🎪مکافات عمل✔ منافق خونی اخوانیوں کا انجام🎪
🌐یہ مکافات عمل ہے جسے تحریکی شہادت اور شجاعت سے یاد کر رہے ہیں۔ خونی باغیوں فسادیوں اور دہشت گردوں کو سزا دے رہی ہے مصری حکومت اور اسکی بلبلاہٹ سنائی دے رہی ہے برصغیر میں۔
2011 میں مصر کے پرامن ماحول کو خونی اخوانیوں نے فتنہ وفساد میں بدل دیا۔ حسنی مبارک کی حکومت کو دہشت گردی قتل وخونریزی اور بغاوت کے ذریعے گرادیا۔ اسے اور اسکے اہل خانہ کو پس زندان کردیا۔ خلافت اسلامیہ کا نام لیکر عوام کو بے وقوف بنایا۔ مرسی کے بعد سب سے بڑا منافق صفوت حجازی نے چیخ چیخ کر کہا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد ڈاکٹر مرسی کی قیادت میں خلافت قائم کریں گے جس کی راجدھانی نہ مکہ ہوگا نہ مدینہ نہ قاہرہ ہوگا نہ دمشق بلکہ سیدھا بیت المقدس کو فتح کریں گے اور اسی کو دار السلطنت بنائیں گے۔
مرسی نے دعوی کیا تھا کہ اسلامی شریعت کو نافذ کریں گے۔ لیکن جب ان چوروں اور حکومت کے بھوکے بھیڑئیوں نے عوام کو بے وقوف بنا کر حکومت پر قبضہ کر لیا تو مرسی نے سیدھا آکر بیان دیدیا کہ مصر میں اسلامی حکومت قائم نہین ہو سکتی یہاں جو پرانا دستور موجود ہے اسی کے ذریعے حکومت کریں گے۔ اور سب سے پہلے رافضیوں اور صیہونیوں سے رابطہ بنانا شروع کردیا۔ اس طرح عوام نے جب دیکھا تو ان منافقوں اور ظالموں کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا اور مرسی دھوکہ باز کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے کرنے لگے جس پر قابو پانا محال ہوگیا۔
پھر وہی جنرل سیسی جسے مرسی نے اپنا چہیتا سمجھ کر جنرل طنطاوی کو ہٹا کر بنایا تھا اس نے مرسی کو اٹلی میٹم دیدیا کہ اگر چند دنوں میں حالات قابو میں نہین ہوتے تو سارا کنٹرول فوج اپنے ہاتھ میں لے لے گی۔
اور یہی ہوا فوج نے سارا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ اور مرسی کو صدارت سے معزول کر دیا تب عوام نے جاکر سکون کا سانس لیا۔ اب کیا تھا اخوانیوں نے فوجی مارشل لا کے خلاف رابعہ میدان میں اکٹھا ہونا شروع کردیا۔ اور فوج کے خلاف بغاوت پر آمادہ ہوگئے۔ بار بار الٹی میٹم دینے کے باوجود نہیں ہٹے بلکہ مسلح بغاوت پر آمادہ ہوگئے اور قصر احمدیہ (صدارتی محل) پر مسلح حملے کا پلان بنا لیا۔
اسکی کچھ تفصیل اس رپورٹ میں دیکھ سکتے ہیں:
http://www.tahiamasr.com/232533
اس میں صفوت حجازی اور محمد بلتاجی سب سے آگے آگے تھے۔
بار بار الٹی میٹم دینے کے بعد فوج نے گولی چلائی تب جاکر ان فسادیون نے جگہ چھوڑی۔ انہوں نے حماسیوں سے مل کر صحرائے سینا میں مصری فوجیوں پر حملے بھی کئے۔ اور دہشت گردی میں کتنے مارے بھی گئے۔ 2015 سے مسلسل ان فسادیوں پر مقدمہ چل رہا تھا جسے اس مہینے ستمبر میں فائنل کیا گیا تمام ثبوتوں اور گواہون کے ساتھ۔ جن میں مسلح حملہ، بغاوت غداری امن وامان کے ماحول کو برباد کرنا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنا سول نافرمانی اور حکم عدولی جیسے کئی سنگین الزامات میں کئی ایک کو پھانسی اور بہتوں کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ تفصیل اس رپورٹ میں دیکھیں:
وأسندت النيابة إلى المتهمين اتهامات عديدة، من بينها: تدبير تجمهر مسلح والاشتراك فيه بميدان رابعة العدوية "ميدان هشام بركات حاليا" وقطع الطرق، وتقييد حرية الناس فى التنقل، والقتل العمد مع سبق الإصرار للمواطنين وقوات الشرطة المكلفة بفض تجمهرهم، والشروع فى القتل العمد، وتعمد تعطيل سير وسائل النقل.
https://m.youm7.com/story/2018/9/8/الجنايات-تقضى-بإعدام-75-من-قيادات-الإخوان-الإرهابية-بقضية-فض/3941856
❎یہ خبر تحریکیوں پر بجلی بن کر گری ہے اسی وقت سے بلبلا رہے ہیں اور خود مرسی کے نور نظر سیسی کو فرعون وقت قرار دے رہے ہیں حالانکہ وہی کام اخوانیوں نے حسنی مبارک اور اسکے ہم نواوں کے ساتھ جب کیا تھا تو انہیں کسی نے فرعون نہیں کہا۔ بلکہ ملک کے ساتھ ساتھ دین اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری کرکے حکومت حاصل کی تھی لیکن شریعت کے نفاذ کی تو دور کی بات ترکی کی ملحدانہ دستور کی روشنی میں حکومت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1818960411550571&id=100003098884948
❎کئی ملین کی تعداد مین مصریون نے مرسی دھوکے باز کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا تو مکار اخوانیوں کے ہوش اڑگئے اور اس کے رد عمل میں رابعہ میدان میں اکٹھا ہو کر مرسی کے حق میں نعرہ لگانے لگے۔ صفوت حجازی نے تو یہان تک کہہ دیا کہ مرسی ایک دن آئیں گے اور حکومت کریں گے (مطلب اپنے رب سھ ملاقات کرنے گئے ہیں) ایک سڑیل اخوانی نے کہا کہ ہمارے مقتول جنت میں ہیں اور انکے جہنم میں۔ ایک پاگل اخوانی نے آکر کہس: مرسی کو خواب میں دیکھا کہ آپ انبیاء کی امامت کرارہے ہیں۔ کسی جنونی نے کہا کہ جبرائیل آئے ہیں۔
یہ سارے اخوانی بکواس اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں:
http://www.soutalomma.com/Article/818633/تخاريف-الإخوان-ثورة-30-يونيو-تفقد-الإرهابيين-عقولهم
👈وڈیو نمبر 1 دیکھیں جس میں حکومت بنانے سے پہلے الیکشن کے وقت صفوت حجازی چیخ چیخ کر مصری عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے۔
ویڈیو نمبر 2 دیکھیں جس میں یہ رابعہ میدان میں مسلح ہوکر فوج پر حملہ کی تیاری کر رہے ہیں۔
===========================================
منقولات مفیدہ:
[[یہ اخوان المسلمین کی خوش قسمتی تھی کہ پہلی بار جمہوری طریقے سے مرسی کے ذریعے اقتدار تک پہونچے. لیکن لفظ "پر امن" ان کی ڈکشنری میں تھا ہی نہیں. اقتدار ملتے ہی ایمن الظواہری سے گفتگو شروع کر دی. تاکہ باہمی امداد اور صلاح و مشورے سے اسلامی خلافت قائم کی جا سکے. مرسی جرمنی کے دورے پر تھے. وہاں سے ایمن الظواہری کو کال کردیا. جرمن خفیہ ایجنسی نے ٹریپ کرلیا. کال ریکارڈ کرکے انجیلا مرکل کو بڑھا. انجیلا نے راز داری سے لگے رہنے کو کہا تاکہ الظواہری پر ہاتھ ڈالا جا سکے. لیکن امریکہ کو بھی سن گن لگ گئی۔ اس نے مصری خفیہ ایجنسی کو خبر دے دی. چنانچہ تین ممالک کی تین خفیہ ایجنسیاں پیچھے لگ گئیں.
مصری خفیہ ایجنسی اپنے ہی صدر کی کالیں ٹیپ کرکے عدالت عالیہ میں پیش کرنا شروع کردیا..
ادھر الظواہری کے حکم پر مرسی نے سیناء کے علاقے میں دہشت گرد کیمپ کھلوائے. فوج اور پولیس کے مراکز اور خفیہ مقامات کی اطلاع الظواہری کو دی.
تاکہ وہ بم دھماکے کروا کر انہیں اڑا سکے. اور اسلامی خلافت کی راہ ہموار ہو.
جب مرسی کے خلاف مظاہرے ہوئے. تو اسے روکنے کے لیے بھی الظواہری نے بم دھماکوں کا پروگرام بنایا. اسی درمیان مرسی گرفتار کر لئے گئے. اور انہیں کالنگ آڈیوز کی بنیاد پر غداری کا مقدمہ چل رہا ہے. مرسی کے پکڑے جانے پر الظواہری نے جو بیانات داغے اور جو چیخ و پکار اخبارات کی زینت بنے. بعینہ اسی طرح کی چیخ پکار بر صغیر کے تحریکی کر رہے ہیں مرسی کے لیے.
کیا یہ سب مرسی کی حماقت نہیں تھی؟ کیا اسلامی خلافت اسی طرح لائی جاتی ہے؟
مرسی کے دراصل دو چہرے تھے:
یک سالہ حکومت میں اوپر سے جو بیان دیتے تھے وہ فوج اور عدلیہ کے مطابق تھے. یعنی شرعی احکام کی تطبیق ممکن نہیں. داڑھی نہ رکھنے کی پابندی برقرار رہے گی وغیرہ وغیرہ.
دوسری طرف اندر ہی اندر ایمن الظواہری اور ایران سے تحریکی انقلاب لانے اور فوج و پولیس و عدلیہ. یا جن جن کے دم سے سیکولرازم قائم ہے کے خلاف سازشیں کرتے رہتے تھے.. مصر کی خفیہ ایجنسی نے ان ہی سازشوں کے آڈیو ٹیپ کرکے عدالت میں جمع کرائے. اور غداری کے جرم میں پھانسی کی سزا ہوئی...
مصر کے اخوانی تو کھلے ایران کے ایجنٹ تھے۔ مرسی منتخب ہوتے ہی بجائے عمرہ کے اپنے آقاؤں سے ملنے ایران چلے گئے ۔ قرضاوی صاحب معمر قذافی کے قتل کا فتوی دیتے ہیں لیکن اخوان اس کے باوجود پر امن ہیں، سارے تحریکی سیسی کو 'فرعون، کھ رہے ہیں، لیکن یہ 'تکفیر، نہیں ہے، 'یہود نواز، بھی کھ دیا، فیلڈ مارشل طنطاوی کو ہٹا کر سیسی کو فوج کی سربراہی 'جمہوری طریقے سے منتخب صدر مرسی نے کیوں دیا تھا؟ یہ آج تک تحریکی بتانے سے قاصر ہیں۔
شاہ فاروق کے خلاف جس فوجی ٹولے نے بغاوت کی تھی، اخوان نے اس ٹولے کی بھرپور حمایت کی تھی، جمال عبد الناصر بھی اخوانی مرشد حسن الہیضبی کا بڑا مداح تھا لیکن پھر کیا ہوا؟ کیا اس کے اسباب و وجوہات پر بھی یہ تحریکی روشنی ڈالیں گے؟ تاریخ کو کب تک چھپائیں گے؟!
ان کے یہاں صرف مرد ہی نہیں عورتیں بھی مظاہرے کرتی اور بغاوت میں حصہ لیتی ہیں۔ اسما بلتاجی۔ عہد تمیمی سے لیکر زینب غزالی تک ایک فہرست ہے اخوات کی۔ اب تو پوری ایک تنظیم ہوتی ہے انکی۔
آخر ڈکٹیٹر سیسی، کے دفاع کا ٹھیکرا یہ تحریکی سلفیوں کے سر کیوں پھوڑ رہے ہیں؟ سیسی کے 'حامی، اور اُسے اس منصب تک پہنچانے والے وہی 'مظلوم مرسی، ہیں، ہم نے تو بس ایک 'ناتجربہ کار اور سادہ لوح، کے مقابلے میں ایک 'تجربہ کار اور مدبر، کا دفاع کیا ہے، سیسی اور مرسی کی دینداری کا کوئ مقابلہ ہی نہیں ہے لیکن امور حکومت چلانے والے متقی ہونا اتنا ضروری نہیں، جتنا مدبر ہونا، آپ لوگ بار بار رونا روتے ہیں کہ مرسی مصر کے جمہوری طور پر منتخب صدر تھے، یقینا تھے لیکن تھوڑا پیچھے جایئے اور بتایئے کہ اخوان نے فاروق کے خلاف نجیب اور ناصر کے ٹولے کی جب حمایت کی تھی، تب یہ اصول کہاں تھا، اب آپ زیرلب مسکرا کر چھبتھا ہوا تبصرہ کریں گے کہ فاروق تو بادشاہ تھا، چلئے ٹھیک ہے، کوئ بات نہیں، تو کیا پڑوس میں بھٹو بھی بادشاہ تھا؟ کیا بھٹو 'جمہوری طور پر منتخب وزیراعظم، نہیں تھا؟ پھر پڑوس میں جماعت اسلامی نے ضیائ آمریت کو اپنا کندھا کیوں فراہم کیا؟ چلئے اسے بھی چھوڑیئے! یہ بتایئے کہ کیا اب 'حکومت الہیہ، کے نعرے میں کشش نہیں رہی، جو 'جمہوریت کا جھنجھنا آج بجایا جا رہا ہے-]]
◀️درج ذیل دونوں مضامین اس پوسٹ کا حصہ ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1587849944661620&id=100003098884948
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1697570623689551&id=100003098884948
فیس بک پر بھی دیکھیں
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق