الأحد، 21 أكتوبر 2018

👿کیا اخوانی تحریکی رافضیوں کے گرو ہیں؟!👿

👿کیا اخوانی تحریکی رافضیوں کے گرو ہیں؟!👿
❎[[تحریکی اخوانی شروع ہی سے (یعنی بنا قطب اور مودودی ہی کے دور سے) شاتمین صحابہ رافضیوں کے پائے درجہ کے استاذ رہے ہیں اور انہیں صحابہ کو مرتد اور خلافت کو غصب کرنے والا  قرار دینے اور ان سے بغض وحسد رکھنے کیلئے یہ اخوانی تحریکی ہمیشہ انہیں ایک سے ایک گر سکھاتے رہتے ہیں اور ان سے آیت اللہ کا خطاب حاصل کرتے رہتے ہیں۔ 
یہ مضمون بھی ان رافضیوں کیلئے بہت سارے دلائل اور مواد فراہم کر رہا ہے اور وہ بھی یزید کی آڑ میں صحابہ جیسی مقدس شخصیات کو نعوذ باللہ غاصب اور ظالم بتانے میں۔ اور وہ بھی بدترین مکروہ صورت کے ساتھ۔ 
سچ کہا ہے برادرم مکرم شعبان بیدار صاحب نے: 
 بادارانہ عورتیں بہت دفعہ پڑوسن کو گالیاں دینے کیلیے مرغیوں اور بکریوں کو گندی گندی گالیاں دیتی ہیں... بعض رافضی تحریکی اس وقت امیر معاویہ کو گالی دینے کیلیے یزید کو گالی دے رہے ہیں کہ اس نے خلافت غصب کرلیا تھا.... ڈرتے کیوں ہو تمہارے جد امجد نے رسول کے چہیتے کو خائن بدعنوان بدعت ایجاد کرنے والا جم کے کہا ہے تم بھی کھ دو دو کہ معاویہ غاصب تھے سیدھا سیدھا... دنیا جانتی ہے یزید حکمراں بناءے گئے تھے... توڈر کس بات کا...... وہ صحابہ کرام جن کی محنت سے تم آج اپنا نام غازی نمازی رکھنے لائق ہوءے ہو... انہیں سے بغض. الہی توبہ الہی توبہ!!!!]]

◀️شیخ عبد الحسیب عمری صاحب کا ایک مختصر تبصرہ ملاحظہ ہو: 
《یہ تحریر تاریخی و شرعی دونوں حیثیتوں سے بڑے مغالطوں پر مبنی ہے ۔۔۔۔۔
غازی صاحب نے اقتدار پر قبضہ کی جتنی باتیں لکھی ہیں درحقیقت ان میں یزید سے زیادہ معاویہ رضی اللہ عنہ اور بعض دیگر لوگوں کا کردار تھا جن میں بعض صحابہ تھے ۔۔۔  اس کردار کو جس طرح گھناؤنا بنا کر پیش کیا ہے اس سے سیدھے ان صحابہ پر ضرب پڑتی ہے ۔۔۔ غازی صاحب نے صحابہ کا نام نہیں لیا مگر تاریخ پڑھنے والا جانتا ہے کہ یزید نے قبضہ نہیں کیا تھا وہ نام زد ہوا تھا ۔۔ اس طرح اس ساری نفرت انگیز تحریر کا محور و مرکز معاویہ ہونگے ۔۔۔
دوسری طرف یزید کی حکومت شرعی تھی کہ غیر شرعی؟؟؟ ۔۔
 اہل سنت کے نزدیک بالاتفاق وہ شرعی حکمران تھا ۔۔۔
اس پس منظر میں غازی صاحب کی یہ تحریر خالص شیعی نظریہ کی ترجمان ہے ۔۔ بس اس فرق کے ساتھ کہ شیعہ کے پاس یزید کی حکومت غیر اہل بیت کی تھی اس لئے غیر شرعی تھی اور غازی صاحب کے پاس زبردستی کا اقتدار تھا اس لئے غیر شرعی ہوا ۔۔ اور یہ دونوں ہی موقف اہل سنت کے نہیں ہیں ۔۔۔
ظالم حکمران کے خلاف بغاوت کے سلسلے میں اہل سنت کا موقف کیا ہے ؟؟؟ 
کیا غازی صاحب نے اس مضمون میں اہل سنت کی اس اصل سے انحراف نہیں کیا ہے ؟؟؟
یہ بڑا المیہ کہ ہے کہ خلافت علی منہاج النبوة کی دعوت عملا (ظالم یا فاسق یا دونوں طرح کے )مسلم حکمرانوں کے خلاف بغاوت کی دعوت بن کر رہ گئی ہے ۔۔۔۔ 
خلافت علی منہاج النبوة یقینا سب سے اعلی معیار ہے ۔۔ لیکن کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ خلافت ، علی منہاج النبوة نہ ہو یا باپ کے بعد بیٹے والی ملوکیت مسلط ہو جائے تو بالکل غیر شرعی ہے اور اسے اکھاڑ پھینکنا ہی اصل کام ہے ؟؟ اگر یہی تصور ہے تو پھر یہ اہل سنت کا تصور نہیں ہے ۔۔۔
حسین رضی اللہ عنہ  سمیت سبھی اہل علم کا یہ نظریہ ہرگز نہیں تھا کہ خلافت علی منہاج النبوة کے علاوہ سب مردود ہے ۔۔۔ لہذا حسین رضی اللہ عنہ کو " مجاہد خلافت" اور "شہید خلافت" قرار دینا دراصل حضرت حسین کے اقدام پر ایک مخصوص نظریہ کا رنگ چڑھانا ہے اور کچھ نہیں 
یزید ایک مسلم حکمران تھا اور ہر حکمران کی طرح اس کا خیر بھی ہے اور شر بھی ۔۔ مگر یزید کے سلسلے میں جو تصویر غازی صاحب نے پیش کی ہے محققین اہل سنت کا وہ موقف نہیں ہے ۔۔۔ بطور مثال یہ دعوے ۔۔ یزید نے فوجی قوت کے ذریعہ خونی ملوکیت کو قائم کیا ۔۔۔
یزید نے حسین کو قتل کرایا ۔۔۔اہل مدینہ نے (واقعہ حرہ میں)جبری بیعت سے نکلنے کی کوشش کی تھی ۔۔۔۔۔وغیرہ 
اور سب سے بڑھ کر یہ دعوی کہ حسین رضی اللہ عنہ امت کو نظام ظلم سے بچانے کے لئے کھڑے ہوئے تھے ۔۔۔۔
اس دعوے کا سیدھا مطلب یہ بھی ہے کہ 60 ہجری کے بعد صحابہ کی اچھی خاصی تعداد میں سے صرف اکیلے ایک "حسین" ہی اس کی جرأت کرسکے بقیہ جتنے بھی صحابہ تھے سب کے سب یا تو اس نظام ظلم کے ہمنوا ہو گئے یا ڈر کر عزیمت کی راہ ترک کر بیٹھے ۔۔۔یہی وہ نتیجہ ہے جس تک شیعہ پہونچاتے ہیں ۔۔۔۔
مضمون میں اور بھی کئی باتیں قابل گرفت ہیں ۔۔۔ سردست ان پر اکتفا کرتا ہوں ۔۔۔》

◀️رافضیوں اور باطنی اخوانیوں تحریکیوں کی طرف سے یزید بن معاویہ پر کئے گئے تمام اعتراضات کے تسلی بخش جوابات جاننے کیلئے محمد فہد حارث 
Mohammad Fahad Haris
کے فیس بک پیج کا مطالعہ کریں اور شیخ کفایت اللہ سنابلی کی درج ذیل جامع کتاب ضرور پڑھیں تاکہ صحابہ کے دشمنوں کی قلعی کھل کر واضح ہو سکے:
یزید بن معاویہ پر الزامات کا تحقیقی جائزہ:
https://kitabosunnat.com/kutub-library/yazeed-bin-muaawiah-par-ilzamaat-ka-tehqueequi-jaeza

https://jumpshare.com/v/mUIMWwwe9vjOjuAtRdWF?b=D0hSWxryyJ6arPAyUQ0M
میرا یہ پوسٹ بھی انہی کے رد پر ہے جس کا مطالعہ فائدے سے خالی نہیں ہوگا:
کیا اہل سنت کے دعوی دار بھی رافضیوں کے ایجنڈوں کو پورا کر رہے ہیں؟!
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1594077557372192&id=100003098884948

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...