الاثنين، 22 أكتوبر 2018

خاشقجی معاملہ اور اخوانیوں کا پروپیگنڈہ

🌋خاشقجی معاملہ اور اخوانیوں کا پروپیگنڈہ 

🎪امریکہ میں موجود سعودی سفیر خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے جب یہ بیان دیا کہ خاشقجی کے تعلق سے اب تک کی ساری خبریں بے بنیاد ہیں اور پھر اردگان کے مشیر خاص یاسین اوکتای نے یہ بیان دیا کہ اس معاملے میں ہم سعودی عرب کو بالکل متہم نہیں کر سکتے بلکہ جو لوگ ترکی میں ایک تیسری ریاست بنا کر اس مسئلے میں سیاست کر رہے ہیں ہم ان سب کا حساب کریں گے۔۔۔

✔اس طرح کے دونوں بیانات آنے کے بعد اخوانیوں کے کان کھڑے ہوگئے اور قطر میں بیٹھ کر جو پروپیگنڈہ پھیلا رہے تھے دھڑا دھڑ سوشل میڈیا یعنی ٹیوٹر اکاونٹ اور فیس بک وغیرہ سے وہ ساری  خبریں مٹانے لگے۔۔۔۔۔۔ 

👈پڑھیں کل کی ایک منقول تحریر: 
ترکی میں روپوش ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی کہانی میں ابتدائی خبر آنے کے بعد 20 گھنٹوں تک کئی ڈرامائی، من گھڑت اور جھوٹے موڑ دیکھنے میں آئے۔ بعض ایسے فریق بھی تھے جنہوں نے سعودی عرب کے ساتھ حساب چکانے کے لیے اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔ تاہم حقیقت سامنے آئی اور یہ عناصر اغوا اور قتل کا منظرنامہ پیش کرنے کے بعد چند ہی گھنٹوں کے اندر اپنی جھوٹی اور من گھڑت ٹوئیٹس حذف کرنے پر مجبور ہوئے۔ آخرکار عالمی ذرائع ابلاغ سعودی صحافی کے حوالے سے "روپوشی" کے انجام پر متفق ہو گئے۔
____________________
الاخوان المسلمین اور قطر کے زیر انتظام ذرائع ابلاغ یہ خبر پھیلاتے رہے کہ سعودی عرب نے استنبول میں اپنے قونصل خانے میں سعودی لکھاری جمال خاشقجی کو اغوا کر لیا۔
قطر کے نیوز چینل الجزیرہ نے ایک فرضی اکاؤنٹ سے منسوب خبر پھیلائی کہ خاشقجی کی لاش مل گئی ہے اور ان کی تدفین دو روز بعد ہو گی۔
یہ خبر قطر کے تمام ذرائع ابلاغ اور الاخوان المسلمین کے انٹرنیٹ پر تمام صفحات کی زینت بنا دی گئی۔ ان میں بعض ترک ذرائع بھی شامل تھے۔ترکی کے میڈیا نے جمال خاشقجی کے قتل کی خبر کو روپوشی میں تبدیل کر دیا۔
ایک طرف گمراہ کن میڈیا کوریج اور انارکی کی تضحیک کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف قطری میڈیا جھوٹی خبر کی بنیاد پر مسلسل آراء اور تجزیے پیش کر رہا ہے۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

عوام وخواص میں تحریکی جراثیم

  عوام وخواص میں تحریکی جراثیم د/ اجمل منظور المدنی وکیل جامعہ التوحید ،بھیونڈی ممبئی اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جسے دیکر اللہ رب العالمی...