🎪خلافت وملوکیت ڈاکٹر اسرار کی نظر میں
☀️کچھ تحریکی ڈاکٹر اسرار احمد کو بطور حجت کے ان کی باتیں بہت پیش کرتے ہیں اور ہیں بھی اس لائق کیوں کہ یہ بھی پکے تحریکی ہیں اور سعودی دشمن ہیں لیکن وشهد شاهد من من أهلها کے تحت انکی با تیں ذکر کر رہے ہیں۔۔اور شاید کہ ان میں سے سب کو پتہ ہو کہ یہ بھی خلافت وملوکیت کے خلاف لکھے بغیر نہ رہ سکے:
✔چنانچہ ڈاکٹر اسرار احمد لکھتے ہیں:
((حیرت کی بات ہے کہ ہمارے موجودہ دور میں ایک صاحب علم اور صاحب قلم جنہوں نے اپنی کتاب میں ان ہی سبائیوں کے بارہ الزامات کو بیان کرتے ہوئے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ایسی تنقید کی ہے جس سے صریح طور پر حضرت ذوالنورین کی تنقیص ہوتی ہے اور ان کے خلاف سوئے ظن پیدا ہوتا ہے ۔
اسی کتاب کے ایک باب میں حضرت عثمان کے علاوہ حضرت معاویہ اور حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنھما پر بھی دل آزار تنقید کی گئی ہے جس سے مسلمانان پاک وہند کے قلوب انتہائی مجروح ہوئے ہیں "اس گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے " والا معاملہ پپش آیا ہے ۔
چنانچہ شهد شاهد من اهلها کے مصداق ایک گرہ کی طرف سے تو خوشنودی کے ڈونگرے برسائے گئے اور بغلیں بجائی گئیں اور کہا گیا کہ دیکھ لو یہ سنی بھی وہی کچھ کہہ رہے ہیں جو ہم کہتے آئے ہیں پھر سنی بھی کس پائے کے ! جو مفکر اسلام اور مفسر قرآن ہیں۔))
کتاب شہید مظلوم حضرت عثمان زوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ص 40-42
☀️در اصل وجہ بھی مودودی نے خود بتا دی ہے خلافت وملوکیت ص 320 میں کہ سابق محدثین مورخین اور محققین نے چونکہ صحابہ کرام کی طرف سے وکیل صفائی کا کام کیا ہے اور ان میں ابن تیمیہ ابو بکر ابن العربی اور شاہ عبد العزیز کا نام لیا ہے۔ اور میں یہ کام نہیں کر سکتا ۔۔۔
☀️ظاہر سی بات ہے صحابہ کرام کیلئے ایک مخلص مومن اہل سنت کے علاوہ کوئی دوسرا وکیل صفائی کا کام کر بھی نہیں سکتا۔۔۔ اور مودودی کا یہ اقرار کرنا کہ ان لوگوں نے وکیل صفائی کا کام کیا ہے اور میں آزادانہ رائے اپنا کر اپنا خود فیصلہ کروں گا۔ یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ صحابہ کرام کے تعلق سے رافضی پہلو ان کے دل میں ضرور پایا جاتا تھا۔۔۔
☀️اور اس طرح لکھنے کیلئے انہیں ممکن ہے خمینی نے ہی انگیز کیا ہو۔۔۔ ورنہ کیا وجہ ہے کہ صحابہ کرام کی طرف سے دیگر اہل سنت والجماعت کی طرح دفاع اور وکالت نہ کر کے رافضیوں کے منہج پر لکھ کر خمینی کو پیش کر دیں اور جسے آج تک انکے پرستار پیش کرتے آ رہے ہیں۔۔۔
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق