الأحد، 21 أكتوبر 2018

☠اسلام کے نام پر فتنوں کے سودا گر☠

☠اسلام کے نام پر فتنوں کے سودا گر☠
◀️اخوانی اسلام کا نام لیکر مسلم نوجوانوں کو مسلم حکمرانوں کے خلاف کیسے کیسے اسلوب میں بھڑکاتے ہیں آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔ یہ اسلام کے نام پر قصیدہ گڑھتے ہیں۔ اور اسلام اسلام چلا کر  نوجونوں کو دہشت گرد بنا کر گھروں سے نکال دیتے ہیں۔ حکومت سے ٹکرا کر یہ اخوانی پیر اپنے اپنے عشرت کدوں میں عیش کرتے ہیں پھر وہیں سے مسلم ملکوں کی تباہی دیکھ کر ہنستے ہیں۔ 
اخوانیوں کے پیران پیر کو دیکھیں کیسے ٹیونس کے اندر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو قصیدہ پڑھوا کر بھڑکاتا ہے۔ یہ وہی ٹیونس ہے جہاں اخوانیوں نے سب سے پہلے تباہی مچائی تھی اور زین العابدین کی حکومت ختم کرکے اسلام کے نام پر دوبارہ حکومت بنائی تھی آج وہی ملک جس تباہ حالی اور بد اخلاقی اور بد دینی لا شکار ہے آپ تصور نہیں کرسکتے۔ وہاں کے پارلیمنٹ سے آج کل اسلامی قوانین کا مذاق اڑایا جا رہا ہے الحاد کی دعوت دی جا رہی ہے۔ زین العابدین کے دور حکومت میں جس کا تصور نہین کیا جا سکتا تھا۔ اسی طرح یہ اخوانی لیبیا اور مصر کو بھی بنانا چاہتے تھے لیکن دونوں جگہوں سے انکی شہ رگ کٹ چکی ہے دوسرے عرب ملکوں میں ان فتنہ گروں کو جگہ نہیں مل رہی ہے اس لئے بلبلا رہے ہیں۔ 
آئیے اس بھڑکاو قصیدہ کے چند ابیات ملاحظہ کریں کہ کس طرح یہ اچھے خاصے مسلم  نوجوانوں کو دہشت گرد میں بدل دیتے ہیں:
✔قم غادر بيتك لا تقعد واحمل ألغام
✔ودع الكرسي لمن جبنوا ودع الأقلام
✔فستكتب بالدم الغالي يحيى الإسلام
✔لا تنظر قلبك ولتسلك درب الأبطال
✔ولتنس الزوجة والوالد وانس الأطفال
✔فلطفلك رب يحميه رب متعال
✔والحور تناديك بشوق فتعال تعال
ترجمہ: 
اٹھو! نکل پڑو گھر سے، نہ رکو، اٹھا لو ہٹھیار ہاتھ میں۔ کرسی وقلم بزدلوں کے لئے چھوڑ دو۔
ایسے سنہرے خون سے زمانہ تمہارا نام لکھے گا جو اسلام کو بیدار کرنے والا ہوگا۔ دلوں کو نہ دیکھو، بہادروں کی راہ پر چلتے رہو۔ بیوی بچوں اور والدین کو بھول جاو۔ تمہارے بچے کا رب بڑا زبردست پالنہار ہے جو اسکی پرورش کرتا رہے گا۔ تمہیں تو جنت کی حوریں پکار پکار کر کہہ رہی ہیں آجاو آجاو۔ 
👈ویڈیو میں آپ دیکھیں گے قرضاوی پبلک کو اپنی چھڑی سے اچھل اچھل کر بھڑکا رہا ہے:

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...