السبت، 20 أكتوبر 2018

🎪اردگان کے ترکی میں کمالی قانون کا نفاذ!🎪

🎪اردگان کے ترکی میں کمالی قانون کا نفاذ!🎪 
💥مصطفی کمال اتاترک نے جدید ترکی میں اسلامی شریعت اور اسلامی تہذیب وثقافت کو ختم کرنے کیلئے جہاں بہت سارے قوانین بنائے تھے انہیں میں سے ایک قانون یہ بھی تھا کہ عام شاہراہوں پر دکانوں پر ہورڈنگ بورڈنگ وغیرہ میں 75% فیصد ترکی زبان کا استعمال ہوگا اور پچیس فیصد میں دوسری زبانیں جبکہ عربی زبان سرے سے ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ 
💥"فتح مبین" کے بعد آج کل اردگان صاحب اسی کمالی قانون کو سختی سے نافذ کروا رہے ہیں۔ حالانکہ اردگانی بھکت بہت اچھل کود مچا رہے تھے کہ اردگان اب کمالی دور کے قوانین کو دھیرے دھیرے ختم کر دیں گے۔ لیکن ان کی دعاؤں کا اردگان پر الٹا اثر دکھائی دے رہا ہے۔ کیوں کہ عربی زبان جو کہ مسلمانوں کی دینی زبان، قرآن وحدیث کی زبان، نبی پاک کی زبان بلکہ جنتیوں کی زبان ہے اسے دوبارہ ترکی سے مٹانے کی کوشش کر کے کمالی دور کی یاد تازہ کی جا رہی ہے۔ 
تفصیل کے لیے دیکھیں ان ویب سائیٹس کو:
https://www.zamanarabic.com/2018/07/02/تركيا-حملة-لإزالة-اللافتات-العربية-بإ/
https://www.google.co.in/amp/s/www.skynewsarabia.com/amp/world/1160169-تركيا-تشن-حملة-اللغة-العربية
http://arabic.euronews.com/2018/07/01/istanbul-municipality-takes-down-shop-signs-in-arabic
بھکتوں کی تسلی کیلئے ویڈیو بھی موجود ہے:
https://youtu.be/vYI3qExjBv0
👈نوٹ:
دیکھتے ہیں بھکتوں کے اردگان ان کی امیدوں اور توقعات پر پانی ایسے ہی پھیرتے رہیں گے یا انہیں شرمندہ تعبیر کریں گے؟! کیوں کہ بر صغیری بھکتوں کی طرح سے ایک عربی بھکت نے بھی امید جتائی ہے کہ اب اس "فتح مبین" کے بعد اردگان اس اسلحہ فیکٹری کو ضرور بند کر دیں گے جہاں سے اسرائیل کو آج تک اسلحہ سپلائی کیا جاتا رہا ہے جنہیں اسرائیل فلسطینیوں کو مارنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ لیکن اردگان پر اس کا بھی کوئی اثر دکھائی نہیں دیا۔ حالانکہ بر صغیر میں اردگانی بھکتوں کے سرخیل مولانا سلمان ندوی کے مطابق "قائدِ امت مسلمہ" اردگان کو ابھی یہودیوں اور انکے ایجنٹوں اور منافقوں سے بیت المقدس اور حرمین شریفین کو آزاد کرانا ہے!

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...