الأحد، 21 أكتوبر 2018

🕋کیا سعودی حکومت امریکی حمایت کے بغیر دو ہفتہ بھی نہیں ٹک سکتی؟؟!!

🕋کیا سعودی حکومت  امریکی حمایت کے بغیر 
دو ہفتہ بھی نہیں ٹک سکتی؟؟!!

👈جواب صرف دشمنان مملکہ کیلئے:
🎪آج ٹرمپ جس بات ناراض ہے اسے اخوانی میڈیا سامنے کیوں نہیں لا رہی ہے۔۔؟! 
وجہ ناراضگی: 
✔در اصل ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ سعودی اپنا تیل پروڈکٹ بڑھائے نہ کہ قیمت بڑھائے لیکن سعودی نے ٹرمپ کے اس مطالبے پر ذرا بھی دھیان نہیں دیا۔ اس نے نہ تو قیمت میں کوئی کمی کی اور نہ ہی تیل پروڈکٹ کو بڑھایا جس پر ترمپ پاگل بنا گھوم رہا ہے۔۔۔ 40 سے اس وقت 80 ڈالر فی بیرل ہو چکا ہے اور اگلے سال کے آنے تک 100 ڈالر تک پہونچنے کی امید ہے۔۔۔ 
اور اس کا سارا فائدہ سعودی کو ہوگا کیونکہ ایران پر پابندی کی وجہ سے اس کا دو لاکھ بیرل تیل یومیہ کا خسارہ ہے۔ 

✔پچھلے سال سعودی نے قانون پاس کیا ہے کہ سعودی صرف انہیں امریکی کمپنیوں سے خرید و فروخت کو بڑھاوا دیگا جو کمپنیاں اپنا مینوفیکچرنگ سیٹ اپ سعودی میں لاکر لگائیں گے۔  

✔سعودی نے صرف امریکہ پر بھروسہ نہ کرکے چین روس جاپان سے اقتصادی وعسکری تعلقات کو مضبوط کرنے لگا ہے۔۔ 

✔پہلے سعودی 100% کچا تیل ریفائنری کیلئے امریکہ بھیجتا تھا اب صفر % ہے۔ 

✔پہلے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو میں 70% امریکی کام کرتے تھے اب صرف 5 سے 7 % تک ہے۔

✔پہلے سعودی بازاروں میں 80% سامان امریکہ سے آتے تھے اب صرف 10_15% آتے ہیں ( تمام سیکٹر میں )

✔پہلے سعودی جنگی ہتھیار 90% صرف امریکہ سے لیتا تھا اب صرف 30% خریدتا ہے۔ بلکہ اب سعودی خود جنگی ہتھیار بنا کر برآمد کرتا ہے۔ 

🎪لیکن پہلے ترمپ کے ہفوات کا جواب: 
✔ٹرمپ نے جس سیکورٹی اور اسلحے پر بھک منگائی سعودی سے کی ہے بالکل وہی بات ٹرمپ نے جاپان۔ فرانس۔ جنوبی کوریا۔ جرمنی اور کچھ یورپی ممالک کو کہی ہے۔۔ لیکن دشمنان مملکہ نے چونکہ امریکہ کے مد مقابل صرف سعودی کو پایا اس لئے اسی کے تعلق سے کہے گئے ہفوات کو میڈیا میں شہرت دی۔۔۔ تاکہ اخوانی بھکت کچھ دیر کیلئے سعودی کے خلاف اپنے بغض و عناد کو نکال کر ڈھول پیٹ لیں۔۔ اور یہی دیکھا بھی گیا۔۔ 

✔یہ بھی واضح رہے کہ ٹرمپ کے اس بھک منگائی والے بیان پر کسی ملک نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔۔۔ صرف سعودی نے دیا اور وہ بھی امریکی میڈیا میں ۔۔ 

✔ٹرمپ کے ہفوات کا جواب دینےکیلئے نہ تو ملک سلمان نے ٹیلی ویژن پر آکر کوئی نعرہ لگایا اور نہ ہی جمہور نے اس پر کوئی تالی بجائی۔۔ نہ تو یہ کہا کہ بلاد حرمین کی مخالفت اذان کی مخالفت ہے۔ قرآن کی مخالفت ہے۔ یہ لوگ مکہ پہونچنا چاہتے ہیں۔۔۔ اور نہ ہی سوشل میڈیا پر آکر کسی نے سلمان کے حق میں ڈھول پیٹا۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ سب مکار اردگان اور اسکے اخوانی بھکتوں کے حصے میں ہے۔۔ 

✔بلکہ ٹرمپ کے جواب میں ملک سلمان کا کوئی بیان ہی نہیں آیا۔ جواب دیا ولی عہد بن سلمان نے اور وہ بھی امریکی اخبار بلومبرج کے نامہ نگار کے ساتھ بات کرتے ہوئے۔۔۔ :
☀️بن سلمان: ہمیں اس کی کوئی فکر نہیں کہ دنیا ہمیں کس نظر سے دیکھتی ہے۔ ہمیں اپنے ملک اور قوم کی فکر ہے۔ سعودی اور سعودی عوام کی مصلحت میں جو بھی ہوسکتا ہے ہم اسے پوری قوت کے ساتھ کر گزریں گے۔۔۔ کوئی کیا کہتا ہے ہمیں اسکی کوئی پرواہ نہیں ہے۔۔۔ 

☀️بلومبرج: سیکورٹی کے عوض کیا پیسہ دیں گے؟ 
☀️بن سلمان: بالکل نہیں۔۔ امریکہ ہمیں مفت اسلحہ نہیں دیتا ہے، ہم ان سے پیسہ دے کر اسلحہ خریدتے ہیں.

☀️بلومبرج: امریکی صدر ٹرامپ کا کہنا ہے کہ ہمارے بغیر سعودی عرب دو ہفتے بھی نہیں چل سکتا ہے.

☀️بن سلمان : امریکہ نہیں تھا تب بھی سعودی عرب موجود تھا،امریکہ کے معرض وجود میں آنے سے بھی 30 سال پہلے سعودی عرب دنیا کے نقشے پر موجود تھا. (پہلی سعودی حکومت)۔ 
اوباما قریب 8 سال مشرق وسطٰی میں ہمارے مفادات اور ایجنڈے کے خلاف کام کرتا رہا،نتیجتا امریکہ اوباما کی قیادت میں ناکام رہا اور ہم امریکہ کے بغیر بھی کامیاب رہے.
ہم اپنے دفاع کے لئے کسی کے محتاج نہیں ہیں.

🎪اس جواب کے بعد آئیے حقائق پر ایک نظر ڈالتے ہیں تاکہ واضح ہوسکے کہ سعودی اور امریکہ میں کتنی دوستی ہے کس نوعیت کی ہے نیز سعودی کے سامنے امریکہ کی کیا حیثیت ہے؟؟!: 

☀️چنانچہ سوال ذہن میں آنے سے پہلے یہ جواب معلوم ہونا چاہئیے کی امریکہ نے سعودی کے خلاف ہمیشہ اپنے دلال ملکوں اور منافق افراد و ایجنسیوں کے ذریعے کام کیا ہے۔۔ لیکن ہمیشہ اسے منہ کی کھانی پڑی۔۔ 

☀️آخری سعودی حکومت کی عمر 88 سال ہوچکی ہے۔۔ اور ٹرمپ کے آئے ابھی کل دو سال ہوئے ہیں۔۔ آخر سعودی 86 سال ترمپ کی حمایت کے بغیر کیسے ٹکا رہا؟! 

☀️سعودی کو پانچ حصوں میں امریکہ ہی تقسیم کرنا چاہتا تھا مشروع الشرق الاوسط کا پلان پڑھ لیں۔ اوبامہ رافضیوں اور اخوانیوں کا استعمال کرکے 8 سال اسی مہم پر کام کرتا رہا۔ آج امریکہ میں اس کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔۔ 

☀️2011 میں امریکہ اپنے دلالوں اور ایجنٹوں کا استعمال کرکے جس عرب فسادیہ کو جنم دیا تھا اس کا مقصد بھی سعودی نظام کو گرانا تھا لیکن ابامہ اپنا کالا منہ لیکرگیا اور سعودی عرب اسی آب وتاب سے باقی ہے۔۔  

☀️ہیلیری کلنٹن نے عراق کے تئیں سعودی وزیر خارجہ کو نصیحت کرنا چاہی تھی کہ اس میں ہمارا ساتھ دیں لیکن اس وقت کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے ڈانٹ کر فون رکھ دیا اور اس مسئلے میں بات نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔۔ 

☀️سعودی میں اوبامہ کی آمد پر ملک سلمان نے اس کے ساتھ جو کیا اور اس کی وجہ سے خود امریکی میڈیا میں اس کی جس طرح ہنسی اڑائی گئی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔۔ 

☀️شاہ فیصل کے موقف کو کون نہیں جانتا جس نے امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔۔۔ جب سعودی نے امریکہ اور اسکے یورپین دوست ممالک کو تیل دینا بند کر دیا تھا۔۔۔ 

☀️افغانستان اور عراق پر حملے کے وقت جب سعودی نے اپنی زمین دینے سے انکار کیا تھا تو ایسا لگتا تھا اب حملہ کردے گا لیکن سعودی نے اپنی پالیسی کبھی بدلی۔ وہیں پر پاکستان قطر اور ترکی نے اپنی اپنی زمینیں دینے پر مجبور ہوئے۔۔۔۔ 

☀️سعودی کے خلاف جاسٹا قانون بنانے کے بعد شاہ سلمان نے جس موقف کو اختیار کیا اور پھر امریکہ کو اس قانون کو فیل کرنا پڑا اسے سب جانتے ہیں۔۔

☀️یہ کون نہیں جانتا کہ سعودی ہی ہے جس نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ختم کروانے پر ٹرمپ کو مجبور کیا ہے۔۔  سعودی ہی ہے جس نے ایران پر پابندی لگوانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔۔۔۔ اور خطے میں اسکی سرکشی روکنے میں سعودی نے ہی پورا رول ادا کیا ہے۔۔۔

☀️امریکہ نے سعودی کو ہدایت کی کہ بحرین میں  شیعہ مظاہرین اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے مداخلت نہ کرے لیکن سعودی نے امریکہ کے اس مطالبے کو ٹھوکر مار دیا۔۔ اور اپنے دوست ملک بحرین کی مدد کرکے وہاں امن وسکون کو بحال کردیا۔  

☀️ اسی طرح یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے میں بھی امریکہ ہمیشہ سے خلاف رہا ہے لیکن اپنی مصلحت کہ وجہ سے خاموش ہے۔۔ 
دراصل یہی یمن اور بحرین دو ایسے راستے تھے جہاں سے امریکہ اپنے دلالوں اور ایجنٹوں رافضیوں اخوانیوں کے ذریعے سعودی عرب میں پہونچنا چاہتا تھا۔۔۔۔۔ 
لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ! 
سلمان اور بیٹے محمد کے حوصلوں کو سلام!

☀️سعودی نے جب روس سے انٹی میزائل سسٹم  S400 خریدنا چاہا تو امریکہ نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ میرا انٹی میزائل سسٹم   THAAD کیا کافی نہیں ہے۔۔ لیکن سعودی نے امریکہ کے اس مطالبے کو بھی ٹھوکر مار دیا۔ اور آج اس وقت سعودی کے پاس دنیا کے دونوں طاقتور انٹی میزائل سسٹم موجود ہیں جس کی وجہ سے آج سعودی کا کوئی بال بیکا بھی نہیں کر سکتا۔۔ 

☀️ایران کی طرح امریکہ نے سعودی سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ North Thunder Missile  کہاں سے آیا ہے اس کی جانچ کی جائے گی لیکن اس وقت کے فرمانروا شاہ فہد نے اس امریکی سفیر کو سعودی سے نکال دیا تھا یہ کہہ کر کہ یہ ہمارے ملک کے داخلی معاملات میں بے جا دخل اندازی ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔  
✔تعجب ہے کہ جب کناڈا کے سفیر کو بھگایا تھا تو اخوانیوں نے یہ بچکانہ سوال بھی کیا تھا کہ امریکی سفیرکو بھگا کر دیکھے۔۔۔ ھھھھھھھ۔

👈اخوانی تحریکیوں کو پتہ چل گیا ہوگا کہ امریکہ اندرونی پیمانے پر سعودی کا دشمن اور بظاہر اپنی مصلحت کیلئے ساتھ دیتا ہے یا سعودی کا دوست ملک ہے جو دل وجان سے اسکی حفاظت کرتا ہے۔۔۔
✏اجمل منظور

فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!

 یاسر برہامی سلفی یا اخوانی؟!  مصر کے اندر سلفیت کا پلیٹ فارم اور چہرہ جمعية أنصار السنة المحمدية ہے..  اور اسکی معروف شخصیات ہیں... جیسے کہ...