الأحد، 21 أكتوبر 2018

🕋سعودی عرب مملکة التوحيد کیوں؟🕋

🕋سعودی عرب مملکة التوحيد کیوں؟🕋 
🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🕌🕌🕌🕌🕌🕌🕌🕌🕌🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
❎تحریکی خصوصا تقلیدی یہ اعتراض کرتے ہیں کہ سعودی عرب کو یہ سلفی مملکت توحید کیوں کہتے ہیں؟؟؟
👈سوال یہ ہے کہ 57 مسلم ملکوں کے اندر کیا توحید پرستی اور کتاب وسنت کا نفاذ اس طرح پایا جاتا ہے جس طرح سعودی عرب کے اندر ہے؟ 

❎سب سے پہلی چیز یہ کہ اس مملکت کا وجود ہی شرک وبدعت کو مٹانے اور توحید کا پرچم لہرانے کیلئے ہوا تھا اور شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب اور امام محمد بن سعود نے اسی بات پر اتفاق ہی کیا تھا۔  اور آج تک اس معاہدے کو کسی بھی شکل میں توڑا نہیں گیا ہے۔ چنانچہ سعودی حکومت کے اندر کتاب وسنت کی بالا دستی تمام شعبوں میں قائم ہے۔ 
اس پر تفصیلی معلومات کے لئے اس پوسٹ کا مطالعہ کریں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1477137992399483&id=100003098884948

❎دوسری چیز یہ کہ توحید اور کتاب سنت کے نفاذ کیلئے جو ضروری ہے وہ یہ ہے کہ وہاں شرک وبدعت کا وجود نہ ہو۔ چنانچہ مملکت توحید اسی لئے کہتے ہیں کہ وہاں نہ تو ان کا وجود ہے اور نہ ہی انہیں سعودی حکومت پنپنے کا موقع دیتی ہے۔ میں گذشتہ چند مہینوں ہی میں پیش آنے والے چند ان واقعات کی طرف اشارہ کروں گا جن سے اس کی تصدیق ہو جائے گی:
1- جبل رحمت پر شرک اور غیر شرعی تبرک کے ارتکاب پر سیکورٹی فورسز حجاج کرام کو رہنمائی کر رہی ہے اور اس طرح کے شرکیہ امور سے انہیں منع کر رہی ہے:
https://twitter.com/faihangerman1/status/1032473366786203649?s=19

2- میسان نامی جگہ میں موجود چار درختوں کو اکھڑوا دیا گیا کیونکہ برصغیر کے مشرکین جاکر وہاں شرک وبدعت پھیلا رہے تھے۔ اور یہ کام مکہ گورنر کے حکم سے ہوا ہے:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=333604143825230&id=100015269402168
مزید تفصیل کیلئے اس پوسٹ کا مطالعہ کریں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1562480510531897&id=100003098884948

3- ابھی اسی محرم کے موقع پر حکومت کی طرف سے قطیف کے علاقے میں شیعوں کی طرف سے کئے جانے والے تمام شرکیہ اعمال پر پابندی لگادی گئی۔ اور شیعوں کے علاقے میں جو بھی مشرکانہ رسم ورواج پائے جاتے تھے انہیں ختم کردیا گیا۔  
https://m.facebook.com/groups/1420043364946545?view=permalink&id=2321368564814016

❎اقوام عالم اور مملکت توحید: 
👈یہ دنیا جانتی ہے کہ جب  اقوام متحدہ کے ایک عالمی اجلاس کے موقع پر سارے سربراہان ممالک اپنے اپنے ملک کے دستور کی وضاحت کر رہے تھے اس وقت سعودی حکمران شاہ فیصل نے اپنی جیب سے قرآن کا ایک چھوٹا سا نسخہ نکال کر پیش کر دیا تھا کہ میرے ملک کا یہی دستور ہے۔ 

👈یہ بھی معروف ہے کہ جب اقوام متحدہ کے تحت عورتوں کے حقوق کے تعلق سے عالمی اجلاس ہوا تھا جس میں بہت ساری باتیں دین اسلام اور اخلاق کے خلاف تھیں جس کے چارٹر پر سارے سربراہان ممالک نے دستخط کئے تھے سوائے سعودی حکومت کے۔ 

👈اقوام متحدہ کے اندر حالیہ وزیر خارجہ عادل الجبیر کا یہ بیان بھی سنیں جس میں بڑی وضاحت سے کہہ رہے ہیں کہ کوئی بھی قانون جو اسلامی شریعت سے ٹکرائے گا اسے ہماری حکومت ٹھکرا دے گی چنانچہ ہم جنس پرستی یہ اسلامی شریعت کے خلاف ہے اس لئے ہم اس قانون کو کبھی نہیں مان سکتے۔ ویڈیو سن سکتے ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=900859790111467&id=100005623637024

❎حدود وقصاص کا نفاذ جو کہ کسی بھی اسلامی حکومت ہونے کیلئے شرط اولیں ہے یہ صرف اور صرف سعودی حکومت کے اندر انجام پاتا ہے اور اس میں شاہی گھرانے کے لوگ اور عام رعایا سب برابر ہیں۔ 2015 میں ایک شہزادے پر قتل کا قصاص نافذ کیا جا چکا ہے۔ 

❎سعودی عرب کے اندر تمام دینی معاملات کتاب وسنت کے مطابق انجام پاتے ہیں۔ اور سعودی کی سب سے بڑی خوش نصیبی یہ ہے کہ اسے ایسے علماء میسر ہیں جو صرف کتاب وسنت کے مطابق فتوی دیتے ہیں۔ ھیئة كبار العلماء کے رکن شیخ صالح اللحیدان کہتے ہیں: میں نے تیس سالوں تک هيئة كبار العلماء میں خدمت انجام دی ہے کبھی بھی کتاب وسنت سے ہٹ کر میں نے فتوی نہیں دیا ہے۔ اپ کے علاوہ شیخ صالح العثیمین۔ علامہ ابن باز۔ شیخ جبرین۔ علامہ البانی۔ اور شیخ عبد المحسن العباد وغیرہ شخصیات قابل ذکر ہیں جو منہج سلف کے مطابق کتاب وسنت کی روشنی میں لوگوں کی رینمائی کرتے ہیں:  
📚 رؤية شرعية للشيخ إبراهيم المحيميد (صـ49).
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1872123842873772&id=100002285249003

❎سب سے بڑی بات یہ کہ سعودی عرب کے اندر وہاں کے حکمرانوں کی نظر میں علماء کرام کا مقام ومرتبہ اور قدر ومنزلت ہے وہ کسی بھی ملک میں نہیں ہے۔ یہ بات دنیا جانتی ہے کہ علامہ ابن باز رحمہ اللہ کو شاہ فہد وغیرہ والد کہہ کر پکارتے تھے۔ اور ہر دینی معاملے میں ان جیسے توحید پرست علماء سے رجوع کرتے ہیں اور ان کے گھروں میں یہ حکمران خود جاکر ملاقات کرتے ہیں۔ یہ اخوانیوں کی طرف سے دنیا کا سب سے بڑا  پروپیگنڈہ ہے کہ سعودی کے علماء درباری ہیں۔ اسکی صرف چند جھلکیاں پیش کرتا ہوں جن سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ حکمرانوں کی نگاہ ان کی کتنی عزت ہے:
1- دو تصویریں ہیں ایک میں علامہ البانی اور علامہ ابن باز اور دیگر علماء کی معیت میں ملک فیصل پیدل چل رہے ہیں۔ جبکہ دوسری حالیہ تصویر میں شیخ صالح الفوزان کے ساتھ بیٹھ کر بن سلمان مشورہ کر رہے ہیں:
https://www.facebook.com/100015011590889/posts/464575427386173/

2- اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ بن سلمان شیخ صالح آل الشیخ کے گھر پر آپ سے اور ڈاکٹر عبد السلام سلیمان سے دینی گفتگو کر رہے ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=115649262709161&id=100027922628772

3-اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ بن سلمان شیخ عبد الکریم الخضیر کے گھر ان سے ملاقات کرنے گئے ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=145347903072630&id=100027922628772

4-اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ بن عبد العزیز شیخ صالح بن العثیمین سے ان کے گھر پر ساتھ بیٹھ کر قہوہ پی رہے ہیں:
https://www.facebook.com/100027922628772/posts/146441966296557/

5- یہ ابھی اسی کی ویڈیو ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بن سلمان طائف میں شیخ سعد الشثری کے ملاقات کرنے گئے ہیں ساتھ میں وزیر داخلہ۔ نائب امیر ریاض اور الجوف صوبے کے امیر بھی ہیں:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=162643767992228&id=100027398177919

یہ بھی دیکھیں: 
https://www.facebook.com/100006585849240/posts/2242304979332342/
✏بقلم : ڈاکٹر اجمل منظور


فیس بک پر بھی دیکھیں 

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...