الجمعة، 19 أكتوبر 2018

قطار الحرمین مٹرو ٹرین: حجاج وزائرین کیلئے ایک عظیم تحفہ


بقلم: محمد اجمل المدنی
.....................................................................
خادم الحرمين الشريفين سلمان بن عبدالعزيز آل سعود/حفظه الله نے بروز منگل 7 / نومبر ۲۰۱۷ء موافق 1439/2/18ھ کو حرمین ریلوے کا افتتاح کیا ھے، اھل مدینه منورہ  کو یہ مشروع مبارک ہو!
یہ مٹرو ٹرین جس کا نام قطار الحرمین ھے جدہ ھوتے ھوئے مکہ مکرمہ صرف ۹۰ منٹ میں پہونچ جائے گی۔ 
اس ریلوے نظام کا واحد مقصد حجاج کرام اور حرمین کے زائرین کیلئے عمدہ سہولیات فراہم کرنا ھے۔ بالکل اسی طرح جیسے منی اور عرفات کے درمیان حجاج کرام کے آمد ورفت کیلئے ٢٠١٠ء میں بہتر ریلوے کا انتظام کیا گیا ھے تاکہ حجاج کرام میں خصوصا عورتوں، بچوں اور بزرگوں کیلئے کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ ھو۔ یہ واضح ھو کہ مملکہ کے مشرقی شہر دمام سے راجدھانی ریاض کے ما بین 1966ء سے ہی ریلوے نظام بڑی کامیابی سے چل رہا ھے۔  نیز مستقبل قریب میں ریاض شہر کو مدینہ منورہ سے حرمین مٹرو ٹرین پروجکٹ کے تحت جوڑنے کی تیاری ھو رہی ہے۔ اس طرح جلد ہی مملکت سعودی عرب ریلوے ٹریک کے ذریعے مشرق میں خلیج عربی کو مغرب میں بحر احمر سے جوڑ دے گا۔ 
شاہ سلمان کی طرف سے حدیث کمپلیکس کی طرح اہل مدینہ کیلئے قطار الحرمین مٹرو ٹرین اس سال کا دوسرا بڑا تحفہ ھے جو خود ان کے لئے اور تمام سعودیوں نیز مسلمانان عالم کیلئے بھی باعث شرف اور لائق فخر ھے۔ 
 لیکن برا ھو مملکہ کے ان حاسدین اور مخالفین رافضی، تحریکی اور تقلید پرستوں کا جو سعودی میں ہر معمولی اور چھوٹی چھوٹی پیش آنے والی چیزوں کو ایک بھیانک اور ہولناک ھوا بنا کر پیش کرتے ہیں پھر ان کے چمچے اور اذناب واذیال اس کا پروپیگنڈہ کر کے پوری دنیا میں پھیلا دیتے ہیں۔ لیکن وہیں پر قطار الحرمین مٹرو ٹرین جیسی عظیم پروجیکٹ سے نظریں بچا کر صم بکم عمی جیسی صفتوں کا پیکر بن جاتے ہیں اور میڈیا میں اس کی بھنک بھی نہیں لگنے دیتے تاکہ کہیں ایسا نہ ھو کہ دنیا والے مملکہ کے عظیم کاموں کے بارے میں سن کر وہاں کے سربراہان کی سراہنا کرنے لگیں اور مملکہ کے تعلق سے ان کے کھوکھلے دعوے لوگوں کے سامنے کھل کر سامنے آجائیں۔ 
اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، مکار میڈیا وہاں کی اچھی اور خیر والی خبروں کو کتنا ہی چھپائے سوشل میڈیا کے ذریعے ان خبروں کی حقیقت اور سچائی سامنے آہی جائے گی۔ اس طرح مملکت سعودی عرب کے تئیں مسلمانان عالم کا اعتماد اور بھروسہ بڑھتا جائے گا اور مملکت توحید کا جھنڈا لہراتا جائے گا۔ 
امید یہی ھے کہ الله کے فضل وکرم سے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں مستقبل قریب ہی میں سعودی عرب دن دونی رات چوگنی ترقی کرے گا اور اس کے حاسدین اور معارضین کا چہرہ مزید سیاہ ھوگا اور ان کی صفوں میں ماتم کا عالم بنا رہے گا۔ دعا ھے کہ الله رب العزت دین حق اور توحید کی سر بلندی عطا کرے نیز شرک وکفر اور بدعت وتقلید کی لعنتوں سے جزیرة العرب کو پاک رکھے۔ آمین
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1469551069824842&id=100003098884948

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...