الأحد، 21 أكتوبر 2018

🎪سعودی کے خلاف اخوانیوں کا اردگانی پروپیگنڈہ🎪

🎪سعودی کے خلاف اخوانیوں کا اردگانی پروپیگنڈہ🎪
◀️شیخ محمد علی صابونی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے۔ صفوة التفاسير کے مصنف آپ ہی ہیں۔ مکہ مکرمہ میں پچاس سال سے رہ رہے ہیں۔ آپ ملک شام سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور آپ کے پاس ترکی کی نیشنیلٹی بھی بہت پہلے 2003 سے ہے۔ چنانچہ کسی مقصد سے آپ نے اسی مہینے کی 15/ تاریخ کو ترکی کا سفر کیا تو اخوانیوں نے سعودی حکومت کے خلاف یہ پروپیگنڈہ پھیلانا شروع کر دیا کہ شیخ پر سعودی حکومت نے اس قدر ٹیکس لگا دیا کہ آپ کو مکہ مکرمہ چھوڑنا پڑا اور یہ خبر جیسے ہی "خلیفة المسلمين" اردگان کو ملی فورا شیخ کو ترکی کی نیشنیلٹی عنایت کر دی اور آپ سعودی پر لات مار کر خلیفہ کے ملک ترکی چلے گئے۔ 
دیکھیں اس اخوانی ٹیوٹر اکاونٹ کو:
https://twitter.com/dr_wasfy/status/1042450963964092416?s=19

❎اس اخوانی پروپیگنڈے کا بھانڈا کسی اور نے نہیں خود شیخ کے بھتیجے ڈاکٹر محمد بشیر حداد نے پھوڑا ہے۔ اور یہ بھی ذکر کیا ہے کہ استنبول کے قریب یلواہ نامی ایک شہر میں آپ کا مسکن بھی ہے۔  
شیخ کبھی کبھی ترکی جاتے رہتے ہیں۔ یہ سفر بھی اسی طرح کا ایک عام سفر ہے کچھ دن رہ کر مکہ مکرمہ واپس چلے جائیں گے۔ دیکھیں اس پوسٹ کو:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1605056076267391&id=100002890428795

📛ایک صارف نے کذاب اخوانی کے اکاؤنٹ پر تبصرہ کچھ اس طرح کیا ہے:
‏الصابوني يحمل الجنسية (التركية) منذ ٢٠٠٣م تقريبا، وأنت يا أبو زيد بعد أن وصلت كذبتك التي نشرتها إلى أكثر من ٢٠٠ ريتويت، لن تورط نفسك بحذفها، ولعل السبب يعود إلى: 
- الإخونجي يقتات على الكذب.
- الإخونجي لا يتورع ولا يخجل من أن يصفه الناس بالكذاب الدجال.
ترجمہ: شیخ صابونی نے ترکی نیشنیلٹی 2003 سے حاصل کر رکھی ہے۔ اور اے ابو زید تو کیوں جھوٹ بول رہا ہے (کہ اردگان نے ابھی نیشنیلٹی دی ہے) تمہارے ٹیوٹ کو دو سو مرتبہ ری ٹیوٹ کیا جا چکا لیکن تم نے اس جھوٹی خبر کو ڈیلیٹ نہیں کیا۔ شاید اس کا سبب کچھ یہی ہوسکتا ہے کہ:
= ہر اخوانی جھوٹ پر جیتا ہے۔ 
=اخوانی جھوٹ بولنے میں بالکل بے حیا ہوتا ہے اسے نہیں پرواہ لوگ اسے چاہے دجال اور کذاب بھی کہیں۔ 
لعنة الله على الكاذبين.

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...