🌐سعودی عرب کا دفاع ہم کیوں کریں؟🌐
💥اخوانی سعودی کو اس قدر بدنام کرنے میں تلے ہوئے ہیں کہتے ہیں سعودیہ میں بے حیائی عام ہوگئی شراب جوا عام ہوگیا۔ یورپ وامریکہ کی طرح عورتیں گاڑیاں چلانے لگیں۔ نیوڈ پارک بنائے جارہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
ذرا اپنے کسی جاننے والے پوچھو جو سعودیہ میں رہتا ہو اور تمباکو کا عادی ہو کیا اسے سعودیہ میں تمباکو آسانی سے مل رہی ہے؟ وہ یہی جواب دیگا نہیں بھائی تمباکو بڑی پریشانی سے حاصل ہوتی ہے
اب بتایئے جہاں تمباکو اتنی پریشانی سے حاصل ہورہی ہے ، وہاں اور دوسری چیزیں کیسے عام ہوجایں گی؟!
آج جو یہ اخوانی اور تحریکی محمد بن سلمان کے خلاف بول رهے هیں، دراصل یہ ان کی دشمنی محمد بن سلمان سے نہیں بلکہ سعودی عرب اور اس کے نظام سے ہے۔ وہاں توحید اور اسلام کا جو بول بالا ہے اُس سے ہے۔ انہیں روافض اور یہودیوں کے شہہ پر کئے جانے والے مظاہرات کی چھوٹ نہیں ہے۔
ورنہ یہ دولت وسیادت کے بھوکے اس سے پہلے بھی ملک عبد اللہ کے دور میں اس سے پہلے ملک فہد کے دور میں بھی اعتراض کرتے رہے ہیں۔ بلکہ مظاہرے بھی کئے ہیں۔ تقریبا سارے لبرل اخوانی بھگوڑے 2016 سے پہلے مملکہ سے بھاگے ہیں۔
🍃🍃🍃🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
🌐سعودی عرب🇸🇦 سےمحبت یااس کادفاع ہم اس لئے نہیں کررہےہیں کہ آج وہ خود کی یااپنےریالوں اور پٹرول کی نمائندگی کرتا ہے، حقیقت یہ ہےکہ ہم نےاس سےکبھی ایک ریال کی بھی خواہش نہیں کی اورنہ ہی ہمیں اس سے کوئی ویزا حج ملنےوالاہےبھلے ہم اپناسر پتھروں سے ہی کیوں نہ ٹکرادیں، پھربھی ہمیں کچھ حاصل ہونےوالانہیں ہے ہمارا ان سب چیزوں سے کوئی واسطہ بھی نہیں، نہ کسی شہزادے سےاورنہ ہی کسی وزیریااسکے کسی مصاحب سے کوئی تعلق ہےاورنہ ہی ہمیں ان کا کوئی پتہ ہے، نہ ہی ہم حکمرانوں کی چاپلوسی کرتےنہ سعودی رہنماؤں سے ہماراکوئی رابطہ ہے نہ ہم کسی دن ان کے دروازوں پہ کچھ مانگنے کے لئے کبھی کھڑےہوئےاورنہ ہی کبھی ہم نے ان سے ملنے کی کوشش کی۔ چنانچہ ان حقائق کو ہمارا رب اچھی طرح جانتاہے۔پھربھی ہم مملکت سعودیہ عرب 🇸🇦 سے محبت اوراس کا دفاع کرتےہیں۔ کیوں ؟
🌐اس لئےکہ:
👈سعودی عرب🇸🇦 آج شرک کے خلاف ایک الله کی توحید کی نمائندگی کرتا ہے...*
👈اسی طرح بدعت کے خلاف سنت رسولﷺکی اتباع کے خلاف ابتداع کی.. غلامی کے خلاف آزادی کی..
👈ذلت وفخر کے خلاف عزت ووقارکی.. اہانت کے خلاف شرافت و کرامت کی .. اور لاپرواہی کے خلاف غیرت وحمیت کی نمائندگی کرتاہے۔
اس لئے ہم اس کا دفاع کرتےاورمحبت کرتےہیں۔
🌐اورہم اس سے محبت اس لئے بھی کرتےہیں کہ:
1۔ آج سعودی عرب🇸🇦 ایک ایسا ملک ہےجہاں کہیں بھی بت پرستی کانام ونشان بھی نہیں ہے، نہ کسی ولی کی قبرپوجی جارہی ہے اورنہ ہی اس کاطواف ہوتاہے۔
2۔ جہاں کوئی چرچ یاٹمپل نہیں ہے کہ آسمانوں اور زمین کے رب کےسوا اس کی پرستش کی جاتی ہو۔
3۔ جہاں کرسمس ڈے کےنام پرکوئی ڈےمنایاجاتاہےاورنہ ہی برتھ ڈے کا کوئی درخت لگایاجاتاہے۔
4۔ جہاں کافروں کے عیدوں کی کوئی تعطیل منائی جاتی ہے۔
5۔ سعودی عرب🇸🇦 ایساملک ہے جہاں کہیں بھی بدھشٹوں یا ہندؤں کی کوئی عبادت گاہ یاکوئی مندرنہیں ہےجس میں پتھر ، درخت یا سورج اور چاند اور گائے.کی پرستش ہوتی ہو۔
6۔ سعودی عرب🇸🇦 ایساملک ہے جہاں نہ توکہیں کوئی بارہے نہ شراب خانہ نہ ہی کہیں کوٹھاہے نہ چکلہ۔ نہ ہم جنس پرست ہیں اور نہ ہی ہم جنس پرستوں کی کوئی ایسوسی ایشن ، نہ جوئے یاسٹے کاکوئی اڈاہےاور نہ ہی کہیں کوئی ایک ڈسکو یا نائٹ کلب الحمدللہ مملکت توحیدکی سرزمین ان ناپاک چیزوں سے پاک ہے۔
7۔ سعودی عرب🇸🇦 ایساملک ہےجس کا یہودی قابضین اوراس کے درمیان کوئی بھی امن معاہدہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی کسی اورطرح کے معاہدے دونوں کےمابین ہیں ۔
8۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ایساملک ہے جہاں بحمدالله حدودالله نافذ ہیں ، چنانچہ خون کےبدلےخون کی حد قائم ہے۔
جلد (کوڑےمارنے) رجم (سنگسارکرنے) اورچوری کرنے پرہاتھ کاٹنےکی سزا نافذکی جاتی ہے۔
9۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ملک ہے جہاں قرآن وسنت کادستور قائم ہےاور الله کی شریعت نافذہے۔
10۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ملک ہے جہاں امربالمعروف والنھی عن المنکر کی جمعیت قائم ہے۔
11۔ سعودی عرب🇸🇦 دنیاکا اکیلا ملک ہے جس نےپھیلتی ہوئی صفوی لہروں کےرخ کوموڑدیا اور ایرانی آکٹپس کےبازؤں کوکاٹنے میں حصہ لیکراہم کردار ادا کیا۔
12۔ سعودی عرب🇸🇦 ایسا ملک ہےجس نے یمن کےاہل سنت بھائیوں کی حمایت ومددمیں اس وقت سب سے پہلےسامنےآیا جب ظالم انہیں کچل رہےتھے اور نیست ونابود کرنے پہ تلے ہوئےتھے۔
لیکن مظلوموں کی آوازکوئی سننے والانہ تھا۔
13۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہے جس نے تباہ شدہ بیروت وغزہ، کوایک بارنہیں بلکہ کئی بار تباہ ہونےکےبعد دوبارہ تعمیرکروایا۔
14۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہےجو دنیا کےگوشےگوشےمیں مسلمانوں کی مددکےلئے ان کے ہر مسئلے میں کھڑا ہوتاہے۔
15۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہے جس نے دنیا کےچپےچپےمیں اپنےاسلامی دعاۃ و مبلغین بھیج رکھے ہیں ، جوپوری دنیامیں اصلاح ورہنمائی کا فریضہ انجام دے رہےہیں۔
16۔ صرف سعودی عرب🇸🇦 ہی ایک ایسا اسلامی ملک ہےجہاں کوئی بدعتیانہ تہوار مثلاً: عیدمیلادالنبی ، جشن شب اسراء ومعراج اور دیگر اسلام کےنام پر تہوار وغیرہ کی قطعا اجازت نہیں ہے۔
17۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہےجوہرمصیبت میں تمام فلسطینیوں کی مددکرتا اورہرپرامن معاملےمیں انکی حمایت کرتاہے۔
18۔ سعودی عرب🇸🇦 وہ ملک ہےجو ہر ماہ فلسطینی اتھارٹی کو لاکھوں ڈالرپےکرتاہے جوصرف اس کےسرکاری عملے کو کھانا کھلانےاور اسے اپنے پیروں پر کھڑا رکھنے کے لئےہے۔
19۔ سعودی عرب🇸🇦 ایک ایسا ملک ہےجوہمیشہ فلسطینیوں کے مابین صلح ومصالحت کی کوشش میں مصروف رہتاہے۔
20۔ سعودی عرب🇸🇦 ہی ہے جس نے حرمین شریفین🕋 کی ایسی خدمت کی ہےجس کی کوئی مثال نہ صرف بنی امیہ میں نہیں ملتی بلکہ بنوعباسیہ اورعہدعثمانی میں بھی بقول تمام مورخین کوئی مثال نہیں ملتی۔
مزید اس کے علاوہ وہ خدمات اورسہولتیں الگ ہیں جوہمیشہ یہ پیارا ملک دنیا کے دوسرےتمام مسلمانوں کو پیش کرتاآرہا ہے۔
الله عزوجل اس کا انہیں اجرعطافرمائے۔
والحمدلله رب العالمین۔
🖕تحریر: ابو زکریا الجعفری
ترجمانی: سید معراج ربانی اثری مدنی
🍃🍃🍃🇸🇦🇸🇦🇸🇦
🌐اسی لئے سارے بدعتی، رافضی، تحریکی اخوانی تقلیدی خارجی الحادی لبرل اور مشرک کافر نیز تمام افکار ضالہ وباطلہ کے حاملین سعودی سے نفرت کرتے ہیں اور وہ سب کے نشانے پر ہے:
کیونکہ اس 21ویں صدی کے گئے گزرے دور میں اسلامی قوانین کسی بھی درجہ میں سعودی عرب میں نافذ العمل ہیں۔
کیونکہ یہاں کا دستور اسلامی ہے۔
کیونکہ یہاں قبر پرستی کے آثار نہیں مزاروں کی روٹی کھانے والوں کی دکان بند ہے
کیونکہ یہ ملک محمد ابن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی محنت اور اللہ کےفضل سےدعوت توحید اور رد شرک و بدعات کی وجہ سے دینی و دنیاوی امن و امان اور زمینی واسمانی برکتوں اور رحمتون کے نزول کا گہوارہ ہے۔
کیونکہ یہاں ہزاروں کافر آکر دعوتی جالیات میں بخوشی اسلام قبول کرتے ہیں۔
کیونکہ یہاں حدود اسلامی کا نفاذ ہے۔
کیونکہ یہاں حج و عمرہ کے لئے بے شمار پروجیکٹس جاری ہیں جن پر پانی کی طرح ریال بہایا جارہا ہے اور علماء و قضاۃ کی سرکاری سرپرستی کی جاتی ہے۔
کیوںکہ یہاں سے تمام دنیا میں دعوت توحید و سنت کے لئے لوگوں کو باقاعدہ نظم کے ساتھ روانہ و مبعوث کیا جاتا ہے۔
کیونکہ یہاں سے پوری دنیا میں قران مجید کے بے شمار زندہ زبانوں میں درست ترجمہ والے قران مفت دئے اور روانہ کئے جاتے ہیں
کیونکہ یہاں علماء کی پولس ہے جو امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کاکام کرتی ہے
کیونکہ یہاں افتاء کمیٹی ہے جو جو مسلمانان عالم کو دینی مسائل میں فتوی فراہم کرتی ہے
کیونکہ یہاں سے تمام اسلامی ممالک کے یتیموں ناداروں اور بیواؤں اور مستحقین کو مالی امداد اور قربانی کی کھالیں دی جاتی ہیں
کیونکہ سعودی عرب نے مختلف ممالک میں مساجد و مدارس قائم کرنے کی اپنی ایک پالیسی با رکھی ہے-
سچی بات وہی ہے کہ " وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ
يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ * الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ۔
👈ان کی کوئی غلطی نہیں سوائے اس کے کہ یہ توحید پرست ہیں۔
ترتیب: Ajmal Manzoor Madni
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق