الأحد، 21 أكتوبر 2018

☠خارجی سلمان عودہ پر لٹکتا پھانسی کا پھندہ☠

☠خارجی سلمان عودہ پر لٹکتا پھانسی کا پھندہ☠
♨️اور تحریکیوں پر MBS کا جھٹکا♨️
💥خمینی انقلاب سے متاثر 80 ہی کی دہائی سے خارجی اور بغاوتی تیور کے حامل کٹر قطبی اخوانی سلمان عودہ کے خلاف پھانسی کی سزا کی سفارش کی گئی ہے اور جن 37 الزامات کو بطور شہادت بنیاد بنایا گیا ہے بہت ممکن ہے اس سفارش کو قبول کر لیا جائے۔ 

✏در اصل خارجیت ایسی بیماری ہے کہ یہ جس کے بھی دل ودماغ میں جگہ بنالیتی ہے اسے سماج تو دور خود اپنے نفس کو بھی دشمن بنا کے چھوڑتی ہے پھر اِس بندے کا کیا حال رہا ہوگا جس کے رگ وریشے میں یہ بیماری پیوست تھی۔ 

◀️80 کی دہائی میں ملک فہد کے دور حکومت کے اندر یہی بندہ پورے ایک جھنڈ کے ساتھ اصلاحات کا مطالبہ کرنے گیا تھا لیکن جب سعودی دستور کو پیش کیا گیا کہ مملکت میں شریعت کی بالا دستی کو ہر شعبے میں تسلیم کیا گیا ہے تو یہ خارجی منہ بنا کر رہ گیا۔ سعودی دستور کے تعلق سے تفصیلی معلومات کیلئے دیکھیں میرا یہ پوسٹ:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1477137992399483&id=100003098884948

◀️یہ سلمان عودہ مملکت کے اندر امریکی فوجیوں کا سب سے بڑا مخالف تھا اور باقاعدہ پوری ایک بھیڑ کے ساتھ ریاض جاکر مظاہرہ کیا تھا لیکن جب ملک فہد نے کہا کہ ٹھیک ہے جن امریکی گاڑیوں پر سوار ہو کر آئے ہو انہیں یہیں چھوڑ کر چلے جاو امریکی فوجیوں کو ابھی نکال دیتے ہیں یہ سننا تھا کہ سیادت وشہرت کے سارے غبارے پھٹ کر دفع ہوگئے۔ اور ساتھ ہی ملک فہد نے یہ بھی وضاحت کی کہ ہمارا ان سے ایک معاہدہ ہے مدت پوری ہونے پر چلے جائیں گے اور ہوا بھی یہی کہ 2003 میں سارے امریکی قطر کے فوجی اڈہ العدید چلے گئے جہاں کہ بلا وجہ پہلے سے معاہدہ طے تھا۔ لیکن اس وقت سے مجال ہے کہ اس خارجی نے اپنی زبان کھولی ہو قطر کے خلاف حالانکہ جزیرہ عرب کا وہ بھی ایک حصہ ہے۔ یہی خارجیت کی عیاری اور دوہرا معیار ہے۔ 

◀️سلمان عودہ نے اکثر اپنی تقریروں میں حکومت کے خلاف عوام کو ابھارا ہے۔ بیرون ملک اپنے ہی ملک کے خلاف سارش، بغاوت اور پروپیگنڈوں میں شرکت کی ہے۔ مملکہ کے جو کٹر دشمن رہے ہیں ان سے ہمیشہ مداہنت اور انکی چاپلوسی کی ہے۔ اور اس بندے کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے عرب حکومتیں بشمول سعودی حکومت کا تختہ پلٹ ہو جائے۔ اور اپنے خطابات میں بصراحت اس کا اظہار بھی کیا ہے۔ بطور مثال سنیں اس ویڈیو کو:
https://twitter.com/naif4002/status/1036930135495241728?s=19

◀️لیکن ان سب کے باوجود سعودی حکومت نے اس بندے کے تعلق سے کافی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور 80 کی دہائی سے لیکر 2016 تک کم وبیش پانچ مرتبہ قید اور نظر بند کیا تاکہ اپنی اصلاح کرلے۔ سلمان عودہ کی بیوی کے انتقال پر ملک سلمان نے باقاعدہ تعزیت کا پیغام بھیجا اور صبر واصلاح کی تلقین دی۔ ولکن انی لہ ذلک!

◀️ان سب کے باوجود جب اس خارجی صفت  بندے نے اپنے اندر سدھار لانے کے بجائے دن بدن تعنت اور ہٹ دھرمی اختیار کی تو 2017 کے اسی ستمبر کے مہینے میں اسے جیل کے اندر ڈال دیا گیا۔ آخر کون سا ایسا ملک ہو گا جو ملکی بغاوت، سازش اور تختہ پلٹ پر عوام کو ابھارنے جیسے بھیانک جرائم میں ملوث شخص کو تیس پینتیس سال تک برداشت کرتا رہے گا؟!

◀️لیکن ہنسی آتی ہے بر صغیری تقلیدی تحریکیوں کے تلون مزاجی پر جو وطن عزیز کے اندر کبھی بابری مسجد کا سودا کرکے ذلیل وخوار ہوتے ہیں، کبھی مسلم پرسنل لا بورڈ کو یرغمال بناکر حلالہ منحوسہ کے ذریعے آن دی ائیر پوری دنیا میں بدنام ہوتے ہیں، احادیث نبویہ سے غلط استدلال کرکے عربوں کو گالی دینے کی ترغیب دیتے ہیں، قبولیت حج کے شرائط میں مزید ایک شرط آل سعود پر لعن طعن کرنا بھی مانتے ہیں، نصرانی خانقاہیت کو اجاگر کرنے شخصیت پرستی کی کھائی میں بھٹکنے والے نعروں اور خوابوں پر پلنے والے، سیاسی تلون مزاج سید مودودی اور فکری تلون مزاج سید قطب کو سیاسی اور دینی میدان میں اپنا باوا آدم سمجھنے والے، صحابہ پر تبرا کرنے والے خمینی رافضیوں کو اپنا دوست ماننے والے اور اردگان جیسے کمالی کمنسٹ صیہونیوں کے ایجنڈوں پورا کرنے والے کو اپنا مسیحا ماننے والے چلے ہیں مملکت توحید پر حرف گیری کرنے، اپنے جسم پر نو من گندگی لاد کر خراماں خراماں نکل پڑتے ہیں سعودی عرب میں عیب لگانے کیلئے۔ اور ترس آتی ہے خصوصا ان منافقوں اور عیاروں پر جو خود نسل در نسل سالہا سال مملکت سعودی عرب کے اندر رہ کر مفت میں تعلیم حاصل کی اور ساتھ ہی وظیفہ اور چندہ بھی کھایا اور پھر احسان فراموشی کرتے ہوئے مملکت توحید کی ہر چھوٹی بڑی چیز کو ہوا بنا کر پیش کرتے ہیں۔ پھر سارے تحریکی مل کر مملکت کے خلاف سب وشتم اور بے بنیاد من گھڑت پروپیگنڈہ کرتے ہیں حالانکہ ان کے حصے میں سوائے رسوائی اور ذلت کے کبھی کچھ ہاتھ نہیں آتا ہے۔ بطور نمونہ ایک سعودی وظیفہ خوار کی احسان فراموشی کی ایک جھلک ملاحظہ کریں:
(((("یہی شیخ حرم ہے جو چرا کر بیچ کھاتا ہے"
ممتاز اسلامی مفکر اور عالم دین ڈاکٹر شیخ سلمان عودہ کے خلاف سعودی عدالت میں حکومت کے وکیل نے قتل کی سفارش کی ہے۔ واضح ہو کہ شیخ عودة 'انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرس دوحہ قطر' کے نائب صدر اور یورپی افتاء کونسل کے مؤقر رکن ہیں ، نیز پوری دنیا میں وقار و اعتبار کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ شیخ عودہ کے صاحبزادہ عبداللہ العودة کے بموجب شیخ پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع کے لیئے  کویت میں "النصرة" نامی تنظیم کی بنیاد رکھی تھی۔ پوری دنیا میں یہ بات بڑی شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ہے کہ سعودی عرب کا  ولی عھد "بن سلمان" طاغوتی اور شیطانی نظام کا علمبردار ہے، اس ظالم نے اسلام دشمنی کی ہر حد پار کردی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں امام حرم شیخ آل طالب بھی گرفتار کر لیئے گئے اور ھنوز وہ حکومت کے جبر و استبداد کے شکار ہیں۔ اس سنگین صورت حال کے خلاف ہمیں  اپنا احتجاج درج کروانا چاھیے اور مقامی سفارت خانہ کو  اس بابت آگاہ کرنا چاھیئے. ))))
دیکھیں اس پوسٹ کو کس قدر منافقت خبث باطن، حقد ومکر اور جھوٹ کا پلندہ ہے:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2047412318614031&id=100000358489581
◀️آخر جس بیٹے عبد اللہ العودہ کی گواہی کو بنیاد بنا کر یہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کیا کوئی ادنی ہوش وخرد کا مالک اسے قبول کرے گا اور شریعت کے اندر خود بیٹے کی گواہی باپ کے حق میں مقبول نہیں ہے۔ کتنی آسانی سے بندہ کہہ رہا ہے کہ اس عالم ربانی کو دفاع رسول اور چند ٹیوٹس کرنے کی وجہ سے پھانسی کی سزا دی جا رہی ہے جب کہ حقیقت اس کے بالکل الٹا ہے۔ پڑھیں اس خبر کو جس میں ان اہم جرائم کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں سلمان عودہ 80 کی دہائی سے ملوث ہوتا چلا آیا ہے اور بار بار تعزیر وتنبیہ کے باوجود اپنے خارجی خول سے باہر نہیں نکل سکا:
https://mobile.sabq.org/VJ9XNG

◀️یہی بیٹا جسکا باپ سعودی میں بیٹھ کر امریکہ کی مخالفت کرتا ہے برسوں سے اسی امریکہ میں رہتا ہے اور وہیں کے ییل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد سعودی کے خلاف تنظیم چلا رہا ہے۔ کل یہی بھگیڑو جو امریکی فوجیوں کے تعلق سے بولتا تھا أخرجوا المشركين من جزيرة العرب. آج انہیں مشرکوں کے دیش میں بیٹھ کر انکے تلوے چاٹ رہا ہے۔ دیکھیں کیسے پول کھولا ہے اس اخبار نے:
https://www.alraimedia.com/Home/Details?id=9ebf7642-ad62-4625-9988-ba370c410d75

◀️تحریکیوں کی یہ خاص پہچان ہے کہ عوام کے اندر یورپ امریکہ کی نفرت پیدا کرتے اور انکو ملکی بغاوت کی آگ میں جھونکتے ہیں اور خود اور انکے بچے اسی یورپ امریکہ میں داد عیش دے رہے ہوتے ہیں۔ شاید سماج اور ملت کے ساتھ اس سے بڑی غداری کیا ہو سکتی ہے؟ (اس پر ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا ان شاء اللہ ) 

◀️خوابوں میں جینے والا اور سعودی کے خلاف رافضی بغض رکھنے والا ایک تحریکی اپنا حسد کچھ اس طرح مٹاتا ہے: 
(((آل سعود کا جھونکا اب طوفان بلکہ سرکش آندھی میں بدل چکا ہے، اس کی ریشہ دوانیاں، منافقت اور اسلام مخالف کوششیں سورج سے بھی زیادہ روشن ہوچکی ہیں، حرم کی حفاظت کا پرفریب دعوی، جبہ ودستار کے خوشنما جوڑے، اور قرآن و حدیث کے نعروں کے درمیان؛ ان کی دجالیت جگ ظاہر ہوچکی ہے، مغربی دایہ کا دودھ پی کر پروان چڑھنے والے، اور یوروپی و امریکی باپوں کی گودوں میں کھیل کر بڑھنے والے؛ اب ہر حال میں اسلام کو رسوا کرنے اور حرم اقدس کی پامالی کرنے پر عزم مصمم کرچکے ہیں، شیخیت کی آڑ میں شیطانیت کا خوفناک چہرہ دن بدن کھلتا ہی جارہا ہے، تضرع و اخلاص سے بھری دعاؤں اور حج وعمرہ کے انتظامات کے پس پردہ؛ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کرنے، اور  دیر حرم سے اس کی روح کھینچ لینے کے درپے ہیں، ہر قسم کی برائیوں کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔)))
خبث باطن پر مبنی پوری تحریر اس پوسٹ کے کمنٹ میں دیکھ سکتے ہیں: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2027109513977645&id=100000358489581

◀️آخر یہ تحریکی چند باغیوں کے خلاف سزا دینے پر اتنا واویلا کیوں کرتے ہیں جنکی تعداد یہ خود 100 تک نہیں پہونچا سکتے جبکہ وہیں بغل میں قطر جیسے تحریکیوں کے گڑھ میں ہزاروں قطری باشندوں کی نیشنیلٹی ضبط کرکے جلا وطن کردیا جاتا ہے۔ اس پر پڑھیں یہ دستاویزی پوسٹ:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1538472679599347&id=100003098884948
 لیکن سارے تحریکی صم بکم بنے رہتے ہیں۔ 

◀️انکے آقا خمینی کے ملک میں ہر سال سینکڑوں اہل سنت علماء اور عوام کو ملکی بغاوت میں پھنسا کر پھانسی دے دی جاتی ہے لیکن کبھی ایسا مضمون نہیں لکھتے جتنا قبیح اور حقد وحسد سے بھرا ہوا مضمون سعودی عرب کے خلاف لکھتے ہیں۔ ایک نمونہ دیکھیں سلمان عودہ کی پھانسی کی سفارش پر ایک تحریکی کی تحریر:
(((سعودی_حکومت_کاایک_اورطاغوتی_عزم!
 آلِ سعود کی حقیقت واشگاف ہوتے جارہی ہے، جزیرۃ العرب کو مغربیت کی دلدل میں اتارنے والے مجرمین بے نقاب ہورہےہیں.... یہ وہ زہریلا خاندان ہے جس نے غلاف کعبہ اور خدمت حرمین کے نام پر ان سب کے تقدس کو تار تار کیا ہے، لادینیت کی خاطر،  معتدل اسلام کے نام پر فحاشیت کو مملکت توحید میں فروغ دے رہاہے، اعیان علماء حق علماء اسلام کو پابجولاں کررہا ہے، پورے خطے میں اسرائیلی اور امریکی کاز کو مستحکم کرنے والے، فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے والے یہی لوگ ہیں، جزیرۃ العرب کے دروازے یہود کے لیے کھولنے والے بھی یہی لوگ ہیں، سرزمین توحید کی دولت کو لوٹنے والے یہی لوگ ہیں، حجاج و معتمرین سے موٹی موٹی رقومات ٹھگ ٹھگ کر انہی کو اپنے احسان تلے دباکر پوری دنیا میں خدمت حرمین کا جھوٹا پرچار کرتےہیں.)))
اس مکمل جھوٹ فریب اور پروپیگنڈے کو پڑھیں اس پوسٹ پر اور اندازہ لگائیں کہ یہ تحریکی مملکت توحید سے بغض وحسد میں کس قدر رافضیوں سے بھی سو قدم آگے ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2678529322371288&id=100006427384294

◀️ان کے ہم جنس پرستوں کے بہی خواہ کمالی کمنسٹ اردگان کے ترکی میں دہست گردی اور ملکی بغاوت کے جھوٹے الزام میں بغیر مقدمے اور تنبیہ کے ہزاروں نہیں لاکھوں علماء۔ اسکالرز۔ وکلاء اور فوجیوں کو پس زنداں کر دیا جاتا ہے لیکن اس کے اوپر کوئی تحریر لکھنا اور آواز اٹھانا تو دور کی بات الٹا کہتے ہیں کہ یہ ترکی کا اندرونی معاملہ ہے۔ یہ ہے تحریکیوں کا دوہرا معیار۔ اسی لئے کسی نے ان تحریکیوں پر کس قدر سچائی پر مبنی بات کہی ہے: "من والاهم رفعوه ولو كان أفجر الناس۔ ومن عاداهم وكشف مكرهم نكلوا به ولو كان اتقى الناس۔" ترجمہ: ان کے سر میں جو سر ملا دے اسے یہ آسمان پر اٹھا دیں گے چاہے وہ سب سے بڑا فاجر ہی کیوں نہ ہو۔ اور جو انکے خلاف ہوا اور انکے مکر وفریب کی بکھیا ادھیڑ دی اسے یہ تحت الثری میں پہونچا دیں گے چاہے وہ سب سے بڑا متقی ہی کیوں نہ ہو۔ 

◀️آخر جس مملکت میں آج کے اس گئے گزرے دور میں بھی حدود وقصاص نافذ ہوں اور جہاں ہر شعبے میں  شریعت کا بول بالا ہو اور جو ملک امن وسکون کا گہوارہ ہو۔ جہاں آل سعود کے کسی فرد پر بھی قصاص ایک عام رعایا کی طرح جاری کیا جاتا ہو۔ اصول اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر امام حرم (شیخ علی حذیفی) کو بھی نہ بخشا جاتا ہو۔ ایسے ملک پر یہ سرپھرے تحریکی آئے ہیں کیچڑ اچھالنے اور اسکے خلاف چلے ہیں سعودی سفارت خانے میں احتجاج درج کروانے۔ شرم تم کو مگر نہیں آتی!!!

◀️دیکھیں اس ویڈیو کو جس میں سلمان عودہ کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح قطر کے اندر عرب ممالک میں یورپین پارلیمانی جمہوری نظام قائم کرنے کیلئے المؤسسة العربية للديمقراطية کے نام سے تخریبی تنظیم بنائی گئی ہے جہاں بیٹھ کر عرب ملکوں میں بدامنی، بغاوت اور فساد برپا کرنے کے اسلوب اسباب اور طریقے دکھائے جاتے ہیں۔ 
https://twitter.com/twitter/statuses/1036929966112473094
اصل سبب یہاں دیکھیں:
https://www.facebook.com/SaudiArmy/videos/536964643399299/

◀️پڑھیں اس خبر کو بھی جس میں سلمان عودہ کو سعودی کا خمینی کہا گیا ہے:
http://mobile.alweeam.com.sa/185603/صحافي-سعودي-سلمان-العودة-خميني-السعود/

◀️سلمان عودہ قطر میں بیٹھ کر  قطری میڈیا کو چلانے والے یہودی عزمی بشارہ سے بغاوت کا درس لیتے ہوئے:
https://twitter.com/m99f/status/1037073258116513792?s=19

◀️ملتقی النھضة الثوري کے نام سے بغاوتی تنظیم چلانے والے یہودی عزمی بشارہ جس کے مشرف جناب عودہ ہیں جہاں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو ملک کے ساتھ غداری اور خیانت کا درس دیا جاتا ہے۔ 
https://twitter.com/Alrad3sa/status/1037032611212918786?s=19

◀️سلمان عودہ اس توکل کرمان کو اپنی بیٹی کہہ کر مخاطب کر رہا ہے اور اس کے بغاوتی کرتوتوں پر اسکی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ دیکھیں اسکا ٹیوٹر:
https://twitter.com/salman_alodah/status/124428755199463424?s=19
یہ وہ اخوانیت زدہ لڑکی ہے جس کی بے حیائی اور آزاد پسندی پر خوش ہوکر یورپ نے اسے نوبل پرائز سے بھی نواز دیا ہے۔ اس کے بعد تو یہ کھل کر اپنی کمنسٹ اور لا دینی افکار کا اعلان کرتی ہے اور جس کے باپ نے اسے عاق کر دیا ہے۔ 

◀️سنیں اس ویڈیو کو جس میں سلمان عودہ ان باغیوں کی فضیلت بیان کر رہا ہے جنہوں نے ٹیونس مصر شام لیبیا اور یمن وغیرہ عرب ممالک کی تباہی میں حصہ لیا تھا: 
https://twitter.com/soso3901/status/1036952425654099969?s=19

◀️سلمان عودہ نے عرب ومسلم ممالک کی فوجوں کو اللہ کا دشمن کہا ہے۔ (رجال الأمن في كل الدول العربية والإسلامية  يحاربون الله)ترجمہ: تمام عرب واسلامی ملکوں میں سیکورٹی فورسز اللہ سے (نعوذ باللہ) لڑائی کرتے ہیں۔ سنیں اس ویڈیو کو: 
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=267219554114632&id=100024797670854
آخر اللہ سے لڑائی کرنے والا کیا مسلمان ہو سکتا ہے ؟ پھر سلمان عودہ کی نظر میں سارے مسلم دیشوں کے فوجی کیا کافر اور وہاں کے حکمراں تحریکی اصطلاح میں طاغوت نہیں ہوگئے ؟ اور جسے بنیاد بنا کر انکے خلاف جہاد کو جائز ہی نہیں بلکہ نوجوانوں کو ابھارا اور لڑ کر مرجانے کی فضیلت بھی سنائی جاتی ہے؟!

◀️دیکھیں اس ویڈیو کو جس میں سلمان عودہ کی بغاوت پر مشتمل کتاب (أسئلة الثورة) پر رد کیا گیا ہے اور بعض ان لوگوں کا نام گنایا گیا ہے جنہوں نے عودہ کے افکار ونظریات کے خلاف کتابیں لکھی ہیں:
https://twitter.com/Dr_SultanAsqah/status/1037277937257603072?s=19

اس کتاب کی ایک عبارت ملاحظہ ہو: ((أن حداثة عهد العرب بالتنظيم الإداري والسياسي واستعادة القبيلة لدورها سيطرة الخوف على النخب من الانفلات الأمني والتمزق السياسي، وهزيمة أهل المدينة في معركة الحرّة، و القراء في دير الجماجم أثّر في إشاعة فكر الإرجاء والإذعان.))مفہوم:
عربوں میں یہ نئی طرز حکومت اور قبائلی نظام (تحریکی اصطلاح میں جاہلی نظام) دراصل اشرافیہ طبقہ کے اس خوف سے عبارت ہے جو اسے بد امنی اور سیاسی پھوٹ کی ہمیشہ لاحق رہتی ہے اور معرکہ حرہ میں اہل مدینہ اور دیر جماجم میں قراء کی شکست نے لوگوں کے دلوں میں ارجائی اور غلامی کی سوچ پیدا کر دی ہے۔ 
دکتور فہید نے اس کتاب کے خلاف "الجناية في الإسلام في كتاب أسئلة الثورة" کے نام سے جواب لکھا ہے جس میں خارجی اور بغاوتی افکار ونظریات کا بکھیا ادھیڑا گیا ہے۔ 

◀️زنزانة اور أسئلة الثورة  جیسی کتابیں اور تمام لبرالیوں سعودی بھگوڑوں اور صیہونی عزمی بشارہ کے ساتھ مل کر اخوانی رافضی گڑھ قطر میں ملتقی النھضة کے نام سے سعودی کے خلاف تحریک چلانا ہی ملکی بغاوت اور سازش کیلئے کافی ہے۔ 

◀️یہ اخوانی قوم وملت کے خون سے کیسے ہولی کھیلتے ہیں اور خود اپنی اولاد کے ساتھ پرتعیش زنگی گزارتے ہیں ذرا ایک اخوانی نبیل عوضی کے خطاب کا جملہ ملاحظہ کریں: ((إن هذه الثورات ثورات مباركة سبقنا للنصر قوم تونس، وشعب مصر الأبطال، وهاهم أهل اليمن على مشارف النصر، وقوم ليبيا لا يتوانون ولا يتأخرون عن تقديم الجثث، أما أهل سوريا فسوف يسطرون بدمائهم صفحة من تاريخ عز هذه الأمة.)) ترجمہ: یہ انقلابات (ملکی بغاوتیں) مبارک انقلابات ہیں، ٹیونس والے اور مصری بہادر قوم کامیابی میں ہم سے آگے نکل گئے، یہ اہل یمن ہیں جو کامیابی کی دہلیز پر قدم رکھ چکے ہیں، لیبیا کے لوگ بھی نہ تو پیچھے ہٹے ہیں اور نہ اپنی لاشوں پہ لاش پیش کرنے سے قاصر ہیں اور شام کے لوگ بھی اس امت کی عزت وشرافت کی تاریخ رقم کرنے کیلئے اپنے خونوں سے صفحات کے صفحات لالہ زار کر رہے ہیں۔ 

یہ ہیں قوم وملت کے خون کے سوداگر جنہیں اللہ ایک ایک کر کے ضرور اپنی پکڑ میں لے گا۔ اور اب یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ جنہیں ان خارجیوں سے ہمدردی ہو وہ بلبلاتے رہیں۔ آخر اس کے سوا کر بھی کیا سکتے ہیں۔ دعا ہے کہ مملکت توحید آفتاب نیر تاباں کی طرح جگمگاتا رہے اور توحید کی کرنوں کو بکھیرتا رہے۔ اللہ اسے تمام حاسدین وحاقدین کے شر سے محفوظ رکھے آمین۔

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...