🔥♨️مودودی اور مودودی جماعت♨️🔥
📚علماء تقلید کی نظر میں📚
💥مولانا اشرف علی تھانوی: مودودی باتوں کو نجاست ملا کر کہتا ہے۔ اہل باطل کی باتیں ایسے ہی ہوا کرتی ہیں۔ میرا دل اس تحریک کو قبول نہیں کرتا۔
💥مولانا حسین احمد مدنی نے مودودی جماعت کے بارے میں کہا: یہ ایک گمراہ جماعت ہے۔ اس کے عقائد اہل سنت والجماعت اور قرآن وحدیث کے خلاف ہیں۔ اس جماعت کے ساتھ مل کر کام کرنا اور تعاون کرنا درست نہیں۔ اس جماعت کی کوشش اس اسلام کیلئے نہیں جو حقیقی ہے بلکہ ایک نام نہاد مودودی صاحب کے اختراعی اور نئے اسلام کیلئے ہے۔ یہ لوگ عام مسلمانوں کو دھوکہ دینے اور اپنا ہمدم بنانے کیلئے اسلام اور دین کا نام لیتے ہیں۔ ناواقف لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ اصلی اور دیندار ہیں۔ ان کے رسالوں اور کتابوں میں دینی پیرائے میں وہ بد دینی اور الحاد کی باتیں مندرج ہیں جن کو ظاہر بین اور ناواقف لوگ سمجھ نہیں سکتے اور بالآخر اس اسلام سے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لائے تھے اور یہ امت محمدیہ جس پر ساڑھے تیرہ سو سال سے عمل پیرا رہی ہے بالکل علحدہ اور بیزار ہو جاتا ہے۔ آپ حضرات سے امید کراتا ہوں کہ اس فتنے سے مسلمانوں کو بچانے کیلئے سکوت، غفلت اور چشم پوشی کو روا نہ رکھیں۔ بلکہ حسب ارشاد:
درختے کہ اکنوں گرفت اس پائے
بہ نیر دے شخصے بر آید ز جائے
پوری جد وجہد کام میں لائیں گے۔
💥مفتی کفایت اللہ دہلوی:
مودودی جماعت کے افسر مولوی ابو الاعلی مودودی کو میں جانتا ہوں وہ کسی معتبر اور معتمد علیہ عالم کے شاگرد اور فیض یافتہ نہیں ہیں گرچہ ان کی نظر اپنے مطالعہ کی وسعت کے لحاظ سے وسیع ہے تاہم دینی رجحان ضعیف ہے۔ اجتہادی شان نمایاں ہے اور اسی وجہ سے ان کے مضامین میں بڑے بڑے علماء اسلام بلکہ صحابہ پر بھی اعتراضات ہیں۔ اس لئے مسلمانوں کو اس تحریک سے علاحدہ رہنا چاہئیے۔ ان سے میل جول اور ربط واتحاد نہیں رکھنا چاہیئے۔
💥مولانا علی میاں ندوی کہتے ہیں:
{{اس سے اندیشہ ہوتا ہے کہ جو نسل خالص ان (مودودی ) تحقیقات وخیالات کے سایہ میں پروان چڑھے گی اور جو جماعت اس لٹریچر کے اثر سے تیار ہوگی اور اس کا ذہنی رابطہ کسی اور ماحول سے نہیں ہوگا اس کا ایک نیا دینی مزاج بن جائے گا جو اس مزاج سے مختلف ہوگا جس کو تربیت وصحبت نبوی، اسوہ رسول اور صحابہ کرام کی اقتدا نے تیار کیا اور جو علی سبیل التوارث اس وقت تک چلا آرہا ہے اور اسی طرح اس کی فکر وسعی کی گاڑی اس پٹری سے ہٹ کر جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور انکے تابعین ونائبین نے ڈالا تھا ایک دوسری پٹری پر پڑ جائے گی}}۔۔
اس قول پر تفصیلی گفتگو اس پوسٹ پر کی گئی ہے:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1842405302539415&id=100003098884948
نوٹ: تقلیدی نوجوان ذرا توجہ سے پڑھیں۔۔۔۔۔
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق