🚀اردگانی بھکتوں کی فوج: دفاعی پوزیشن میں 🚀
مجھے سمجھ میں نہیں آرہی ہے یہ بات کہ اردگان میں کونسی خوبی ہے جسکا دفاع کرنے میں مودودیت سے لیکر نانوتوی کی پوری ایک فوج لگ گئی ہے؟!
اور میں نے لکھنا ہی اس وقت شروع کیا ہے جب اسے رافضی اور بریلوی صحافت سے لیکر سلفیت دشمنی میں مودودیت اور نانوتیت تک کے سارے سپوت اسے آسمان پر بٹھانے کی کوشش میں شب وروز ایک کئے ہوئے تھے۔
آخر أردگان کی کس کس خوبیوں کا دفاع کرو گے ؟
اسکی قبر پرستی کی، اسکی خمینیت اور شیعہ نوازی کی، اسکی توحید دشمنی کی، اسکی یہودی نوازی کی، فلسطینی لہو کی تجارت کی، اسکی کمالی کمنسٹ اور فاشسٹ نظریہ کی، اسکے کھوکھلے بیانات کی، اسکی منافقت کی، اسکی دادا گیری کی اور سب سے بڑھکر اسکی ہم جنس پرستوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑا ہونے کی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پوری دنیا میں دھمال چوکڑی مچی ہوئی ہے، پورا عالم اسلام اردگانی جنسیت زدہ حکومت پر تھو تھو کر رہا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں ہم جنس پرستوں کی بھیڑ اردگانی فتح پر جشن منا رہی ہے اور تقلیدی+تحریکی اس بحث میں پڑے ہیں کہ ہومو سیکس یعنی ہم جنس پرستی میں ترکی عالمی پیمانے پر دوسرے نمبر پر نہیں ہے۔ حالانکہ ایک سروے کے مطابق تقریبا تین ملین الٹی فطرت والے انسان نما حیوان ترکی میں پائے جاتے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد کسی بھی مسلم ملک میں نہیں موجود ہے۔ اور ترکی البانیا کے ساتھ پہلا ملک ہے جہاں ہم جنس پرستوں کو قانونی حیثیت حاصل ہے اور ترکی عالم اسلام کا پہلا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ یہ اردگانی حمایت یافتہ ہم جنس پرست پائے جاتے ہیں اور عالم اسلام میں "اردگانی ترکی" ہی وہ پہلا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ جسم فروشی کرنے والی عورتیں پائی جاتی ہیں۔ کمالی دور میں جسم فروشی کرنے کی کم سے کم عمر 15 سال تھی جسے تقلیدی تحریکی لاڈلوں کے سیاسی مرشد أردگان نے گھٹا کر صرف 12 سال کر دی ہے۔
چوری اوپر سے سینہ زوری اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کا مفہوم اب صحیح سے سمجھ میں آ رہا ہے جب اردگانی بھکتوں کو دیکھ رہا ہوں کہ کس بے شرمی سے کمالی کمنسٹ اور فاشسٹ ذہنیت کے حامل أردگان کی دفاع میں مرے جا رہے ہیں۔
اس نے ابھی کل صدارت کا حلف لینے کے بعد اپنے بھکتوں کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی بیان دیئے بغیر سیدھا ملحد اتاترک کے چوکھٹ پر اپنے کمالی عزم کا اعادہ کرنے پہونچا ہے۔ جو آج بھی اپنی آفس میں اتاترک کی تصویر فریم میں سجا کر رکھتا ہے۔
بھکتوں سے عرض ہے کہ اسرائیل کے تعلقات توڑنے کی بات تو بہت دور کی بات ہے أردگان کو سارے اختیارات حاصل ہونے کے باوجود بھی صرف اسکی آفس سے اتاترک کی تصویر ہٹوا کر دکھا دیں!!!!! پھر شوق سے اسکا دفاع کریں اور اسکے پیچھے مریں۔
بس اللہ ہی خیر کرے۔ شاعر نے شاید انہیں اندھ بھکتوں کے بارے میں کہا تھا:
رونے لگا تھا پھوٹ کر
بے چارگی آشفتگی درماندگی
میری حالت تو یہ ہے:
زندگی پُھول ہے، خوشبو ہے، مگر یاد رہے!
زندگی، گردشِ حالات بھی ہو سکتی ہے
ہم نے یہ سوچ کے رکھّا ہے قدم گُلشن میں !
"اندھ بھکتوں کی بڑی فوج بھی" ہوسکتی ہے
چال چلتے ہُوئے، شطرنج کی بازی کے اُصول !
بُھول جاؤ گے، تو پھر مات بھی ہوسکتی ہے
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق