🎪کیا ترکی میں اردگان پسندوں کا خواب🎪
🙋شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے؟
💥اردگان نے وزارت عظمی کا عہدہ ختم کر کے آمر مطلق صدر مملکت کی حیثیت سے حلف برداری لیتے ہوئے غیر اللہ کی قسم کھا کر کہا:
((میں أردگان ایک عظیم الشان قوم ترک کے سامنے "اپنی شرافت اور شفافیت کی قسم کھاتا ہوں" کہ میں ہر ممکن طاقت کا استعمال کر کے ترکی جمہوریت کے مجد وشرافت کی حفاظت کروں گا، اتاترکی بنیادوں اور ملک کی سیکولرازم (لا دینیت) کو باقی رکھوں گا اور اپنی تمام ذمیداریوں کو شفافیت سے پورا کرتا رہوں گا۔
رجب طیب أردگان ترکی۔
حلف برداری کے الفاظ بزبان اردگان:
https://www.facebook.com/Arabs2014/videos/2083454411913558/
👈نوٹ:
کمال اتاترک کی الحادی بنیادوں کی بقا کیلئے قسم کھانے کے بعد اردگان اپنی پوری کیبنیٹ کے ساتھ مصطفی کمال اتاترک کی قبر پہونچ کر اپنی قسم نبھانے کا وعدہ بھی کیا۔
سوال یہ ہے کہ جس عزم و استقلال اور حوصلے سے أردگان نے سیکولرازم اور کمالی الحاد اور کمنسٹ بنیادوں کے باقی رکھنے کی قسم کھائی ہے اس کے بعد کیا اردگان پسندوں کی خوش فہمیاں اور اس سے وابستہ امیدیں پوری ہو سکتی ہیں؟! یا اردگان کے تعلق سے غلو کرنے والے اور اسکی عظمت کا کتابیں اور موضوعات لکھ لکھ کر پرچار کرنے والے بیچارے تحریکی اب کوئی دوسرا اردگان تلاش کریں گے یا انہیں یہی اپنا منافق اور کمالی کمنسٹ أردگان اب بھی پیارا رہے گا؟!
💥غیر اللہ کی قسم کھا کر اردگانی حلف برداری پر ایک اخوانی کا تبصرہ دیکھیں:
(أنا مش مؤيد لتركيا و جميع الأحزاب التي تدعمها
لكن أما ترى انه افضل في خدمته لوطنه و شعبه أكثر من الي اقسمو على الكتب السماويه و سرقو و خانو لم ولم يخدمو بلادهم.)
https://www.facebook.com/100024797670854/posts/212031446300110/
اس تبصرے پر مجھے ایک واقعہ یاد آتا ھے۔ واقعہ دور نبوی کے آخری مرحلے مرتدین سے متعلق ہے۔ مسیلمہ کذاب کا جادو نجد میں سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ اس سے اسی کے قبیلے بنو حنیفہ کے ایک شخص نے آکر کہا تھا: “أشهد أنك الكاذب وأن محمدا صادق،ولكن كذاب ربيعة أحب إلينا من صادق مضر”.
ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ تم جھوٹے ہو اور محمد سچے ہیں، لیکن ربیعہ (مسیلمہ کا قبیلہ) کا جھوٹا نبی مجھے مضر (محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قبیلہ) کے سچے نبی سے زیادہ محبوب ہے۔
تحریکیوں کے بقول سیسی ظالم اور سارے سلمانوں کی امیدوں کا رہنما اردگان دونوں کی حلف برداری سن کر فیصلہ کریں کون منافق ھے:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=214159662753955&id=100024797670854
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق