فى ساعات ...)
المصدر:
https://dabegad.com/حقيقة-تصريحات-هنية-بقدرة-حماس-احتلال-م/
ترجمہ: ہمارے پاس غزه ميں پچيس ہزار فوجى ہيں.. . اور پانچ ہزار خود كش بمبار ہيں... ہم اس بات قادر ہيں كہ مصر پر قبضہ كرسكيں، مصرى فوج اور پوليس كى طاقت كو چند گھنٹوں ميں توڑ كر اسے تہس نہس كر سكيں۔
((يہ اسماعيل ہنيئہ ايرانى ايجنٹ ہيں جو اسرائيل كے تعلق سے ايسا كوئى بيان نہ ديكر سنى ملك مصر كے بارے ميں ايسا عزم وحوصلہ ركهتے ہيں اورعملاً ان كے خود كش بمبار اور فوجى اسرائيلى علاقوں كو چھوڑ كر مصرى علاقوں خصوصا سيناء ميں مصرى فوج پر حملہ بهى كرتے ہيں ۔))
💥دوم: اسكے علاوه آئيے ديكهتے ہيں كہ ايرانى رافضيوں اور ان كے چيلوں كے تئيں حماس كے کیا كردار رہے ہيں:
1- حماس نے قاسم سليمانى كے والد كے انتقال كے موقع پر تعزيت كے لئےايك اعلى سطح كا وفد بهيجا تها ۔ يہ وہى سليمانى ہے جو ايران،عراق ، شام اور لبنان ميں لاكھوں سنى مسلمانوں كا قاتل ہے، جو ہميشہ خمينى ايجنڈوں كو نافد كرنے كى دهمكى ديتا رہتا ہے ۔ شيخين (ابو بكر وعمر) كى قبروں كو نعوذ بالله اكهاڑنے كى دهمكى اس نے كئى بار دى ہے۔ مكہ اور مدينہ پر قبضہ كركے سنى مسلمانوں كا وہاں سے صفايا كرنے كا عزم ركهتا ہے يہ خبيث رافضى خمينى كا بچہ۔
2- يہ وہى حماس ہے جس نے عملا غزه كو ايك ايرانى باجگزار بنا كے ركھ ديا ہے ، اسى نے فلسطين كے نام پر ايران كو سرايا القدس اور سرايا الرسول الاعظم جيسے شيعہ عسكرى تنظيم بنانے كى اجازت دى ہے جو فلسطين ، لبنان اور شام كے سنى مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہے ہيں۔
3- غزه كو رافضى شيعہ كے رنگ ميں رنگنے كى اجازت اسى حماس نے دے ركهى ہے ورنہ وہاں كے مكين كبهى نہيں چاہتے تهے ۔ حماس كى منافقت كى وجہ سے آج غزه ميں رافضى امام باڑه بهى بن چكا ہے۔
4- يہى حماس ہے جس نے سعودى عرب كے جهنڈے كو جلايا اور اس پر چھپے كلمہ توحيد كو اپنے جوتوں سے روندا ہے ايران كى خصيہ برداری ميں یہ الزام لگاتے ہوئے کہ سعودى عرب كے اشارے پر ٹرمپ نے اسرائيل كى راجدهانى قدس كو بنانے كا فيصلہ ليا ہے۔
5- يہ وه حماس ہے جس كے ممبر مصرى علاقے سينا ميں گھس كر مصرى فوج پر حملہ كرتےہيں اور پهر اسرائيلوں كو مشہور كرتے ہيں ۔ چنانچہ (7/7/2017) كو حماس كے كئى ممبران كے ساتھ معاذ القاضى بهى قتل كيا گيا جو كہ تكفيرى مانا جاتا تها اور يہ مصرى فوج كو كافى دنوں سے مطلوب بهى تها۔
6- يہى حماس ہے جس نے 2007 سے 2017 تك 12/ يہوديوں كو قتل كيا اور اس كے بدلے 2200/ فلسطينيوں كو قتل كروايا ، ہزاروں گهروں اور مدارس كو منہدم كروايا جبكہ يہ حماس كے بچے اسرائيلى حملوں كے وقت زير زمين تہ خانوں ميں چھپ كر بيٹھ جاتے ہيں اور انہيں كوئى خرا ش بهى نہيں آتا ہے ۔ اسرائيلى حملہ ركنے كے بعد مسكين فلسطينيوں كے نام پر چنده بٹورنا شروع كرديتے ہيں۔
7- اس منافق متشيع تنظيم نےاخوانى جماعت سے بيعت كر ركهى ہے ۔ اپنى منافقت ميں مشہور دنيا كو دكهانے كے لئے اور ميڈيا ميں نام بٹورنے كيلئے فلسطينى بچوں كو ڈھال بنا كر اسرائيلى ٹينكوں كو پتهر سے مرواتے ہيں اور نتيجے ميں ان معصوم فلسطينى بچوں كو قتل كرواتے ہيں۔ حالانكہ يہ منافق تنظيم مختلف پروگراموں ميں ، جنازوں ميں اور عسكرى تجربوں ميں بهارى بهارى اسلحوں (ٹينك اور ميزائل سے ليكر بندوق اور چهوٹے توپ تك) كى نمائش كرتے ہيں ليكن مجال ہے كہ اسرائيلى ٹينكوں پر ايك بهى گولى چلائيں۔
💥سوم: اب آئيے اس تنظيم كے بارے ميں اہل علم كے اقوال ديكهتے ہيں:
1- شيخ البانى رحمہ الله فرماتے ہيں: (ليست إسلامية شئتم أم أبيتم) المصدر :-- سلسلة الهدى والنور 459
ترجمہ: يہ تنظيم اسلامى بالكل نہيں ہے آپكو چاہے اچھا لگے يا برا۔
2- شيخ مقبل الوادعى رحمہ الله فرماتے ہيں:
(أما حركة حماس فلن تكون نصرا للإسلام ...ففيها الشيعى والإخوانى الحزبى ... فهى جماعة حزبية...لا تأمر بمعروف ولا تنهى عن منكر...وتنكر على أهل السنة...ولو حصل لهم نصر لفعلوا كما فعل فى أفغانستان... يوجه بعضهم إلى بعض المدفع والرشاش ...لأنهم ليسوا على قلب رجل واحد.) المصدر:- تحفة المجيب على إسئلة الحاضر والغريب ص228
ترجمہ:جہاں تك حماس تحريك كا تعلق ہے تو يہ اسلام كيلئے مدد گار كبهى نہيں ہوسكتى ہے... اس ميں شيعہ اور حزبى اخوانى سب پائے جاتے ہيں... پس يہ ايك جزبى جماعت ہے... يہ نہ تو كسى كو بهلائى كا حكم ديتى ہے اور نہ ہى منكر سے روكتى ہے... يہ اہل السنہ كو ناپسند كرتى ہے... اگر انہيں كاميابى مل جائے تو يہ اہل السنہ كے ساتھ وہى كريں گے جيسا اخوانيوں اور رافضيوں نے اہل السنہ (شيخ جميل الرحمن كى جماعت ) كے ساتھ كيا۔يہ آپس ہى ميں ايك دوسرے كے خلاف توپ اور بندوق اٹهائيں گے... كيونكہ يہ كسى ايك آدمى كے ماتحت نہيں ہيں۔
3- شيخ رسلان حفظہ الله فرماتے ہيں:
(حماس تحشد الحشود لقتال مصر ... حماس صنيعة اليهود ... حماس رافضية)
المصدر :- يوتيوب حقيقة حركة حماس الإخوانية صنيعة اليهود للشيخ رسلان.
ترجمہ:حماس پورى طاقت اكٹھا كرتى ہے صرف مصر سے لڑنے كيلئے... حماس يہوديوں كى پيداوار ہے... حماس رافضى تنظيم ہے۔
💥نوٹ:
الفتح تنظيم جو صہيونى رياست كے پہلے سے قائم ہے اور جو فلسطينيوں كے حقوق كيلئے شروع ہى سے لڑتى چلى آرہى ہے ، ياسر عرفات كى قربانيوں كوسوائے منافقينِ امت كے كون بهلا سكتا ہے؟ يہى تنظيم ہے جسے اقوام متحده سے ليكر تمام دنيا كے ممالك فلسطيني اتهارٹى كے طور پر تسليم كرتے ہيں اور اس كے نمائندے اور سفراء تمام عالمى تنظيموں اور ممالك ميں پائے جاتے ہيں۔ ليكن تحريكى رافضى سر اور تال ميں بہتے ہوئے اس تنظيم اور سربراه تنظيم كو اسرائيلى ، امريكى اور سعودى ايجنٹ كہتے ہيں۔
جبكہ حماس تنظيم كو حوثيوں كى طرح نہ تو اقوام متحده ميں تسليم كيا گيا ہے اور نہ ہى كسى ملك نے اب تك تسليم كيا ہے ہاں كئى ملكوں ميں اسے دہشت گرد گروپوں كى لسٹ ميں ضرور شامل كيا گيا ہے۔ ايسى ايرانى ايجنٹ تنظيم اگر ايك دوسرےرافضى حوثى ايرانى ايجنٹ كے قتل پر اسے شہادت كا درجہ ديكر اس كى تعزيت پيش كرے تو اس ميں شايد تعجب كى بات نہيں ہونى چاہئے ۔ اور تحريكيوں كے يہاں توشايد اس منافق تنظيم سے محبت عين ايمان ہے۔ جی ہاں جماعت اسلامی کے رہنما رضی الاسلام ندوی صاحب نے اپنے ایک مضمون میں خلط مبحث کر کے یہی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جیسا کہ مضمون کے عنوان سے واضح ہے: ((اخوان اور حماس: جن سے محبت ایمان کی علامت ہے)). اس مضمون میں در اصل علی میاں ندوی رحمہ اللہ کے اس قول کو حجت بنا کر مضمون نگار نے اپنا دعویٰ ثابت کیا ہے جسے آپ نے کبھی جماعت اسلامی سے قریب رہنے کی صورت میں دیا تھا لیکن اس کے گنجلک اہداف اور تخریبی عزائم کو سمجھنے کے بعد اس سے علاحدگی اختیار کر لی۔
اس مضمون کو اس تقلیدی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں:
http://urdu.millattimes.com/13447.php
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق