🎪ابو الاعلی مودودی کی شخصیت معمہ کیوں؟!🎪
💥مولانا مودودی کے بارے میں یہ کہنا کہ آپ نے برصغیر کے تقلیدی ماحول پر ضرب لگائی سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کہ وہ پکے باعمل حنفی تھے۔ خاندانی اعتبار سے گرچہ اہل سنت گھرانے سے آپکا تعلق تھا لیکن پوری زندگی روافض کیلئے کام کرتے رہے۔ اور اسکے لئے ایک الگ جماعت بنائی جسکے رول ریگولیشن سب بالکل خمینی انقلاب جیسے تھے۔ چنانچہ جب انہوں نے اپنی جماعت بنائی تھی تو شیعوں کی طرح سب کا تجدید ایمان کرایا تھا انکی تعداد 75 بتائی جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سنی ہو کر بھی خمینی کے اس قدر مداح تھے کہ رافضی بھی فیل۔ ویسے نہیں شیعہ انہیں آیت اللہ کہتے تھے۔
جب تک انگریز تھے ہمیشہ مسلمانوں کو انکے خلاف سیاسی جماعت بنانے سے منع کرتے رہے۔ ان کے جانے کے بعد پاکستان میں سیاسی جماعت صرف بنائی ہی نہیں بلکہ فاطمہ جناح (عورت کی قیادت) کی قیادت کی وکالت بھی کرنے لگے۔
یہ دوسروں کو ہمیشہ نصیحت کرتے رہے کہ کسی پر نقد وتبصرے نہیں کرنا چاہیے اور اپنا صحابہ کرام اور انبیاء جیسی ہستیوں پر نقد کرنے سے باز نہ آ سکے۔
💥اسی کا رونا رویا ہے ایک تبصرہ نگار نے۔ چنانچہ ابو الاعلی مودودی کے اس رافضی کارنامے کو سنیں ایک تبصرہ نگار کی زبانی:
((جماعت اسلامی اور ایرانی شیعہ روافض اور ان کے قائدین میں نظریاتی یکسانیت ہے۔ اس شخص مودودی نے اپنے تصانیف میں ایک انتہائی غلط اور شر کی راہ بھی کھولی ہے کہ اس نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کے درمیان بعض انتظامی و سیاسی امور میں اختلافات جسے علمائے کرام مشاجرات صحابہ کہتے ہیں پر قلم اٹھا کر اسے اپنے کتب میں شائع کرنا شروع کر دیا یہ کام شیعہ روافض نے بھی اتنی زور و شور سے نہیں کی تھی جتنا اس نام نہاد مبلغ و مفکر نے کیا۔ روافض زنادقہ حسد و بغض کی وجہ سے تو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین پر تبرا اور ان کو سب وشتم تو کرتے آ رہے ہیں لیکن اس نام نہاد سنی شخص نے اپنی خبث باطن کو ظاہر کرکے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے درمیان بعض سیاسی و انتظامی امور میں اختلاف کو بڑھا چڑھا پیش کی۔ جبکہ تمام علمائے کرام کا اس پر آپس میں اتفاق و اجماع ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے صرف محاسن و فضائل ہی ہی کو بیان کرنا چاہیئے اور ان کی آپس کی بعض چپقلشیں آپس میں دو بھائیوں کے درمیان پیش آنے والے اختلاف کی مصداق سمجھے جائیں گے جو صرف دنیوی امور میں تھے لیکن بطور مجموعی وہ سب کے سب جنتی اور رضی اللہ عنہم و رضوا عنہ تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نام نہاد جماعت اسلامی اور اس کے فوت شدہ بانی قائد اور دیگر قائدین کی ایرانی شیعہ روافض اور ان کے گمراہ قائد خمینی و دیگر اکابرین سے بہت دوستانہ و یارانہ لگتا ہے کیونکہ دونوں کا آپس میں نظریاتی تعلق میں یکسانیت ہے۔ والعیاذ باللہ۔))
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق