الخميس، 18 أكتوبر 2018

🎪ترکی میں اخوانی لابی اور سعودی عرب

دشمنان سلفيت رافضیوں اور اخوانیوں نے اپنا يہ نصب العين بنالياہے كہ دنیوی اہداف کی خاطر مملكہ كے خلاف فتنوں کو بھڑکایا جائے نیز بے بنیاد باتوں اور افواہوں (Rumors) کا خوب خوب پروپیگنڈہ کیا جائے یہاں تک کہ اس میدان میں گوبلز (Paul Joseph Goebbels) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جائے۔ نازی جرمنی میں ہٹلر کے دور حکومت میں افواہ، جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلانے کیلئے باقاعدہ ایک وزارت قائم تھی جسکا نام :(Ministry of Propaganda) تھا جسکا ذمیدار یہی گوبلز تھا جس کی مکار اور سازشی تھیوری آج بھی مشہور ہے کہ کسی بات کو منوانے کیلئے اس وقت تک افواہ پھیلاتے رہو اور جھوٹ بولتے رہو جب تک کہ لوگ اسے سچ نہ مان لیں۔

ترکی میں (عرب میڈیا ہاوس)- Arab Media House - (بيت الإعلاميين العرب) کا مملکت سعودی عرب کے خلاف یہی کام ہے۔۔۔ یعنی سعودی عرب کے خلاف شر وفساد، الزامات اور پروپیگنڈوں کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے۔۔۔ 

اس کے تاسیسی کانفرنس اور مقاصد کی جانکاری کیلئے اس رپورٹ کو دیکھیں:https://www.turkpress.co/node/33340


اس کا چیئر مین محمد زاہد گل تھا لیکن اب اس کا نیا چیئر مین توران کیشلاکجی ہے جس نے اس کا نام بدل کر جمعية الإعلاميين العرب والأتراك 

Association of Arab and Turkish Media Professionals۔
رکھا ہے۔۔۔

یہ بڑا ہی خطرناک پکا اخوانی سعودی دشمن ہے۔۔ خاشقجی ڈرامے میں خدیجہ چنگیز اور قطری صحافی جابر حرمی کے ساتھ یہ پورے طور پر شامل ہے بلکہ یہی اس ڈرامے کا ہدایت کار ہے جبکہ خدیجہ ادا کارہ اور جابر حرمی پروڈیوسر اور فائیننسر ہے۔۔۔

انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں اس نے تعلیم حاصل کی ہے۔ استنبول یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔۔۔ عربی فراٹے سے بولتا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی اناضول کو عربی میں اسی نے منتقل کیا ہے۔۔۔ ٹی آر ٹی ترکی ٹی وی چینل کو بھی اسی نے عربی میں منتقل کیا ہے۔۔۔ ابلیسی فسادیہ پر (عرب بہاری) کے نام سے اور مودودی پر (ابو الاعلی مودودی) کے نام سے کتاب بھی لکھی ہے۔۔۔

اس نے وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے:
“سيكون هناك تدريب يشمل إعلاميين عرب وأتراك، وتعليمهم اللغتين التركية والعربية، وبالمستقبل ستكون هناك نشاطات أكثر”.
عرب اور ترک صحافیوں کو ہم عربی اور ترکی دونوں زبانیں سکھائیں گے اور مستقبل میں ہماری سرگرمیاں تیز تر ہوں گی۔۔۔
http://www.trtarabi.com/…/جمعية-الإعلاميين-العرب-والأتراك-…/

مزید اس کے اہداف کو جاننے کیلئے اس رپورٹ کو دیکھیں:https://arab-turkey.com.tr/…/مساعٍ-لفتح-قناة-تواصل-رسمية-ب…/

مصر سعودی عرب امارات وغیرہ کے سارے موسٹ وانٹیڈ اور بھگوڑے اخوانی اس میڈیا ہاوس سے جڑے ہوئے ہیں۔۔ اور کرائے کے ٹٹو کے طور پر سعودی کے خلاف کام کرتے ہیں۔۔۔

اردگانی ترکی اور تمیمی قطر کیلئے یہ میڈیا ہاوس ویسے ہی لابی کے طور پر کام کر رہی ہے جیسے یہودی لابی ایپک AIPAC امریکہ میں اسرائیل کیلئے کرتی ہے۔۔۔

قطر میں موجود یہودی ٹی وی چینل الجزیرہ نے جس طرح 2011 کے عرب فسادیہ کو بھڑکانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔۔۔ اسی طرح یہ میڈیا ہاوس اس وقت سعودی کے خلاف کام کر رہا ہے۔۔۔ چنانچہ سعودی کے خلاف باغی حوثیوں کے حق میں استنبول کے اندر انہوں نے ہی مظاہرے کئے تھے۔۔۔
ابھی حال میں خاشقجی کے ڈرامے میں بے حیا عورت توکل کرمان کو استعمال کر کے سعودی کونسل خانے کے سامنے انہوں نے دھرنا دیا اور اس دھرنے میں شریک ہونے والوں کو ایک گھنٹے کیلئے 400 ڈالر دیئے گئے۔۔۔

اس معتدل ترکی اخبار "احوال" کی رپورٹ کو پڑھ کر سمجھ سکتے ہیں کہ کس طرح اخوانیوں نے خاشقجی کے مسئلے میں ڈرامہ بنا رکھا ہے جس سے ان کا مقصد صرف سعودی کو بدنام کرنا اور اسکی عالمی شبیہ کو خراب کرنا ہے۔۔ https://ahvalnews.com/…/الإخوان-يحرّكون-جماعاتهم-لإثا…/سياسة

اس میڈیا ہاوس میں 2000 دو ہزار سے زائد اخوانی صحافی کام کرتے ہیں۔۔۔ 15 ٹی وی چینل، 50 ویب سائٹس، اور سینکڑوں روزنامے، ہفتہ وار اور ماہانہ مجلے اور اخبارات ہیں جو شب وروز مملکت سعودی عرب کے   خلاف سرگرم عمل رہتے ہیں۔۔۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق

فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

 فہم سلف کی ضرورت واہمیت  بقلم: د/اجمل منظور المدنی وکیل جامعۃ التوحید، بھیونڈی   *فہم سلف کی ضرورت کیوں ہے؟ سب سے پہلےہمیں یہ یقین کر لینی ...